محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,800
- پوائنٹ
- 1,069
ہر پریشانی کا حل نماز !!!
اللہ سبحانہ وتعالی نے ذکر کے متعلق کچھ اس طرح ارشاد فرمایا :
{ جولوگ ایمان والے ہیں ان کے دل اللہ تعالی کے ذکر سے اطمنان حاصل کرتے ہیں ، یاد رکھو اللہ تعالی کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے }
الرعد ( 27 ) ۔
اورایک مقام پر کچھ اس طرح فرمایا :
{ اورہم نے قرآن مجید نازل فرمایا ہے جومومنوں کے لیے رحمت اورسینوں میں جوکچھ ہے اس کی شفا ہے }
الاسراء ( 82 ) ۔
اور ایک مقام پر ارشاد باری تعالی ہے :
{ اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے سینوں میں جوکچھ ہے اس کی شفا اورمومنوں کے لیے رحمت وھدایت آچکی ہے }
یونس ( 57 ) ۔
اللہ تبارک وتعالی نے نماز کے بارہ میں کچھ اس طرح ارشاد فرمایا :
{ انسان بڑا ہی بے صبرا پیدا کیا گیا ہے ، اورجب اسے کوئی تکلیف پہنچتی ہے تو جزغ فزع کرنے لگتا ہے ، اورجب کوئي بھلائي حاصل ہو تواحسان کرنے لگتا ہے ، سوائےان نمازیوں کے جوپابندی کے ساتھ نماز کی ادائیگي کرتے ہيں }
المعارج ( 19 - 23 ) ۔
اورایک مقام پر فرمان باری تعالی ہے :
{ اے ایمان والو ! صبر اورنماز کے ساتھ مدد حاصل کرو یقینا اللہ تعالی صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے }
البقرۃ ( 153 ) ۔
لھذا نماز دل کی راحت اورآنکھوں کی ٹھنڈک اورغموں و پریشانیوں کا علاج ہے ۔اورنبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت تھی کہ جب بھی کسی معاملہ پیش آتا آپ نماز پڑھنی شروع کردیتے ۔
دیکھیں مسند احمد ، سنن ابوداود حدیث نمبر ( 1319 ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع میں اسے حسن قرار دیا ہے دیکھیں صحیح الجامع حدیث نمبر ( 4703 ) ۔
حزبہ کا معنی ہے کہ جب بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئي اہم معاملہ پیش آتا یا پھر پریشانی ہوتی تو آپ نماز سے مدد حاصل کرتے تھے ۔
اورنبی صلی اللہ علیہ وسلم بلال رضي اللہ تعالی عنہ کو فرمایا کرتے تھے کہ : اے بلال اقامت کہہ کرہمیں راحت دو ۔
مسند احمد اور ابوداود علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے صحیح الجامع میں اسے صحیح قرار دیا ہے دیکھیں صحیح الجامع حدیث نمبر ( 7892 ) ۔
واللہ اعلم .اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :
{ جومرد وعورت بھی اعمال صالحہ کرے اوروہ مومن بھی ہو توہم اسے اچھی زندگی دیں گے اور جوکچھ وہ اعمال کرتے رہے ہیں ان کا بدلہ بھی اچھا اوربہتر دیں گے }
النحل ( 97 ) ۔
امیج میں میڈیسن کی اسپیلنگ درست لکھ لیتے تو بہتر ہوتا۔
اور امیج میں "ان شاء اللہ" کے ہجے بھی۔امیج میں میڈیسن کی اسپیلنگ درست لکھ لیتے تو بہتر ہوتا۔
medicine
امیج میں میڈیسن کی اسپیلنگ درست لکھ لیتے تو بہتر ہوتا۔اور امیج میں "ان شاء اللہ" کے ہجے بھی۔
اور ذیادہ کی بجائے زیادہ
ابتسامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اور ان شاء اللہ بھی غلط لکھا ہےامیج میں میڈیسن کی اسپیلنگ درست لکھ لیتے تو بہتر ہوتا۔
medicine
امیج میں میڈیسن کی اسپیلنگ درست لکھ لیتے تو بہتر ہوتا۔
medicine
اور زندگئی کی بجائے زندگی
عبدالرحیم رحمانی بھائی کیا آپ اس امیج کو صحیح کر کے دوبارہ پوسٹ کر سکتے ہیں