ساجد تاج
فعال رکن
- شمولیت
- مارچ 09، 2011
- پیغامات
- 7,174
- ری ایکشن اسکور
- 4,517
- پوائنٹ
- 604
ہماری عادتیں کس نے خراب کیں؟
السلام علیکم ورحمتہ وبرکاتہ
اُمید کرتے ہیں کہ آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی سے دُعا ہے کہ وہ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظوامان میں رکھے اور آپ کی ہر جائز خواہش کو پورا کرے آمین اور آپ سب کی زندگی میں آنے والے ہر دُکھ و پریشانی کو خوشیوں میں بدل دے آمین۔
بچے تھے تو والدین نے ہمیں سنبھالے رکھا ، کھانا کھلانا، کپڑے ہر وقت ریڈی رکھنا، کوئی چیز کہنی ہمیں فورم مل جانی ، پھر جیسے جیےس بڑے ہوتے گئے والدین نے ہمیں سکھایا کہ اپنا کام خود کرو اب تم بڑے ہو گئے ہو ہم کب تک کرتے رہیں گے۔
پھر وقت شروع ہوتا ہے خود اپنے کاموں کو کرنا شروع کیا ، ناشتہ خود بنانا ، خودی کپڑے استری کرکے پہننا، لائف ایک ترتیب سے چلتی رہی ، لیکن اچانک زندگی نے رُخ پھر بدل لیا اور ہمیں ایک ایسے انسان سے ملا دیا کہ جس کا ہماری زندگی میں اور ہماری چیز میں عمل دخل شروع ہو گیا، جو کام ہم نے خود کرنا شروع کر دیا تھا وہ ایک بار پھر کسی دوسرے کے ذمے لگ جاتا ہے ، جب یہ روٹین عام ہو جاتی ہے تو ظاہر ہے کہ عادتیں پھر خراب ہو جاتی ہیں، اور جب وہ انسان کہیں چلا جاتا ہے رہنے یا کوئی اور وجہ ہوتی ہے تو ہم بیچارے مرد حضرات ٹیشن میں پڑ جاتے ہیں، لیکن اس میں ہمارا کیا قصور ؟ ہماری عادتیں خود خراب کرتے ہیں پھر لازام بھی ہمیںملتا ہے کہ ہم بھی خود کچھ کر لیا کریں ، لو جی بندہ پوچھے جب عادتیں اچھی تھیں تو کس نے کہا تھا کہ خراب کرو ہاہاہاہا
کیوں بھائیوں آپ کے ساتھ ایسے معاملات درپیش ہیں؟