• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یوسف ثانی کی کہانی

حافظ عمران الہی

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 09، 2013
پیغامات
2,100
ری ایکشن اسکور
1,460
پوائنٹ
344
نصف صدی کا قصہ ہوں دوچار برس کی بات نہیں ع :)

نیٹ فورم کی دنیا میں تب سے ہوں، جب سے پاکستان نیٹ ورلڈ میں داخل ہو اہے۔ ویسے لکھنے لکھانے کا سلسہ اس سے بھی پرانا ہے۔ ادب و صحافت کا طالب علم ہوں۔ صحافت میں خبر نویسی کے علاوہ کبھی کالم نویسی بھی کیا کرتا تھا اور ادب میں انشائیہ نگاری و خاکہ نگاری میرا پسندیدہ شعبہ رہا ہے۔ انشائیوں کا مجموعہ "یوسف کا بکا جانا" بھی شائع ہوچکا ہے۔
بارک اللہ لک یا اخی تقبل اللہ منک قبولا حسنا
 
شمولیت
دسمبر 22، 2013
پیغامات
146
ری ایکشن اسکور
115
پوائنٹ
49
نصف صدی کا قصہ ہوں دوچار برس کی بات نہیں ع :)

نیٹ فورم کی دنیا میں تب سے ہوں، جب سے پاکستان نیٹ ورلڈ میں داخل ہو اہے۔ ویسے لکھنے لکھانے کا سلسہ اس سے بھی پرانا ہے۔ ادب و صحافت کا طالب علم ہوں۔ صحافت میں خبر نویسی کے علاوہ کبھی کالم نویسی بھی کیا کرتا تھا اور ادب میں انشائیہ نگاری و خاکہ نگاری میرا پسندیدہ شعبہ رہا ہے۔ انشائیوں کا مجموعہ "یوسف کا بکا جانا" بھی شائع ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے اخبارات و جرائد میں وقتا" فوقتا" لکھتا رہا ہوں۔ پاکستان پریس انٹر نیشنل، پی پی آئی نیوز ایجنسی اور روزنامہ جنگ لندن کے علاوہ بھی دیگر ادبی و صحافتی اداروں سے وابستگی رہی ہے۔ مگر مزے کی بات یہ ہے کہ ادب و صحافت کبھی بھی میرا ذریعہ روزگار نہیں رہا۔ روٹی روزی میں ملکی و بین الاقوامی صنعتی اداروں میں ملازمت کرکے حاصل کرتا ہوں۔ یعنی پیشہ کے اعتبار سے کیمیکل ٹیکنالوجسٹ ہوں۔
گذشتہ پانچ برسوں سے اپنے لکھنے لکھانے کی صلاحیت کو قرآن و حدیث تک مرتکز کردیا ہے۔ سب سے پہلے قرآن کے تیس پاروں کی عام فہم اردو زبان میں موضوعاتی درجہ بندی کی اور اسے "پیغامِ قرآن" کے نام سے شائع کیا۔ پھر بخاری شریف کے جملہ کتب کی آسان اردو میں تلخیص کی۔ اور اسے "پیغامِ حدیث" کے نام سے شائع کیا۔ بعد ازاں پیغامِ حدیث میں صحاح ستہ سمیت گیارہ مجموعہ احادیث سے اضافی احادیث پر مبنی چار خصوصی ضمیمے پیغامِ حدیث میں شامل کئے۔ دونوں کتب الگ الگ شائع کرنے کے علاوہ حال ہی میں دونوں کا مشترکہ ایڈیشن بھی شائع کیا ہے۔ یہ کتب فی الحال کراچی میں ویلکم بک پورٹ، اردو بازار، اقبال بک ہاؤس، بوہری بازار صدر (بالمقابل فرزند علی قلفی شاپ) اور اتوار بک بازار (ریگل و فریئر ہال) میں دستیاب ہے۔ نئے ایڈیشن میں قرآن و حدیث کے متن میں اوامر و نواہی کو نمایاں کرنے کے علاوہ اوامر و نواہی کا اشاریہ بھی شامل کی گیا ہے۔

یہ دونوں کتب ہماری ویب سائٹپیغام قرآن ڈاٹ کام پر آن لائن ریڈنگ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈنگ کی سہولیات کے ساتھ بھی دستیاب ہیں۔ ان شاء اللہ عنقریب آپ ان کتب کو اس فورم پر بھی دیکھ سکیں گے۔ ادب و صحافت کی طرح پیغامِ قرآن پبلی کیشن بھی کمائی کا ذریعہ نہیں ہے۔ ہم قرآن و حدیث کو قارئین تک مفت یا برائے نام ہدیہ پر فراہم کرتے ہیں۔ اسی لئے اعلیٰ کاغذ پر 928 صفحات کی کتاب "پیغامِ قرآن و حدیث" (جو اصل میں ایک کتاب میں دو کتاب ہے) کا مارکیٹ ہدیہ صرف 650 روپے رکھا گیا ہے، جس میں نصف سے زائد کتب فروش کا کمیشن بھی شامل ہے۔ یہ کتاب ہمارے رابطہ دفتر واقع نزد ڈیفنس سینٹرل لائبریری سے محض 300 روپے میں حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویسے ہم 100 /50 /25 کتب کے خصوصی سیٹ مخیر حضرات کو فراہم کرتے ہیں، جو آگے صدقہ جاریہ یا ایصال ثواب کی غرض سے مفت تقسیم کرتے ہیں۔ اس طرح عملا" ہم قارئین تک یہ کتب مفت فراہم کرتے ہیں۔
شاکر بھائی کا خصوصی شکریہ کہ وہ اس خوبصورت اور دینی فورم تک میری رسائی کا ذریعہ بنے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔ میرے حق میں دعا کیجئے کہ میں اور میرے ساتھی قرآن و حدیث کے پیغام کو اسی طرح پھیلاتے رہیں۔ ہمارے آئندہ کے منصوبوں میں قرآن و حدیث کے جملہ اوامر و نواہی کی علیحدہ سے اشاعت کے علاوہ یہ تمام کام انگریزی اور سندھی میں بھی شائع کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں فی سبیل اللہ شریک ہونے والے، دامے، درمے، قدمے، سخنے ہر طرح سے شریک ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہماری کسی بھی کتاب کی کوئی کاپی رائٹ نہیں۔ ہر فرد، ادارہ اسے تجارتی یا غیر تجارتی بنیادوں پر شائع کرکے تقسیم و فروخت کرسکتا ہے۔ کمپوزنگ سمیت جملہ ٹیکنیکل سہولیات ہم مفت فراہم کرتے ہیں۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
آپ کی کہانی آپ کی زبانی پڑھ کربہت خوشی ہوئی،اللہ تعالی آپ کوآپ کے نیک مقاصدمیں کامیاب کرے،آمین
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
یوسف ثانی بھائی آپ سے ایک کام ہے اگر حامی بھرتے ہیں تو وہ کام عرض کرنے خواہش ظاہر کروں گا، کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ آپ سے مدد لی جائے ایک کام میں اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ سے اچھے کی ہی اُمید ہے اور اللہ کے فضل سے وہ کام آپ کے لیے مشکل بھی نہیں ہو گا۔
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
یوسف ثانی بھائی آپ سے ایک کام ہے اگر حامی بھرتے ہیں تو وہ کام عرض کرنے خواہش ظاہر کروں گا، کافی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ آپ سے مدد لی جائے ایک کام میں اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ سے اچھے کی ہی اُمید ہے اور اللہ کے فضل سے وہ کام آپ کے لیے مشکل بھی نہیں ہو گا۔
پہلے حامی کیسے بھر دوں (ابتسامہ) پہلے آپ ذاتی گفتگو میں (یہاں سب کے سامنے نہیں۔ ابتسامہ) کام بتلائیے۔ اگر میرے لئے ممکن ہوا تو ضرور کروں گا ورنہ معذرت کرلوں گا۔
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
پہلے حامی کیسے بھر دوں (ابتسامہ) پہلے آپ ذاتی گفتگو میں (یہاں سب کے سامنے نہیں۔ ابتسامہ) کام بتلائیے۔ اگر میرے لئے ممکن ہوا تو ضرور کروں گا ورنہ معذرت کرلوں گا۔
جناب@یوسف ثانی بھائی پریشان نہ ہوں کوئی ایسا ویسا کام نہیں جو آپ کر نہ سکیں ہاہاہاہا۔ بھائی میں نے شاید ایک دو فورم پر بھی اسی کام کا ذکر کیا تھا مگر شاید آپ کی نظر سے نہ گزرا ہو گا ، اس سے پپہلے کہ یہاں پر بھی نہ گزرے کام فورا عرض کر دیتا ہوں، ماشااللہ ادب کے شعبے سے آپ ایک عرصے تک واقف رہیں اور بہترین کام بھی کیا ہے ۔ دراصل میں نے کچھ اصلاحی شاعری کرنے کی کوشش کی مگر شاعری کی تھوڑی ٹانگ کھینچتا ہوں یا ہو جاتی ہے مجھے یہ ہیلپ چاہیے تھی کہ آپ میری شاعری کو بہتر بنانے میں میرا ساتھ دے سکتے ہیں۔ 10 سے 12 نظمیں ہوں گی ، اگر میں آپ کو سینڈ کردوں اور آپ اُس کو بہتر بنا سکیں تو مہربانی ہو گی۔ وقت کی کوئی بندش نہیں چاہے ہفتے میں ایک ہی نظم کو بہتر کر سکیں تو مسئلہ نہیں ۔

اب معذرت کرنی ہے یا نہیں یہ آپ پر چھوڑ دیتے ہیں
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
جناب@یوسف ثانی بھائی پریشان نہ ہوں کوئی ایسا ویسا کام نہیں جو آپ کر نہ سکیں ہاہاہاہا۔ بھائی میں نے شاید ایک دو فورم پر بھی اسی کام کا ذکر کیا تھا مگر شاید آپ کی نظر سے نہ گزرا ہو گا ، اس سے پپہلے کہ یہاں پر بھی نہ گزرے کام فورا عرض کر دیتا ہوں، ماشااللہ ادب کے شعبے سے آپ ایک عرصے تک واقف رہیں اور بہترین کام بھی کیا ہے ۔ دراصل میں نے کچھ اصلاحی شاعری کرنے کی کوشش کی مگر شاعری کی تھوڑی ٹانگ کھینچتا ہوں یا ہو جاتی ہے مجھے یہ ہیلپ چاہیے تھی کہ آپ میری شاعری کو بہتر بنانے میں میرا ساتھ دے سکتے ہیں۔ 10 سے 12 نظمیں ہوں گی ، اگر میں آپ کو سینڈ کردوں اور آپ اُس کو بہتر بنا سکیں تو مہربانی ہو گی۔ وقت کی کوئی بندش نہیں چاہے ہفتے میں ایک ہی نظم کو بہتر کر سکیں تو مسئلہ نہیں ۔

اب معذرت کرنی ہے یا نہیں یہ آپ پر چھوڑ دیتے ہیں
میرا صرف نثری ادب سے تھوڑا بہت تعلق ہے۔ شاعری کے بارے میں صرف تُک بندی ہی کرلیتا ہوں، جو عام لوگوں کو تو پسند آجاتی ہے۔ لیکن جب کبھی کسی مستند شاعر کی نظر ان پر پڑتی ہے تو وہ زبان حال سے یہی کہتے ہیں کہ ع تو نہ دانی فاعلتن فاعلات ۔ اگر یہی بات پہلے کہیں آپ نے مجھ سے کہی ہو تو میری نظر سے نہیں گذری۔ بھائی اگر شاعری سیکھنی ہے، اصلاح مقصود ہے تو کسی شاعر کی شاگردی کرنی پڑے گی۔ یا پھر آپ اردو محفل http://www.urduweb.org/mehfil/ کو جوائن کیجئے۔ وہاں مستند اساتذہ موجود ہیں جو نئے کلام کی اصلاح کا فریضہ بخوبی انجام دیتے ہیں
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
اس فورم پر رجسٹرڈ تو ہوں میں لیکن اب تک اس کا پاسورڈ بھول چُکاہوں گا۔ چلیں میں کچھ کرتا ہوں اپنی ٹوٹی پھوٹی شاعری کا
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,409
پوائنٹ
562
اس فورم پر رجسٹرڈ تو ہوں میں لیکن اب تک اس کا پاسورڈ بھول چُکاہوں گا۔ چلیں میں کچھ کرتا ہوں اپنی ٹوٹی پھوٹی شاعری کا
شاعری سے متعلق چند حقائق آپ کی نذر ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ ان سے آپ کو کچھ نہ کچھ ”فائدہ“ ہوجائے۔
  1. کہتے ہیں کہ شاعر “پیدائشی شاعر” ہوتا ہے، ”محنت“ سے نہیں بن سکتا۔ میں نے بھی ابتدا میں بہت محنت کی شاعر بننے کی۔ میری شعری تخلیقات شائع بھی ہوئیں۔ مشاعرے تک پڑھے ، تُک بندی اب بھی کرلیتا ہوں۔ لیکن باوزن شاعری کیا ہوتی ہے۔ ”بحر“ کسے کہتے ہیں، علم عروض کس چڑیا کا نام ہے، تا حال اس سے لاعلم ہوں۔ شعرا کی شاگردی اختیار کرنا میرے ”مزاج“ میں شامل نہ تھی۔ لہٰذا بڑے بڑے مستند شعراء سے سلام دعا کے باوجود ان کی شاگردی اختیار نہ کرسکا۔
  2. شاعری میں ”آمد“ اور ”آورد“ دو اہم اصطلاحات ہیں۔ جب تک آپ کی شاعری کا غالب حصہ ”آمد“ پر مبنی نہ ہو، آورد اور اصلاحات کے سہارے آپ شاعر نہیں بن سکتے۔
  3. اگر پابند بحور شاعری نہیں کرسکتے تو ”نثری شاعری“ کیجئے ۔ واضح رہے کہ نثری شاعری اور آزاد شاعری میں بھی فرق ہوتا ہے۔ آزاد شاعری بھی اوزان سے آزاد نہیں ہوتی۔
  4. ایک بڑے شاعر کا کہنا ہے کہ اگر کوئی شاعر بننا چاہے تو اسے سب سے پہلے اساتذہ شعراء کے کم از کم (جی ہاں کم از کم) پانچ ہزار اشعاریاد کرنا چاہئے ۔ اس کے بعد شاعری کا آغاز کریں اور کسی مستند شاعر سے اس وقت تک اصلاح لیتے رہیں جب تک خود استاد یہ نہ کہہ دے کہ اب آپ کو اصلاح کی ضرورت نہیں۔
انور مسعود کا ایک حسب حال قطعہ سنئے:
کیسی یہ غزل آپ نے بھیجی ہے کہ جس پر
ہنس بھی نہیں سکتا ہوں جو میں رو نہیں سکتا​
یوں بحر سے خارج ہے کہ خشکی پہ پڑی ہے
شعروں میں وہ سکتہ ہے کہ کچھ ہو بھی نہیں سکتا​
اس قطعہ کو میں گذشتہ کئی برسوں سے سوشیل میڈیا میں لوگوں کو سنا رہا ہوں۔ اور جب بھی سناتا ہوں، کسی نہ کسی مصرعے میں کوئی ”سکتہ“ ڈال دیتا ہوں (ابتسامہ)۔ رشید احمد صدیقی کی طرح میرا بھی یہی حال ہے کہ اول تو کوئی شعر یاد نہیں رہتا، اور جو یاد رہ جاتا ہے، پھر وہ شعر نہیں رہتا۔(ابتسامہ)​
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
لو جی پھر تو میرا حال بھی کچھ آپ سے کم نہیں ہے بھائی، بہت کوشش کرتا ہوں کہ شعر یاد رہیں مگر کُجھ یاد نہیں رہتا یہاں تک کہ اپنی بنائی ہوئی شاعری ایک بار لکھ کر کہیں شیئر کر دوں تو اُس کی پہلی دو لائنز بھی یاد نہیں رہتیں۔ اور اُستاد کے انڈر کافی دیر پراپرٹی کا کام کرتا رہا ، وہ بلکل اَن پڑھ تھے مگر لکھنے کے شوق نے انہیں شاعر بنا دیا ، اب اُن کی چار کتابیں شائع ہو چُکی ہیں اور بیشتر تھریڈ اُن کے شیئر بھی کر چُکا ہوں۔

اورنگ زیب فرازی:
یادوں کے خزانے
حیات بشر
خالقِ کُل

ایک اور کتاب کا نام یاد نہیں آرہا ، پر افسوس ابھی تک اُن سے کسی قسم کی مدد نہ لے سکا ہاہاہا
چلیں کچھ کچھ کرتا ہوں میں اپنی شاعری کے ساتھ
 
Top