• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

Hadees Of The Day

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں نماز روزہ اور صدقہ سے اجر کے لحاظ سے بہتر عمل نہ بتاوں ؟صحابہ نے کہا کیوں نہیں اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آ پ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:لوگوں کے احوال درست کرنا(صلح کرانا)اور آپس میں فساد حالق ہے:یعنی فساد عمال کی جڑ کاٹ دیتا ہےـ(صحیح سنن ابی داود)
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:ایک شخص لوگوں کوقرض کا (مال)دیتا تھاوہ اپنے خادم سے کہتا کہ جب تو کسی تنگدست کے ہاں جائےتو اس کو معاف کرـعین ممکن ہے کے اللہ سبحان وتعالیٰ ہمیں معاف کرےـآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کیا کہ اس کی اللہ سبحان و تعالیٰ سے ملاقات ہوئی تو اللہ سبحان وتعالیٰ نے اسے معاف کر دیا (بخاری ومسلم)​

 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لعنت کرے اللہ یہود اور نصاریٰ پرکہ انہو نےاپنےپیغمبروں کی قبروں کو مسجدیں بنا لیاـ(مسلم)​
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
جنازے کا احترام
رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے فرمایا:جب جنازہ دیکھو تو کھڑے ہو جاو اور جو ساتھ جائے وہ نہ بیٹھےجب تک وہ جنازہ رکھا نہ جائے(مسلم)​
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
گھروں میں بہتری کا راز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب کوئی شخص اپنی مسجد میں نماز پڑھے تو تھوڑی سی اپنے گھر کے لئے اٹھا رکھےاس لئے کہ اللہ سبحان و تعالی اس کی نماز سے اس کے گھر میں بہتری کرے گا(مسلم)​
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,859
ری ایکشن اسکور
41,094
پوائنٹ
1,155
گھروں میں بہتری کا راز
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب کوئی شخص اپنی مسجد میں نماز پڑھے تو تھوڑی سی اپنے گھر کے لئے اٹھا رکھےاس لئے کہ اللہ سبحان و تعالی اس کی نماز سے اس کے گھر میں بہتری کرے گا(مسلم)​
بھائی اس جملے کا کیا مطلب ہے
تو تھوڑی سی اپنے گھر کے لئے اٹھا رکھے
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
کتے اور بلی کی خریدو فروخت
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کتے اور بلی کی قیمت کو؟انہوں نے کہاـمنع کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے(مسلم4015)​
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو مسلم درخت لگائے یا کھیت پھر اس میں سے کوئی پرندہ یا آدمی یا جانورکھائے تو اس کو صدقہ کاثواب ملے گا(مسلم3976​
 

ہابیل

سینئر رکن
شمولیت
ستمبر 17، 2011
پیغامات
966
ری ایکشن اسکور
2,911
پوائنٹ
225
بسم اللہ الرحمن الرحیم
خادم کے سا تھ حسن سلوک کرنے کا حکم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب تم (میں)سے کسی کے لئےاس کا خادم کھانا تیار کرے پھر لے کر آئے اور وہ اٹھا چکا ہو کھانا پکانے کی گرمی اور دھواں تو اس کو ساتھ بٹھا لے اور کھلائے اور اگر کھانا تھوڑا ہو تو لقمہ دو لقمہ اس کے لئے رکھ چھوڑےـ(مسلم)
 
Top