• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یوسف ثانی کی کہانی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

یوسف ثانی کا جمعہ بازار سے آگاہ کرنے میں بڑی دیر کر دی آپ نے ایسی معلومات بہت پہلے کر دینی چاہئے تھی۔ اگر ہو سکے تو اس جمعہ بازار کا معلومات ہر اس جگہ پر پیش کر دیں جہاں اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ھے۔ ہر اصل کا ایک معیار ہوتا ھے اور جب اس کی تحریر معیار سے نیچے کی ملے تو پھر اسے پڑھ کر کنفیوژن ہوتی ھے، جیسے میری نظر سے کچھ ایسی تحریریں بھی گزری ہیں جس میں یوسف ثانی پر برا اثر پڑا مگر انڈرسٹینڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے پوچھ نہیں پایا۔ ہو سکے تو اسے ہر جگہ ضرور لگائیں۔

والسلام
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
جزاک اللہ خیرا بہن دعا۔ آپ کو دھاگہ والی ”پُرانی کہانی“ یاد آئی تو آپ کی ریٹنگ دیکھ کر مجھے اسی سلسلہ کی ”نئی کہانی“ یاد آگئی تو سوچا اَپ ڈیٹ کردوں۔ دعاؤں کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو سدا خوش رکھے۔ آمین
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
السلام علیکم

یوسف ثانی کا جمعہ بازار سے آگاہ کرنے میں بڑی دیر کر دی آپ نے ایسی معلومات بہت پہلے کر دینی چاہئے تھی۔ اگر ہو سکے تو اس جمعہ بازار کا معلومات ہر اس جگہ پر پیش کر دیں جہاں اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا جا رہا ھے۔ ہر اصل کا ایک معیار ہوتا ھے اور جب اس کی تحریر معیار سے نیچے کی ملے تو پھر اسے پڑھ کر کنفیوژن ہوتی ھے، جیسے میری نظر سے کچھ ایسی تحریریں بھی گزری ہیں جس میں یوسف ثانی پر برا اثر پڑا مگر انڈرسٹینڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے پوچھ نہیں پایا۔ ہو سکے تو اسے ہر جگہ ضرور لگائیں۔

والسلام
وعلیکم السلام برادر کنعان!
آپ کا ”مشورہ“ بہت اچھا ہے۔ ان شاء اللہ اس پر عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔ والسلام
 
ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,517
پوائنٹ
604
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
سب سے پہلے آپ کو اس فورم پر آنے پر خوش آمدید۔

یوسف ثانی بھائی سے تعلق اسی فورم سے نہیں رہا ، اردو مجلس ، صراط الہدی ، اردو محفل ، اردو منظر ، محدث فورم ، الصادقین ، اور بہت سے فورمز سے ان کے ساتھ تعلق جُڑا رہا ہے ، ماشاءاللہ بہت قابل اور بہترین اخلاق کے مالک ہیں اور بہت زیادہ پولائیٹ ہیں ، سامنے والا کسی بھی انداز میں کر لے ہمارے یہ بھائی بہت شفقت سے سامنے والے کو اپنی بات سے آگاہ کرتے ہیں،
دین اور معاشرے کی اصلاح کے لیے ماشاءاللہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں آپ ، اللہ تعالی آپ کی محنتوں اور نیک نیت کا بہترین اجر دے آمین۔
آپ جیسے بھائیوں کے بیچ میں رہ کر یقینا میں خود میں بہت فخر کرتا ہوں کہ میرا رابطہ بہت سے دینی بہن بھائیوں سے ہے جن سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم یوسف ثانی صاحب ! آپ کا یہ تعارفی دھاگہ فورم پر تقریبا ہمارا ہم عمر ہے ۔ لہذا آپ کو خوش آمدید نہ سہی یہ بتانا ضروری سمجھا کہ ہم نے بھی آپ کے اس ’’ نصف صدی ‘‘ کے قصے کو اور اس پر موجود تبصرات و تعلیقات کو اول تا آخر ایک ہی نشست میں پڑھ لیا ہے ۔
یقینا آپ جیسے سنجیدہ صاحب قلم و فکر اراکین کا کسی بھی فورم پر ہونا اراکین فورم کے لیے ایک بہترین نعمت ہے ۔
بس ایک بات کا آپ سے شکوہ کرنا چاہوں گا کہ آپ کی تحریریں فورم پر بہت کم پڑھنے کو ملتی ہیں ۔ آپ کی ناراضی ہوگی تو ادب کے نام پر ’’ بے ادبی ‘‘ کرنے والوں سے لیکن اس اسلامی و علمی فورم پر آپ اپنی قیمتی تحریریں پیش کرنے سے کیوں کتراتے ہیں ۔
اگر آپ نے قرآن مجید اور حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو آسان پیرائے میں بیان کرنے کی سعادت حاصل کی ہے تو علماء کی تحریروں سے مدد لے کر عصر حاضر کے مسائل پر مضمون لکھنا تو آپ کے لیے کوئی مشکل کام نہیں ہے ۔
 
جزاک اللہ خیرا خضر حیات بھائی!
آپ صحیح کہتے ہیں کہ اس قسم کے مضامین لکھنا میرے لئے کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ لیکن میں اس فورم میں “لکھنے” کے لئے نہیں بلکہ یہاں موجود اہل علم حضرات سے کچھ “سیکھنے” کے لئے آتا ہوں تاکہ جب جہلا پر مشتمل دیگر “عوامی فورمز” پر جاؤں تو انہیں کچھ علم دین بتلاسکوں۔ (ابتسامہ) اردو محفل کے علاوہ بھی کئی فورمز پر میرا آنا جانا لگا رہتا ہے، جہاں مسلم ٹین ایجرز کا یہ حال ہے کہ انہیں اسلام کی الف بے کا بھی علم نہیں ہوتا نماز روزہ طہارت وغیرہ کے مسائل تو ایک طرف وہ تو قادیانیت، بوہری، آغاخانی، تک کو اسلام کے ”مکاتب فکر” ہی سمجھتے ہیں۔ ایسے فورمز کے ویوورز پر زیادہ وقت صرف کرنا، میرے نزدیک زیادہ اہم ہے۔

دوسری بات یہ کہ نیٹ فورمز پر میں پہلے ہی اپنی زندگی کے بہت سارے سال “ضائع” کرچکا ہوں، تفریح اور ادب کے نام پر۔ اب اللہ نے ہدایت دی ہے تو گذشتہ پانچ چھہ برسوں سے عام پڑھے لکھے “عوام الناس” کے لئے خالص قرآن و حدیث پر مبنی کچھ تالیفی کام کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے۔ اردو میں پیغام قرآن، پیغام حدیث اور قرآن و حدیث کے اوامر و نواہی کے اب تک متعدد ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ سندھی میں قرآن جو پیغام شائع ہوچکا ہے جبکہ حدیث جو پیغام کی کمپوزنگ فی الوقت بوجوہ تعطل کا شکار ہے۔ ٖقرآن کے اوامر و نواہی، “اسلامک لائف اسٹائل” کے نام سے تیار ہے۔پروف ریڈنگ مکمل ہوتے ہی شائع کردی جائے گی۔ ہم نے جب پیغام قرآن اپنے بچوں کے اسکولوں کے اساتذہ میں تقسیم کی تو پتہ چلا کہ بعض “پڑھے لکھے” اردو پڑھنے اور سمجھنے سے ہی قاصر ہیں۔ ایک میڈم نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ہم تو خواب بھی انگریزی میں دیکھتے ہیں۔ آپ یہی کتاب انگریزی میں دیجئے تو بات بنے۔ لہٰذا ایسے احباب کے لئے پیغام قرآن کا انگریزی ورژن دی میسیج آف قرآن کے متعدد پارے مکمل ہوچکے ہیں بقیہ پر کام جاری ہے۔ اسی کے ساتھ ساتھ دی میسیج آف حدیتھ پر بھی کام جاری ہے۔ ہم سالانہ کم از کم ایک ایڈیشن ضرور شائع کرتے ہیں۔ اور میرا یہ سارا “تالیفی کام” صرف اور صرف کمپیوٹر پر ہوتا ہے ( اس کے علاوہ “دفتری افسری” بھی کمپیوٹر پر ہی ہوتی ہے۔ ابتسامہ)

ہم یہ کتب شائع کرکے عملاً مفت تقسیم کرتے ہیں۔ البتہ اگر کسی کو یہ کتب پسند آئے تو وہ صدقہ جاریہ کے حصول کے لئے ہم سے چند سو کتب صرف پرنٹنگ لاگت پر حاصل کرکے آگے تقسیم بھی کرتے ہیں۔ ابھی تک یہ سارا کام “ون مین شو” کے طور پر جاری ہے کہ کوشش کے باوجود کوئی “ٹیم” نہیں بن پائی۔ جبکہ ارادہ ہے کہ اسے ایک “ادارہ” بنایا جائے۔ دعا کیجئے کہ اللہ اس کا موقع دے۔ آج کل زیادہ تر دینی کتب “کمرشیل بنیادوں” پر چھپنے اور بکنے لگی ہیں۔ ایک ایک نام سے سینکڑوں کتب تصنیف و تالیف ہوچکی ہیں اور ایسے نام بھی مبالغہ کے ساتھ سینکڑوں میں ہے۔ عوام الناس کنفیوژن کا شکار ہیں کہ کسے پڑھیں، کسے نہ پڑھیں۔ کس کی بات مانیں اور کس کی بات نہ مانیں۔ اور ان کی یہ کنفیوژن اس لئے ہے کہ انہوں نے بنیادی کتب قرآن اور حدیث کو ہی نہیں پڑھا ہوتا ۔ اگر کوئی ترجمہ سے (کہ عربی تو ہمارے معاشرے میں “عوام وخواص” کو آتی ہی نہیں) مکمل قرآن اور بخاری و مسلم کو چند مرتبہ پڑھ لے تو وہ کبھی بھی اس قسم کی کنفیوژن کا شکار نہیں ہوسکتا۔ پھر وہ “علمائے حق” کو بھی شناخت کرنے کے قابل بھی ہوجاتا ہے۔
آپ کی اور دیگر احباب کی دعاؤں کا طلب گار ہوں۔ والسلام
 
خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اللہ آپ کے اوقات و افکار اور خالص دین کی تبلیغ کے دیگر ذرائع میں برکت عطا فرمائے اور آپ سے دین کا زیادہ سے زیادہ کام لے ۔
اور دنیا و آخرت میں کامیابیوں سے نوازے ۔ آپ کی اولاد کو بھی آپ کے اس نیک مشن کو سمجھنے اور بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کی توفیق عطا فرمائے ۔
 
محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
07
ﺍﻟﺴﻼﻡ ﻋﻠﯿﮑﻢ ﯾﻮﺳﻒ ﺑﮭﺎﺋﯽ
ﺟﺎﻥ،
ﺁﭖ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻥ ﮐﺮ ﺑﮩﺖ
ﺍﭼﮭﺎ ﻟﮕﺎ،
ﺁﭖ ﻧﮯ ﺟﻮ ﻗﺮﺁﻥ ﺍﻭﺭ ﺣﺪﯾﺚ ﮐﯽ
ﮐﺘﺎﺑﻮﮞ ﭘﺮ ﮐﺎﻡ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﻭﮦ ﻭﺍﻗﻌﯽ
ﻗﺎﺑﻞ ﺗﻌﺮﯾﻒ ﮨﮯ.

ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺁﭖ ﮐﻮ ﺩﻧﯿﺎ ﻭ ﺁﺧﺮﺕ
ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﮐﺎﻡ ﭘﺮ ﺍﺟﺮ
ﻋﻈﯿﻢ ﻋﻄﺎ ﻓﺮﻣﺎﺋﯿﮟ۔ ﺍﻭﺭ ﺍﺱ ﮐﻮ
ﺧﺼﻮﺻﯿﺖ ﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﻮﺷﮧ
ﺁﺧﺮﺕ ﺍﻭﺭ ﺫﺭﯾﻌﮧ ﻧﺠﺎﺕ ﺑﻨﺎ ﺩﯾﮟ۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﺁﭖ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﺩﯾﻦ ﺣﻖ
ﮐﺎ ﮐﺎﻡ ﻟﯿﮟ ،
ﺍﻭﺭ ﮨﻤﯿﮟ
ﺑﮭﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﺗﻮﻓﯿﻖ ﺩﮮ۔

ﺁﻣﯿﻦ ﯾﺎ ﺭﺏ ﺍﻟﻌﺎﻟﻤﯿﻦ۔

ﺟﺰﺍﮎ ﺍﻟﻠﻪ ﺧﯿﺮ.
 
Top