• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متفرق اشعار

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
دل میں جو بھی ملال رکھنا تھا
کچھ تو میرا خیال رکھنا تھا
کر کہ گھائل یہ کہ دیا مجھ سے
اپنے دل کو سنبھال رکھنا تھا

 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
مانا کہ تیرا ِہجر ہے آزارجاں بہت
ہیں تیرے غم کشوں کہ اھی اِمتحاں بہت
حصہ میرے وجود کا، مہماں رقیب کا !
حیراں یے میرے دل کا یہ خالی مکاں بہت
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
حادثوں نے ہر صورت اپنی زد میں رکھنا تھا
ہم نے چل کہ دیکھا ہے راستے سے ہٹ کر بھی
آگہی کی منزل سے لوٹ جائیں ہم کیسے
اِس جگہ نہیں جائز دیکھنا پلٹ کر بھی
ہم نے لاکھ سمجھایا، دل مگر نہیں مانا
مطمئن سا لگتا ہے، کرچیوں میں بٹ کر بھی
دشتِ دل سے جو اُٹھا ہو کہ صورتِ شبنم
رُک گیا ہے پلکوں پر، وہ غبار َچھٹ کر بھی
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
میرے دل، میرے ُمسافر
ہوا پھر سے حکم صادر
کہ وطن بدر ہوں ہم تم
دیں گلی گلی صدائیں
کریں ُرخ نگر نگر کا
کہ ُسراغ کوئی پائیں
کسی یارِ نامہ بر کا
ہر اِک اجنبی سے پوچھیں
جو پتہ تھا اپنے گھر کا
سرِ کوٴے ناشناساں
ہمیں دن سے رات کرنا
کبھی اِس سے بات کرنا
کبھی اُس سے بات کرنا
تمہیں کیا کہوں کہ کیا ہے
شبِ غم برُی بلا ہے
ہمیں یہ بھی تھا غنیمت
جو کوئ شمار ہوتا
ہمیں کیا برا تھا مرنا
اگر ایک بار ہوتا
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
عاشقی صبر طلب ، اور تمنّا بیتاب
دل کا کیا رنگ کروں خونِ جگر ہونےتک
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
آندھی چلی تو نقشِ قفِ پا نہیں ملا
دل جس سے مل گیا وہ دوبارہ نہیں ملا
ہم انجمن میں سب کی طرف دیکھتے رہے
اپنی طرح سے کوئی اکیلا نہیں ملا
مہرووفا کے دشت نوردو جواب دو
تم کو بھی وہ غزال ملا یا نہیں ملا
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
رات یوں دل میں تیری کھوئی ہوئی یا د آئی
جیسے ویرانے میں چُپکے سے بہار آجائے
جیسے صحرائوں میں ہولے سے چلے بادِ نسیم
جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
آپ کو بھول جائیں ہم ، اتنے تو بےوفا نہیں
آپ سے کیا گلہ کریں آپ سے کچھ گلہ نہیں
شیشہِ دل کو توڑنا اُن کا تو ایک کھیل ہے
ہم سے ہی بھول ہوگئی اُن کی کوئی خطا نہیں
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
نظروں پے ستم دل پہ جفا ہو کر رہے گی
ہے جرم محبت تو سزا ہو کر رہے گی
 

ساجد تاج

فعال رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
7,174
ری ایکشن اسکور
4,518
پوائنٹ
604
مسکرانے سے بھی ہوتاہے بیاں غم دل
مجھےرونےکی بھی عادت ہو یہ ضروری تو نہیں
 
Top