کیا مطلب ابھی تک خیالی پلا و سے ہی کام چل رہا تھا میں تو سوچ رہا تھا آپ پوتا پوتی والے ہوں گے یہ تو آپ کے ساتھ ناانصافی ہے بھائی فورم والو سردی کا موسم ہے ارسلان بھائی کا خیال کرو اللہ سب رحم فرمائے فکر مت کرو ارسلان بھائی میں اس کام کو کرکے چھوڑوں گا ۔بس آپ دعوت کا انتظام فرمالیں لیکن ایک دھیان رکھیں کہ نکاح رفیق طاہر صاحب پڑھائیں گے شاکر صاحب وکیل بنیں گے اور شاہد صاحب اور وکیل صاحب گواہ بنیں گے اور عبداللہ کشمیری صاحب کشمیری صاحب کشمیری چھوارے باٹیں گے اور میں آپ کا دعوت نامہ تیار کردوں گا کیونکہ میں یہ کام کرتا ہوں۔
جی جناب، آپ کو اب پتہ چل رہا ہے، کہ میں کنوارہ ہوں، اللہ آپ کو ہمت عطا فرمائے آمین
دیکھیں جناب آپ سے یہ کام ہوتا ہے یا نہیں۔۔۔۔ابتسامہ
رفیق صاحب کا نکاح پڑھانا تو سمجھ میں آتا ہے، یہ شاکر بھائی کا وکیل بننا سمجھ نہیں آیا، بھائی ہم نے نکاح کرنا ہے کوئی کیس نہیں لڑنا۔
شاہد صاحب اور عبدالوکیل صاحب کس کے گواہ بنیں گے میرے یا لڑکی کے، خیال کرنا کہیں میرے خلاف نہ گواہی دے بیٹھیں۔
اور کشمیری بھائی کے چھوارے بانٹنے کی تو کیا بات ہے، ویسے چھوہارے کی جگہ آج کل جوس چلتا ہے تو عبداللہ کشمیری بھائی سے گزارش ہے کہ کوئی کشمیری جوس ہو تو وہی بانٹیے گا۔
اور آپ کا کام تو صرف دعوت نامے ہی بانٹنا ہے، ویسے آپ نے کلیم حیدر کے ذمے کوئی کام نہیں لگایا۔