• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یوٹیوب و دیگر بین ویب سائٹ اوپن کریں

گڈمسلم

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 10، 2011
پیغامات
1,407
ری ایکشن اسکور
4,912
پوائنٹ
292
میرے بھائی مجبوری کی بات الگ ہے۔
دیکھیں بھائی آپ نے شروع میں یہ بات لکھی تھی کہ ’’ حکومت پاکستان نے یوٹیوب اس لیے بین کی ہوئی ہے کہ اس پر نبی کریمﷺ کی گستاخانہ فلم موجود ہے ‘‘ اور پھر آپ نے یہ بھی کہا کہ ’’ تو پھر آپ کے خیال میں حکومت پاکستان کا یوٹیوب کو بین کرنے کا فیصلہ غلط تھا۔ اگر یہ فیصلہ غلط ہے تو اس کی ٹھوس وجہ بتا دیجئے۔
اور اگر آپ اس فیصلے کو درست سمجھتے ہیں تو بتائیے کہ ہمیں اس فیصلے کی تائید کرتے ہوئے یوٹیوب سے قطع تعلق برقرار رکھنا چاہیے یا پروگرامز کے ذریعے استعما ل کرنا چاہیے۔‘‘
مجھے تو آپ کی ان دونوں عبارتوں سے مجبوری اور غیر مجبوری والی بات محسوس ہی نہیں ہوئی۔۔ لیکن اب آپ کہہ رہے ہیں کہ ’’ مجبوری کی بات الگ ہے‘‘ یعنی آپ کی نظر میں حالت مجبوری میں یو ٹیوب کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔۔حالانکہ آپ کی اس بات کی طرف توجہ میں نے پہلے پہل ہی دلوا دی تھی۔پوسٹ نمبر5 ’’سی لمحے ہمیں یوٹیوب پر زیادہ سے زیادہ اسلامی مواد، سیرت رسولﷺ پر مواد شیئر کرنے کا زیادہ فائدہ ہوگا یا قطع تعلقی کا ؟ ‘‘ پوسٹ نمبر7 ’’ اگر دینی مقاصد کےلیے استعمال کیاجائے تو میرے خیال میں کوئی حرج نہیں ‘‘
اور پھر میرا تو مؤقف ہے کہ اگر کوئی بھی سائٹ بین نہ بھی ہو تب بھی کسی ایسی ویب سائٹ جہاں پر رھ کر متساہل آدمی کے غیر شرعی کام کی طرف متوجہ ہونے کے امکان ہوں استعمال نہیں کرنی چاہیے۔اور نہ کھلے عام اس کی اجازت دینی چاہیے۔ اور یوٹیوب بھی ایسی ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔اور ہاں کوئی بھی ویب سائٹ اگر بین بھی کی گئی ہو چاہے جس کی طرف سے بھی ہو اگر دینی مقاصد کےلیے استعمال کیاجائے تو کوئی حرج نہیں۔
یوٹیوب کے حوالے سے یہ جو تھریڈ شروع کیا گیا ہے اس میں یوٹیوب کے عام استعمال پر بات ہو رہی تھی۔
تھریڈ پوسٹ کی وجہ کنعان بھائی نے بتادی ہے۔
’’ کسی طالب علم نے کہیں لکھا تھا کہ اسے تعلیم کی غرض سے یوٹیوب پر لیکچر کے حوالہ سے مدد درکار ھے اس لئے کوئی اس پر بتا دے کہ اسے پاکستان میں کیسے استعمال کیا جائے جس پر میں نے اس فارم میں بھی یہی طریقہ پیش کیا ھے اور یہاں پر بھی ریگولر ہونے کی وجہ سے اسے لگایا ھے کہ شائد کسی طالب علم کو اس پر ضرورت پڑے۔‘‘
اور میرے خیال میں یہ وہی بات ہے جس کو آپ مجبوری کا نام دے رہے ہیں۔
آپ بتائیں گے پاکستان میں کتنے فیصد یوٹیوب کے صارفین ہیں جو یوٹیوب پر دینی ڈیٹا اپلوڈ کرتے ہیں؟ میرے خیال سے یہ تعداد دس فیصد سے بھی کم ہوگی۔ باقی نوے فیصد کے بارے میں بھی آپ کی وہی رائے ہے؟
بھائی میرا تو خیال ہے کہ یوٹیوب صارفین چاہے 90 فیصد ہوں یا دس فیصد یا کم یا زیادہ۔۔ ان کے بارے میں میری رائے یہ ہے ’’اگر کوئی بھی سائٹ بین نہ بھی ہو تب بھی کسی ایسی ویب سائٹ جہاں پر رھ کر متساہل آدمی کے غیر شرعی کام کی طرف متوجہ ہونے کے امکان ہوں استعمال نہیں کرنی چاہیے۔اور نہ کھلے عام اس کی اجازت دینی چاہیے۔ اور یوٹیوب بھی ایسی ویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ اور ہاں کوئی بھی ویب سائٹ اگر بین بھی کی گئی ہو چاہے جس کی طرف سے بھی ہو اگر دینی مقاصد کےلیے استعمال کیاجائے تو کوئی حرج نہیں ‘‘
یقیناً ایسے لوگوں کے بارے میں نرمی دی جا سکتی ہے جن کے لیے یوٹیوب استعمال کرنا مجبوری ہے۔ میرے چھوٹے بھائی کے یونیورسٹی کے لیکچرز یوٹیوب پر ہوتے ہیں اس لیے میں نے اس کو یوٹیوب کے استعمال سے منع نہیں کیا۔
جزاک اللہ خیرا آپ کی یہ بات پہلے پوسٹ میں شامل نہیں تھی۔۔ اب آپ نے بیان فرمادی ہے۔۔ اور میرا مؤقف وہ ہے جو میں نے پیش کردیا ہے۔۔
لیکن آپ سیرت النبیﷺ پر ڈیٹا اپلوڈ کرنے کا نام لے کر یوٹیوب کے استعمال کی اجازت تو تمام لوگوں کو مرحمت فرما رہے ہیں۔ جس کی تائید آپ کا منسلک کردہ فتویٰ بھی کر رہا ہے۔
دیکھیں بھائی چاہے یو ٹیوب ہو یا کوئی اور ویب سائٹ۔۔ اس بارے میرا مؤقف وہ ہے جو میں نے بیان کردیا ہے۔۔اور آپ میری باتوں سے یہ بات درست نہیں سمجھے کہ میں سیرت النبیﷺ کے ڈیٹا کی آڑ میں یا دینی مقاصد کا نام لے کر عمومی طور پر ہر اغیرہ وغیرہ کےلیے استعمال کی اجازت دے رہا ہوں۔۔ اور پھر منسلک فتویٰ بھی میرے اور آپ کےمؤقف کی تائید کررہا ہے۔شروع کے ان الفاظ کو دیکھیں ’’ کتنے لوگ جو یوٹیوب سے لیکچر تیار کرتے ہیں، ان کو مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی میں آجکل یوٹیوب سے کافی حد تک مدد لی جاتی ہے جس سے لوگوں کو محروم کیا گیا ہے ‘‘ جس مجبوری کا آپ نے تذکرہ کیا مفتی صاحب بھی اس طرف رہنمائی کررہے ہیں۔۔
اس بحث سے قطع نظر کہ یہ مفتی صاحب علامہ طاہر القادری صاحب کے خوشہ چیں ہیں۔
آپ کی یہ بات مجھے درست نہیں لگی۔۔ کیونکہ درست بات جہاں سے بھی ملے لے لینی چاہیے۔۔اور پھر آپ یہ بھی دیکھیں کہ فتویٰ بھی اس پارٹی کے مفتی صاحب کا ہے جو اپنے آپ کو محب رسولﷺ، عاشق رسولﷺ وغیرہ کہلواتی رہتی ہے۔
اگر آپ کا یہ موقف ہے کہ یوٹیوب کو صرف اسلامک ڈیٹا اپلوڈ کرنے کے لیے استعمال کیا جائے اور صرف لازمی مجبوری کی صورت میں استعمال کیا جائے تو میں آپ سے متفق ہوں۔
متفق
لیکن آپ کی یہ بات
میرے چھوٹے بھائی کے یونیورسٹی کے لیکچرز یوٹیوب پر ہوتے ہیں اس لیے میں نے اس کو یوٹیوب کے استعمال سے منع نہیں کیا۔
لازمی مجبوری میں آتی ہے؟
لیکن اگر پاکستان میں اس کے عام استعمال کی اجازت دی جائے جیسا کہ آپ کے پیش کردہ مفتی صاحب نے شد و مد کے ساتھ کہا ہے تو میں اس سے متفق نہیں ہوں۔ اور حکومت پاکستان کے اس قدم کو سراہتے ہوئے ان کی تائید کروں گا۔
ایک نظر دیکھا جائے تو مفتی صاحب کی باتیں بھی ہماری تائید کرتی ہیں۔۔ میرے خیال میں جو مؤقف ہم دونوں کا ہے مفتی صاحب کا بھی وہی ہے۔۔لیکن مفتی صاحب نے الفاظ میں وضاحت کے ساتھ بیان نہیں کیا۔۔مفتی صاحب کا بھی یہی مؤقف ہوگا؟ میں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ دینی ویب سائٹ پر ایک فتوے کا ہونا یہ واضح کرتا ہے کہ بات اسلام کے حوالے سے ہورہی ہے۔ اگر سائل اورمفتی نے اس بات کا تذکرہ نہیں کیا کہ مجبوری اور دینی مقاصد کےعلاوہ بھی آپ من مانی سے استعمال کرسکتے ہیں تو پھر ہم ان پر ایسی بات بھی نہیں کر سکتے جس کی طرف آپ نے اشارہ کیا ہے۔۔اسلامی سوچ رکھنے والا کوئی بھی مفتی یہ نہیں کہہ سکتا کہ کسی بھی ویب سائٹ کو آپ جیسے مرضی استعمال کریں۔۔جائز ہے۔۔۔

نقطہ اتفاق
ان صورتوں میں یوٹیوب کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
1۔ دینی مقاصد کےلیے۔مثلاً آپ نے لیکچر وغیرہ تیار کرنے ہیں،
2۔ دینی مواد شیئر کرنے کےلیے۔
3۔ مجبوری کی حالت میں۔جس کو مجبوری کہا جائے۔
 
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
26
ری ایکشن اسکور
110
پوائنٹ
52
یوٹیوب و دیگر بین ویب سائٹ اوپن کریں​

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا آپ یو ٹیوب یا دیگر بین ویب سائٹس اوپن کرنا چاہتے ہیں ؟
اور ایسا نہیں کر پا رہے تو گھبرائیے مت صرف یہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے اسے چلائیے اور ہر بین ویب سائٹ آسانی سے کھولئے۔۔۔۔!

اس لنک پر کلک کریں خود بخود ہی ڈاؤن لوڈنگ شروع ہو جائے گی جب اس کو اوپن کریں گے تو سامنے ایک فائل کھلے گی تھوڑی دیر بعد ایک چھوٹی سے چڑیا نظر آئے گی اس کے نیچے لکھا ہوگا turn on لیں جی یوٹیوب اون ہو گئی


[SUP](محمد داؤد)[/SUP]
کنعان بھائی
اینڈرائیڈ کے لئے بھی ایسا کوئی طریقہ بتائیں۔
 
شمولیت
اپریل 23، 2011
پیغامات
79
ری ایکشن اسکور
329
پوائنٹ
79
نقطہ اتفاق
ان صورتوں میں یوٹیوب کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
1۔ دینی مقاصد کےلیے۔مثلاً آپ نے لیکچر وغیرہ تیار کرنے ہیں،
2۔ دینی مواد شیئر کرنے کےلیے۔
3۔ مجبوری کی حالت میں۔جس کو مجبوری کہا جائے۔
متفق
 

حرب بن شداد

سینئر رکن
شمولیت
مئی 13، 2012
پیغامات
2,149
ری ایکشن اسکور
6,345
پوائنٹ
437
میری سمجھ میں یہ نہیں آتا ہے ہماری ذہنی نشوونما کب ہوگی؟؟؟۔۔۔
ہمارے بیچ منکریں حدیث موجود ہیں؟؟؟۔۔۔ ہم اُن پر کیس فائل نہیں کرتے۔۔۔
ہمارے درمیان رافضی موجود ہیں؟؟؟۔۔۔ ہم اُن کے خلاف آواز نہیں اٹھاتے۔۔۔
ہمارے درمیان ایسی این جی اوز ہیں؟؟؟۔۔۔ جو اسلام اور پاکستان کے خلاف زیر زمین تحریکیں کو سپورٹ کرتی ہیں آواز نہیں اٹھاتے۔۔۔
یوٹیوب بند کرنے کی وجہ صرف یہ تھی کے ہر کوئی کسی بھی اسکینڈل کو اپلوڈ کردیتا ہے۔۔۔
فلم کو تو بہانہ تھا۔۔۔ اور یہ کام کفار کوئی آج سے کررہے ہیں۔۔۔ دی میسنجر مووی بھی تو بنائی تھی۔۔۔
پھر وہ چینلز پر چلائی گئی اس پر تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں۔۔۔
بتاؤ کتنی شرم کی بات ہے کے سید الشہداء حضرت حمزء رضی اللہ عنہ کا کردار انتھونی کوئن نے کیا جس کی موڈ ایڈز کے موزی مرض سے ہوئی۔۔۔
کیا یہ اُن کی شان میں گستاخی نہیں۔۔۔
ہمارے درمیان گستاخ صحابہ موجود ہیں ہم خاموش ہیں؟؟؟۔۔۔ اس پر احتجاج کیوں رقم نہیں کیا جاتا۔۔۔
آج جس قسم کے ڈرامے ہمارے چینلز پر دکھائے جارہے ہیں چلو اس پر ہی غیرت مند پاکستانیوں احتجاج رقم کروادو۔۔۔
لہذا ضرورت ہے سوچ کو وسیع کیجئے۔۔۔ کافر تو وہی کرے گا جس سے مسلمان کو تکلیف ہو لیکن اُن کے بارے میں کیا خیال ہے جو مسلمان بن کر کافروں سے بدتر ہیں اور ہم ان میں رشتہ داریاں نبھارہے ہیں۔۔۔
 

ام کشف

رکن
شمولیت
فروری 09، 2013
پیغامات
124
ری ایکشن اسکور
386
پوائنٹ
53
یوٹیوب و دیگر بین ویب سائٹ اوپن کریں​

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیا آپ یو ٹیوب یا دیگر بین ویب سائٹس اوپن کرنا چاہتے ہیں ؟
اور ایسا نہیں کر پا رہے تو گھبرائیے مت صرف یہ پروگرام ڈاؤن لوڈ کر کے اسے چلائیے اور ہر بین ویب سائٹ آسانی سے کھولئے۔۔۔۔!

اس لنک پر کلک کریں خود بخود ہی ڈاؤن لوڈنگ شروع ہو جائے گی جب اس کو اوپن کریں گے تو سامنے ایک فائل کھلے گی تھوڑی دیر بعد ایک چھوٹی سے چڑیا نظر آئے گی اس کے نیچے لکھا ہوگا turn on لیں جی یوٹیوب اون ہو گئی


[SUP](محمد داؤد)[/SUP]
یہ پروگرام چلایا مگر چڑیا بھی آئی لیکن نہیں چلی ویب سایٹ اب اس کو ہم ان انسٹال کیسے کریں گے؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم

اگر آپ سے یہ طریقہ کام نہیں کر رہا تو مراسلہ نمبر ٢ کے طریقہ سے کوشش کرنی تھی، خیر کوئی بات نہیں میں آپکو پی۔ ایم میں تیسرا فارمولہ پیش کرتا ہوں مگر اس پر آپکو بیسک کمپیوٹر نالج ہونا ضروری ھے۔

والسلام
 

محمد عمیر

مبتدی
شمولیت
فروری 15، 2013
پیغامات
12
ری ایکشن اسکور
50
پوائنٹ
0
بھائی میری سمجھ میں یہ بات نہیں آتی ک ہم لوگ اپنی سوچ کو کیوں محدود رکھتے ہیں اور ہم لوگ کیوں دہرا معیا رکھتے ہیں۔ہم لوگ یو ٹیوب بند رکھنے کی بات تو کرتے ہیں مگر دوسری جانب اسی کمپنی یعنی گوگل کی باقی تمام سروسز کو استعمال بھی کرتے ہیں۔ گوگل سرچ کا ااستعمال ہم کرتے ہیں جی میل کو ہم استعمال کرتے ہیں ٹرانسلیٹر ہم استعمال کرتے ہیں گوگل بلاگر ہم استعمال کرتے ہیں بھائی بات تو تب ہے جب گوگل کمپنی کی تمام تر سروسز کی پابندی کے لئیے آواز اٹھائی جائے۔ اور پھر گستاخی تو فیس بک پہ بھی ہوئی وکی پیڈیا پر بھی ہوئی اب بھی فیس بک پر ایسے کئی گستاخانہ پیجز موجود ہوں گے جو شائد ہماری نظروں سے اوجھل ہوں۔لیکن فیس بک کے لئے ہم دلائل پیش کرتے ہیں کے اسے زیادہ سے زیادہ اسلام پھیلانے کے لیئے استعمال کیا جائے اسکو اسلامک بک بنایا جائے تو بھائی اگر فیس بک اسلامک بک بن سکتی ہے اس پر اسلام زیادہ سے زیادہ پھیلانے ک لیئے کام ہو سکتا ہے تو پھر یہی بات یو ٹیوب کے لئے کیوں نہیں؟؟ ہمارے ملک میں ٹیلی نار کمپنی کے خلاف ڈنمارک میں ہونے والی گستاخی کی وجہ سےکمپین چلی تھی اور تو کچھ نہیں ہوا مگر وہ شور اور کمپین ختم ہو گئی۔ہمارے اپنے ملک میں کتنے ہی گستاخ موجود ہیں ان کے خلاف ہم نے کونسا عملی قدم اٹھایا؟؟ جیو ٹی وی نے گستاخانہ فلم دکھائی تھی کتنے لوگ ہیں جنہوں نے اس کمپنی کے چینلز کا بائکاٹ کیا؟ اسک خلاف احتجاج کیا؟؟ دوسروں کو کہنے سے پہلے ہمیں اپنے ارد گرد موجود گستاخوں کا کچھ کرنا ہوگا۔
 

ابن قاسم

مشہور رکن
شمولیت
اگست 07، 2011
پیغامات
253
ری ایکشن اسکور
1,081
پوائنٹ
120
گڈ مسلم اور ابوالقاسم بهائ محمد عمیر بهائ وغیرہ نے اچھی باتیں شئر کیں. ہمارا خیال ہے ایسے موضوعات پر گفتگو کے لیے نئے دهاگوں کی ہمت افزائی کرنا چاہیے
 
Top