6959 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
محترم عامر یونس صاحب:جناب نے یہاں پانچ راستوں (حنفی ، مالکی ، شافعی ، حنبلی، اور قرآن وحدیث) کا ذکر کیا ہے اور پھر یہ پوچھا کہ آپ کا راستہ کون ساہے؟
جناب کی اس بات سے میں یہ سمجھا ہوں کہ باقی چار راستے قرآن وحدیث کے خلاف ہیں؟اس پر میرا ایک سوال ہے کہ جو راستے بقول جناب کے قرآن وحدیث کے خلاف ہوں اور یہ خلافِ قرآن و حدیث چلنے والے (حنفی ، مالکی ، شافعی ، حنبلی،)جناب کے نذدیک مسلمان ہیں یا گمراہ ؟اور ان چاروں (حنفی ، مالکی ، شافعی ، حنبلی،)نے قرآن و حدیث کے خلاف کیا کیا لکھا ہے وہ بھی نقل کر دیں
اس کے بعد جناب نے ایک اور امیج اپلوڈ کی
6961 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
پہلی تصویر میں جناب نے پانچ راستوں کی بات کو اور پوچھا کہ آپ کا راستا کو ن سا ہے؟
اب تین راستے دیکھا کر جناب پوچھتے ہیں کہ "کدھر "جانا ہے؟یہ دو رنگی کیوں؟؟؟
اگر جناب کہیں کہ اہل حدیث کا راستہ "بھی" تو قرآن و حدیث والا ہے، تو بندہ یہ پوچھنے کا حق رکھتا ہے کہ اسی فورم پر ایک اہل حدیث عالم کا کہنا ہے کہ امام و مقتدی کو "ربنا ولک الحمد" بلند آواز سے کہنا چاہئے اور دوسرے اہل حدیث عالم کا کہنا ہے آہستہ کہنا چاہئے،بتایا جائے کہ دونوں میں سے کون سے عالم کی بات قرآن وحدیث سے ثابت ہے؟
اہل حدیث علماء کی کتب موجود ہیں ،ایک اہل حدیث عالم کا کہنا ہے کہ رکوع سے اٹھ کر ہاتھ باندھنے چاہئیں(حالانکہ قرآن حدیث میں سرے سے اس کی کوئی واضع دلیل موجود نہیں ) دوسرے عالم کا کہنا ہے کہ ہاتھ نہیں باندھنے چاہئیں؟یہ بتائیں کہ دونوں میں سے کس عالم کی بات قرآن و حدیث سے ثابت ہے
اگر دونوں میں سے ایک عالم کی بات قرآن و حدیث کے مطابق ہے اور دوسرے کی نہیں تو یہ ثابت ہو جائے گا کہ اہل حدیث کا یہ دعویٰ کہ ہمارہ راستہ "بھی" قرآن و حدیث والا ہےغلط ہے۔
نوٹ میری کسی بات کا غلط مطلب نہ لیا بلکہ میرے شک کا اذالہ کیا جائے