شاہد نذیر
سینئر رکن
- شمولیت
- فروری 17، 2011
- پیغامات
- 2,011
- ری ایکشن اسکور
- 6,264
- پوائنٹ
- 437
آپ کی پوسٹس پڑھ کر ہمیں ڈر لگتا ہے آپکی گفتگو سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ آپ کو اللہ سے ڈر نہیں لگتا اور آخرت کی جواب دہی کا بھی کوئی خوف نہیں اسی لئے بے خطر ہمیشہ اور مسلسل جھوٹ بولتے ہیں۔ انا اللہ وانا الیہ راجعون!میرے بھائی یہی میں نے بھی عرض کیا ہے کہ اگر ایسا سمجھا جائے تو یہ بدعت ہے۔
ہر کوئی اپنے سامنے موجود احوال کو دیکھ کر فیصلہ کرتا ہے۔ میں کراچی میں رہتا ہوں اور میرے ارد گرد جو لوگ ہیں وہ یہ نہیں سمجھتے نہ کرتے ہیں۔ امام رکوع میں ہو تو جلدی سے تحریمہ کہہ کر شریک ہو جاتے ہیں۔ اسی طرح روزے کی نیت کے یہ الفاظ تو اکثر کو آتے ہی نہیں ہیں۔ اس لیے میرے سامنے تو یہی ہیں۔
میں نے بھی اپنی پوری زندگی کراچی میں گزاری ہے اور ہمیشہ یہی دیکھا ہے کہ نیت کے الفاظ زبان سے ادا کئے بغیر کوئی شخص نماز میں داخل نہیں ہوتا چاہے وہ بعد ہی میں نماز میں کیوں نہ شامل ہوا ہو۔ خود جب میں حنفی تھا تو ہمیشہ ہمارا یہی طرز عمل تھا اور دوسروں کا بھی۔ اور یہ بھی جھوٹ ہے کہ روزے کی نیت کے الفاظ اکثر حنفیوں کو نہیں آتے۔ بلکہ حقیقت اسکے برعکس یہ ہے کہ حنفی روزہ چاہے نہ رکھتا ہو لیکن روزے کی نیت کے الفاظ اسے ضرور آتے ہیں کیونکہ حنفیوں کے تمام کلینڈر جو ماہ رمضان کی نسبت سے چھاپے جاتے ہیں جو جگہ جگہ دوکانوں اور گھروں پر آویزاں نظر آتے ہیں ان میں جعلی حرفوں میں یہ دعا لکھی ہوتی ہے اس کے علاوہ روزانہ مساجد سے روزے کی نیت کے الفاظ تلاوت کئےجاتے ہیں جو سن سن کر سب کو یاد ہوجاتے ہیں پھر ٹیلی وزن میں بھی باقاعدگی سے لوگوں کو یہ الفاظ سکھائے جاتے ہیں۔ اب ایسے حنفی تو ہونگے نہیں جو نہ مساجد سے آنے والی آوازیں سنتے ہوں نہ ٹیلی وزن دیکھتے ہوں اور نہ کلینڈر پڑھنا جانتے ہوں۔