- شمولیت
- ستمبر 26، 2011
- پیغامات
- 2,767
- ری ایکشن اسکور
- 5,410
- پوائنٹ
- 562
نصف صدی کا قصہ ہوں دوچار برس کی بات نہیں ع :)
نیٹ فورم کی دنیا میں تب سے ہوں، جب سے پاکستان نیٹ ورلڈ میں داخل ہو اہے۔ ویسے لکھنے لکھانے کا سلسہ اس سے بھی پرانا ہے۔ ادب و صحافت کا طالب علم ہوں۔ صحافت میں خبر نویسی کے علاوہ کبھی کالم نویسی بھی کیا کرتا تھا اور ادب میں انشائیہ نگاری و خاکہ نگاری میرا پسندیدہ شعبہ رہا ہے۔ انشائیوں کا مجموعہ "یوسف کا بکا جانا" بھی شائع ہوچکا ہے۔ پاکستان کے تمام بڑے اخبارات و جرائد میں وقتا" فوقتا" لکھتا رہا ہوں۔ پاکستان پریس انٹر نیشنل، پی پی آئی نیوز ایجنسی اور روزنامہ جنگ لندن کے علاوہ بھی دیگر ادبی و صحافتی اداروں سے وابستگی رہی ہے۔ مگر مزے کی بات یہ ہے کہ ادب و صحافت کبھی بھی میرا ذریعہ روزگار نہیں رہا۔ روٹی روزی میں ملکی و بین الاقوامی صنعتی اداروں میں ملازمت کرکے حاصل کرتا ہوں۔ یعنی پیشہ کے اعتبار سے کیمیکل ٹیکنالوجسٹ ہوں۔
گذشتہ پانچ برسوں سے اپنے لکھنے لکھانے کی صلاحیت کو قرآن و حدیث تک مرتکز کردیا ہے۔ سب سے پہلے قرآن کے تیس پاروں کی عام فہم اردو زبان میں موضوعاتی درجہ بندی کی اور اسے "پیغامِ قرآن" کے نام سے شائع کیا۔ پھر بخاری شریف کے جملہ کتب کی آسان اردو میں تلخیص کی۔ اور اسے "پیغامِ حدیث" کے نام سے شائع کیا۔ بعد ازاں پیغامِ حدیث میں صحاح ستہ سمیت گیارہ مجموعہ احادیث سے اضافی احادیث پر مبنی چار خصوصی ضمیمے پیغامِ حدیث میں شامل کئے۔ دونوں کتب الگ الگ شائع کرنے کے علاوہ حال ہی میں دونوں کا مشترکہ ایڈیشن بھی شائع کیا ہے۔ یہ کتب فی الحال کراچی میں ویلکم بک پورٹ، اردو بازار، اقبال بک ہاؤس، بوہری بازار صدر (بالمقابل فرزند علی قلفی شاپ) اور اتوار بک بازار (ریگل و فریئر ہال) میں دستیاب ہے۔ نئے ایڈیشن میں قرآن و حدیث کے متن میں اوامر و نواہی کو نمایاں کرنے کے علاوہ اوامر و نواہی کا اشاریہ بھی شامل کی گیا ہے۔
یہ دونوں کتب ہماری ویب سائٹپیغام قرآن ڈاٹ کام پر آن لائن ریڈنگ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈنگ کی سہولیات کے ساتھ بھی دستیاب ہیں۔ ان شاء اللہ عنقریب آپ ان کتب کو اس فورم پر بھی دیکھ سکیں گے۔ ادب و صحافت کی طرح پیغامِ قرآن پبلی کیشن بھی کمائی کا ذریعہ نہیں ہے۔ ہم قرآن و حدیث کو قارئین تک مفت یا برائے نام ہدیہ پر فراہم کرتے ہیں۔ اسی لئے اعلیٰ کاغذ پر 928 صفحات کی کتاب "پیغامِ قرآن و حدیث" (جو اصل میں ایک کتاب میں دو کتاب ہے) کا مارکیٹ ہدیہ صرف 650 روپے رکھا گیا ہے، جس میں نصف سے زائد کتب فروش کا کمیشن بھی شامل ہے۔ یہ کتاب ہمارے رابطہ دفتر واقع نزد ڈیفنس سینٹرل لائبریری سے محض 300 روپے میں حاصل کی جاسکتی ہے۔ ویسے ہم 100 /50 /25 کتب کے خصوصی سیٹ مخیر حضرات کو فراہم کرتے ہیں، جو آگے صدقہ جاریہ یا ایصال ثواب کی غرض سے مفت تقسیم کرتے ہیں۔ اس طرح عملا" ہم قارئین تک یہ کتب مفت فراہم کرتے ہیں۔
شاکر بھائی کا خصوصی شکریہ کہ وہ اس خوبصورت اور دینی فورم تک میری رسائی کا ذریعہ بنے۔ آپ سب سے دعا کی درخواست ہے۔ میرے حق میں دعا کیجئے کہ میں اور میرے ساتھی قرآن و حدیث کے پیغام کو اسی طرح پھیلاتے رہیں۔ ہمارے آئندہ کے منصوبوں میں قرآن و حدیث کے جملہ اوامر و نواہی کی علیحدہ سے اشاعت کے علاوہ یہ تمام کام انگریزی اور سندھی میں بھی شائع کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں فی سبیل اللہ شریک ہونے والے، دامے، درمے، قدمے، سخنے ہر طرح سے شریک ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہماری کسی بھی کتاب کی کوئی کاپی رائٹ نہیں۔ ہر فرد، ادارہ اسے تجارتی یا غیر تجارتی بنیادوں پر شائع کرکے تقسیم و فروخت کرسکتا ہے۔ کمپوزنگ سمیت جملہ ٹیکنیکل سہولیات ہم مفت فراہم کرتے ہیں۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین