السلام علیکم ۔ محترم گناہو کی زندگی نے میری زندگی کو بے رنگ کردیا ہے ۔ الحمد للہ حافظ و قاری ہوں سب کچھ ٹھیک لیکن پچھلے سال ایک لڑکے کے فتنے میں مبتلا ہوا پتہ نہیں کہ یہ لڑکا میری زندگی میں شیطان بن کر آیا بار بار گناہ ہویے بار بار توبہ کی رویا اللہ کے سامنے لیکن پھر سے گناہ ہوجاتا اللہ سے دعاییں مانگتا اے اللہ اس فتنے سے نجات دے دے اللہ کا رحم ہو وہ مدرسہ چھوڑ کر چلا گیا ۔ اب دل میں فکر ہے کہ میرے گناہوں کیا ہوگا دل میں وسوسے آتے ہیں کہ اب توبہ کا کویی فائدہ نہیں کیونکہ فتنہ موجود ہی نہیں جب تھا تو اپنے آپ کو بچا نہ سکے دل میں یہ ڈر بھی لگا رہتا ہے کہ کہیں میرے گناہ ظاہر نہ ہوجایے اب بھی قسم قسم کے شھوانی وسوسے آتے ہیں ۔ صوم و صلاة کا پابند ہوں ان کا گناہوں کا میں نے کبھی تصور نہیں کیا تھا پتہ نہیں یہ کیا ہو آپ کی رہنمائی درکار ہے