• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اقوال سلف

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”دنیا میں گناہ کے بعد افسوس کے وقت دل میں عجیب بھونچال کی سی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے، آخرت میں جو ندامت ہوگی اس کی کیفیت کتنی اذیت ناک ہوگی ! اے ہمارے رب! روزِ قیامت ہمیں رسوائی سے بچانا۔“

(شیخ ابو محمد العادلى حفظه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”علم والے جب جہنم کی حقیقت سمجھ لیتے ہیں تو اپنی ذات کے درپے پر دشمن کو معاف کر دیتے ہیں۔ انہیں گوارا نہیں ہوتا کہ کوئی ان کی وجہ سے جہنم میں ڈالا جائے، بھلا کیسا ہی بڑا مخالف ہو ...“

(محسن بو علی)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
سيدنا عبد الله بن مسعود رضى الله عنه فرماتے ہیں :

”جو لوگوں کے پوچھے گئے ہر مسئلے میں فتوی دینے چل پڑے، وہ پاگل ہے۔“

(جامع ابن وهب : ١٥٧٦، صحيح)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”خوش قسمت وہ ہے جسے تنگیِ حالات نے کبھی دوستوں کو آزمانے پر مجبور نہ کیا ہو ...“

(الأخلاق والسير لابن حزم : 26)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
بحثیں مودّت (محبت) کو لے جاتی ہیں۔

(شيخ صالح العصيمي حفظه الله)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
طلحہ البغدادی کہتے ہیں : میں امام احمد رحمہ اللہ کے ساتھ کشتی میں سوار ہوا۔ امام صاحب مسلسل خاموش رہتے تھے، جب بولتے تو کہتے : ”اللهم أمتنا على الإسلام والسنة!“ اے اللہ! ہمیں اسلام اور سنت پر موت دینا۔

(طبقات الحنابلة : 179/1)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”تمہیں جس کے غصے اور مزاج کا خیال کرنا پڑے، وہ تمہارا دوست نہیں ہے۔“

(امام شافعى رحمه الله || مناقب الشافعي للرازي : 122)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”انسان جب غمگین ہوتا ہے تو اپنے پچھلے سب غموں کو آواز دیتا ہے ؛ گویا اسے ایک غم کفایت نہیں کرتا ...“

(مصطفى صادق الرافعي)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
ابن حزم رحمہ اللہ کا ایک عرصہ جدائی کے بعد اپنی لونڈی کو اچانک دیکھنا ...

”ہمارے گھر سے ایک جنازہ اٹھا۔ میں نے اسے دیکھا کہ وہ رونے والیوں کے عین درمیان کھڑی ہے، نوحہ کرتے ہوئے اس کی آواز بلند ہو گئی۔ ہائے!! اس آواز نے میرے دفن شدہ وجدان کو بھڑکا دیا، بے جان لاشے کو حرکت دی، مجھے وہ عہدِ رفتہ، وہ عشقِ وارفتہ، وہ بھولا بسرا ماضی، نیم مردہ یادیں، بوسیدہ ہو چُکی کہانیاں، فنا کے گھاٹ اترے لمحات ایک ایک کر کے یاد آئے؛ وہ دن جو گزر گئے تھے، اور وہ نقش جو مٹ چک تھے۔ اس نے میرے غموں کو آواز لگائی، میرے نغموں میں سُر پھونک دیا؛ حالانکہ اس روز میں میت کے سوگ میں تھا، سو مصیبتیں اور تھیں۔ میں کچھ بھی بھولنے والا نہیں تھا، مگر جب زخموں کے تار چِھڑے، آتشِ قلب نے جوش مارا، غم بے کراں ہوا، پریشانی دو بہا ہوئی، تو میں نے اپنے مَن میں پوشیدہ پکار پر لبیک کہا۔ ایک قطعہ کہا جس میں تھا : مرثیے صاحبِ شرف میتوں کے کہے جاتے ہیں، حالانکہ بعض زندے ان بہتے آنسوؤں کے زیادہ حق دار ہیں ...“

(طوق الحمامة : 111)
 

عمر السلفی۔

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 22، 2020
پیغامات
1,608
ری ایکشن اسکور
41
پوائنٹ
110
”مرد کا عورت سے محبت کرنا فطرت ہے، لیکن مردانگی اس محبت کو چھپا کر رکھنا اور اس پر پہرہ دینا ہے۔“

(شيخ الأدباء مصطفى صادق الرافعي)
 
Top