• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ دوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ صدقہ دینا جائز نہیں مگر فاضل مال سے
(۷۲۱)۔ سیدنا حکیم بن حزامؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' اوپر والا ہاتھ بہتر ہے نیچے والے ہاتھ سے صدقہ کی ابتداء اس شخص سے کرو جو تمہارے اہل و عیال (قریبی رشتہ داروں) میں سے ہو اور عمدہ صدقہ وہ ہے جو فاضل مال دیا جائے اور جو شخص سوال کر نے سے بچے گا تو اللہ بھی اسے سوال کرنے سے بچائے گا اور جو شخص بے پروا رہنا چاہے گا تو اللہ بھی اسے بے پروا کر دے گا۔ ''

(۷۲۲)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا اور اس وقت آپﷺ منبر پر تھے اور آپﷺ صدقہ کا اور سوال سے بچنے کا ذکر کر رہے تھے : '' اوپر والا ہاتھ نیچے والے ہاتھ سے بہتر ہے اوپر ہاتھ تو دینے والا ہے اور نیچے والا ہاتھ مانگنے والا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ صدقہ کے لیے ترغیب دینا اور اس کے لیے سفارش کرنا (بڑے ثواب کا کام ہے)
(۷۲۳)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس سائل آتا یا آپﷺ سے کسی چیز کا سوال کیا جاتا تو آپﷺ فرماتے :'' اس کی (داد رسی کے لیے) سفارش کرو تو تمہیں بھی ثواب ملے گا اور اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کی زبان پر (احکامات میں سے) جو کچھ چاہتا ہے جاری فرماتا ہے۔ ''

(۷۲۴)۔ اسماء بنت ابی بکر صدیقؓ کہتی ہیں کہ نبیﷺ نے مجھ سے فرمایا تھا :'' اے اسماء ! خیرات کو مت روکو ورنہ تمہارے رزق (میں سے خیر و برکت) کو بھی روک لیا جائے گا۔ ایک دوسری حدیث میں یہ الفاظ بھی آئے ہیں کہ '' مال و دولت کو گنو مت ورنہ اللہ بھی تجھے گن گن کر دے گا (یعنی بغیر حساب کے خیرات کرو تو اللہ تعالیٰ بھی بے شمار دے گا)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033

باب۔ جہاں تک ممکن ہو صدقہ دینا بہتر ہے

(۷۲۵)۔ اسماء بنت ابی بکر صدیقؓ سے ہی ایک روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' اپنا مال ہتھیلیوں میں مت رکھو ورنہ اللہ بھی اپنی رحمت تم سے روک لے گا اور جہاں تک ہو سکے خیرات کرتی رہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص کفر کی حالت میں صدقہ دے پھر وہ اسلام لے آئے
(۷۲۶)۔ سیدنا حکیم بن حزامؓ کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ ! آپ بتایئے کہ جو کام عبادت کے، میں جاہلیت (کی حالت) میں کرتا تھا مثلاً صدقہ کرنا اور(غلام) آزاد کر نا اور صلۂ رحمی کرنا تو کیا ان کا بھی کچھ ثواب مجھے ملے گا؟ تو نبیﷺ نے فرمایا :'' تم جنتی نیکیاں کر چکے ہو،ان ہی کے سبب سے تو مسلمان ہوئے جو (یعنی تمہیں ان کا ثواب ملے گا) اور تم ان سب نیکیوں کے ساتھ مسلمان ہوئے ہو۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ خادم کا ثواب جب کہ وہ اپنے مالک کے حکم سے صدقہ دے اور اس کی نیت گھر بگاڑنے کی نہ ہو
(۷۲۷)۔ سیدنا ابو موسیٰؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' وہ مسلمان خزانچی جو امانت دار ہو، (صاحب مال کا) حکم نافذ کرے یا اس کا صاحب جس قدر (صدقہ) دلائے وہ پورا اس کو دے دے جس کا دلایا گیا ہے اور اس سے اس کا دل بھی خوش ہو تو وہ بھی صدقہ دینے والوں میں سے ایک ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ عزوجل کا یہ فرمانا کہ '' جو شخص صدقہ دے گا اور پرہیز گاری کر ے گا۔۔۔ اور (فرشتوں کا یہ دعا کرنا کہ) '' اے اللہ !خرچ کر نے والوں کو اس کا نعم البدل عطا فرما '' کا بیان
(۷۲۸)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر صبح کو دو فرشتے (آسمان سے) اترتے ہیں ان میں سے ایک یہ کہتا ہے :'' اے اللہ ! ہر خرچ کر نے والے کو اس کے خرچ کر نے کا نعم البدل عنایت فرما۔ '' اور دوسرا یہ کہتا ہے :'' اے اللہ ! ہر بخل کرنے والے کے مال کو تباہ و برباد فرما دے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ صدقہ دینے والے اور بخیل کی مثال (کا بیان)
(۷۲۹)۔ سیدنا ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' بخیل کی اور صدقہ دینے والے کی مثال ان دو آدمیوں کی طرح ہے جو (جسم) پر سینہ سے لے کر گر دن تک لو ہے کا لباس پہنے ہوں تو سخی جب خرچ کر نا چاہتا ہے تو وہ جبہ کشادہ ہو جاتا ہے یا (یہ فرمایا کہ) اس کے جسم پر ڈھیلا ہو جاتا ہے یہاں تک کہ اس کی انگلیوں کو چھپا لیتا ہے اور بڑھ جاتا ہے اور بخیل جب کچھ خرچ کرنا چاہتا ہے تو اس لباس کا ہر حلقہ اپنی جگہ پر جم جاتا ہے، وہ اس کو کشادہ کرنا چاہتا ہے مگر کشادہ نہیں ہوتا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ ہر مسلمان پر صدقہ (واجب) ہے پھر اگر کسی کو مقدور نہ ہو تو وہ اچھی بات پر عمل کر ے
(۷۳۰)۔ سیدنا ابو موسیٰ اشعریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر مسلمان پر صدقہ دینا ضروری ہے۔ '' تو لوگوں نے عرض کی کہ اے اللہ کے نبی ! اگر کسی کو مقدور نہ ہو؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' وہ اپنے ہاتھ سے محنت کر ے اور خود فائدہ اٹھائے اور صدقہ دے۔ '' تو لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' صاحب حاجت مظلوم کی فریاد رسی کرے۔ ''لوگوں نے عرض کی کہ اگر اس کا بھی مقدور نہ ہو؟ تو آپﷺ نے فرمایا :'' تو وہ اچھی بات پر عمل کرے اور برائی سے باز رہے یہی اس کے لیے صدقہ ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ (ایک فقیر کو) زکوٰۃ یا صدقہ میں سے کس قدر دینا چاہیے؟
(۷۳۱)۔ ام عطیہؓ سے روایت ہے کہ نسیہ انصار یہؓ (جو کہ حقیقت میں ام عطیہ ہی کا نام ہے) کے پاس ایک صدقہ کی بکری بھیجی گئی تو اس نے اس میں سے کچھ ام المومنین عائشہ صدیقہؓ کو بھی دے دیا۔ پھر جب نبیﷺ گھر میں تشریف لائے تو آپﷺ نے فرمایا :'' تمہارے پاس کچھ ہے؟ '' ام المومنین عائشہ صدیقہؓ نے جواب دیا کہ کچھ بھی نہیں سوائے اس کے جو صدقہ کی بکری (کے گوشت) میں سے ہے، جسے نسیبہ نے بھیجا ہے۔ آپﷺ نے فرمایا :'' اس کو لاؤ کیوں کہ وہ اپنے مقام پر پہنچ چکا (یعنی اب ہمارے لیے وہ صدقہ نہیں ہے)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ زکوٰۃ میں بجائے نقدی کے مال واسباب کا دینا
(۷۳۲)۔ سیدنا انسؓ سے روایت ہے کہ ابوبکر صدیقؓ نے ان کے لیے وہ بات لکھی جس کا اللہ نے اپنے رسول کو حکم دیا کہ جس کسی پر صدقہ میں ایک برس کی اونٹنی واجب ہو اور اس کے پاس نہ ہو اور اس کے پاس دو برس کی اونٹنی ہو تو وہ اس سے قبول کر لی جائے گی اور صدقہ وصول کرنے والا بیس درہم یادو بکریاں اسے واپس دے گا اور اس کے پاس ایک برس کی اونٹنی ہو اور (دو برس کی بھی نہ ہو بلکہ) اس کے پاس دوبرس کا اونٹ ہو تو وہ اس سے قبول کر لیا جائے گا اوراس کے ساتھ اسے کچھ نہیں دیا جائے گا۔
 
Top