بہنا جزاک اللہ
بات دراصل یہ ہے میں جس کتاب سے یہ احادیث لکھ رہا ہوں اس پر اب غور کیا اس میں بلکل اسی طرح لکھا ہوا ہے حسب عادت جب حدیث ان پیج پر لکھتا ہوں جیسا جیسا لکھا ہوتا ہے ویسا ہی لکھی جاتا ہوں الفا ظ پرغور نہیں کرتا ایسا کبھی ہوا تو نہیں تھا مگر اب پوری کوشش کروں گا ان شاء اللہ جزاک اللہ بہنا جی
بھائی اصل میں ڈیزائن ہی ایسا ہے پھر بھی اسے بدل دیتا ہوں جزاک اللہ خیرا
بھائی آپ کی بات ٹھیک ہے، ایسا ہی ہوتا ہے کہ ان پیچ میں الفاظ ساتھ ساتھ اس طرح جڑے ہوتے ہیں کہ وہاں سپیس کی غلطیوں کا علم نہیں ہوتا، ٹیکسٹ صحیح ڈسپلے ہوتا ہے جب اس کو یونی کوڈ میں کنورٹ کرتے ہیں تو پھر غلطیاں نظر آ جاتی ہیں۔
چونکہ یہ احادیث سوشل میڈیا پر شئیر ہوں گی اور فورم کا ایڈریس بھی ہے کہ وہاں سے آ رہی ہیں، تو تاثر اچھا جانا چاہیے کہ ٹیکسٹ میں غلطیاں نہ ہوں۔
اگر ٹیسکٹ کا ایک پیٹرن رکھا جائے تو زیادہ اچھا رہتا ہے۔ مثلا ً
فرمایا کے بعد ہمیشہ کالن ڈالیں اس طرح فرمایا:
اور کالن کے بعد ایک سپیس لازمی دیں۔ کیونکہ جب دونوں اطراف سے جسٹی فائی کریں گے تو ٹیکسٹ بہتر انداز سے ظاہر ہو گا۔
اس کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان مبارک کو ا نورٹڈ کوٹس میں لکھیں اس سے بھی ٹیکسٹ کی خوبصورتی میں کچھ اضافہ ہو جاتا ہے۔