• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مختصر صحیح بخاری - زین العابدین احمد بن عبداللطیف - حصہ سوم (یونیکوڈ)

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ بیٹی کے ہوتے ہوئے پوتی کی میراث کا بیان۔
(۲۱۵۴)َ سیدنا ابو موسیٰؓ سے کسی نے بیٹی اور پوتی اور بہن (کے حصول)کی بابت سوال کیا تو انھوں نے کہا آدھا بیٹی کے لیے اور آدھا بہن کے لیے ہے اور تم ابن مسعودؓ سے جا کر پوچھو یقین ہے کہ وہ بھی میرے ہی جیسا جواب دیں گے تو ان سے پوچھا گیا اور ابو موسیٰؓ کا جواب ان سے بیان کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ اگر میں یہ جواب دوں تو گمراہ ہو جاؤں اور ہر گز ہدایت نہ پاؤں۔ میں اس میں وہی حکم لگاؤں گا جو نبیﷺ نے لگایا ہے۔ بیٹی کے لیے آدھا اور پو تی کے لیے چھٹا یہ دو تہائیاں ہو گئی اور باقی ایک تہائی بہن کے لیے ہے۔ (سائل کہتا ہے) کہ پھر ہم ابو موسیٰؓ کے پاس آئے اور ہم نے ان سے ابن مسعودؓ کا فتویٰ بیان کیا تو انھوں نے کہا جب تک یہ عالم (یعنی ابن مسعودؓ)تم میں زندہ رہیں مجھ سے کبھی نہ پوچھنا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ ہر قوم کا آزاد کر دہ غلام انھیں میں سے ہے اور بہن کا بیٹا بھی انھیں میں سے ہے۔
(۲۱۵۵)۔ سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر قوم کا آزاد کر دہ غلام اسی قوم میں شمار ہو گا۔ ''

(۲۱۵۶)۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' ہر قوم کا بھانجا اسی قوم میں شمار ہو گا۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ جو شخص اپنے باپ کے سوا کسی اور کو اپنا باپ بنائے۔
(۲۱۵۷)۔ سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا :''جس نے غیر کو اپنا باپ بنا یا اور وہ جانتا ہے کہ یہ میرا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔ '' (راوی حدیث عثمان نے کہا کہ) میں نے یہ حدیث سیدنا ابوبکرؓ سے بیان کی تو انھوں نے کہا کہ میرے کانوں نے بھی یہ حدیث نبیﷺ سے سنی اور اس کو یاد رکھا۔

(۲۱۵۸)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا :'' (اے لوگو !)تم اپنے باپوں سے بیزار مت ہو کیونکہ باپ سے بیزار ہونا کفر ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
حدود(سزاؤں)کا بیان

باب۔ چھڑی اور جوتوں سے مارنے کا بیان۔
(۲۱۵۹)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کی خدمت میں ایک شرابی لایا گیا تو آپ ْﷺ نے فرمایا :'' اس کو مارو۔ ''سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ہم میں سے بعض لو گوں نے تو اس کو ہاتھ سے مارا اور بعض نے جوتوں سے مارا اور بعض نے کپڑے سے مارا پھر جب مار چکے تو کسی شخص نے اس کو کہا کہ اللہ تجھ کو رسوا کرے (جب یہ الفاظ رسول اللہ نے سنے تو)آپﷺ نے فرمایا :''یوں مت کہو اور (ایسے الفاظ کہہ کر)اس کے خلاف شیطان کی مدد مت کرو۔۔۔۔۔ ''

(۲۱۶۰)َ۔ امیر المومنین سیدنا علی بن ابی طالبؓ سے روایت ہے ، وہ کہتے تھے کہ جس شخص پر میں (یعنی سیدنا علیؓ)حد قائم کرو ں اور مر جائے تو اس کا کچھ رنج نہ ہو گا سوائے شرابی کے کہ اگر یہ مر جائے تو میں اس کا خون بہاادا کروں گا کیونکہ رسول اللہﷺ سے اس کے متعلق کوئی حد مخصوص صادر نہیں ہوئی۔

(۱۲۶۱)ً۔ امیر المومنین عمر بن خطابؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے دور میں ایک شخص کا نام عبداللہ تھا اور لوگ اس کو حمار حمار کہتے تھے ، یہ شخص نبیﷺ کو ہنسا یا کرتا تھا اور آپﷺ نے اس کو شراب پینے پر مارا بھی تھا پھر ایک روز نبیﷺ کی خدمت میں پکڑا ہو آیا (کیونکہ اس نے شراب پی تھی)نبیﷺ نے اس کو پھر مارنے کا حکم دیا۔ حاضرین میں سے ایک شخص نے کہا کہ اے اللہ !اس پر لعنت کر کہ کس قدر (شراب پی کر) نبیﷺ خدمت میں لایا جاتا ہے۔ نبیﷺ نے فرمایا۔ '' اس کو لعنت مت کرو ، قسم ہے اللہ کی !میں جانتا ہوں کہ یہ اللہ اور رسول سے محبت رکھتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ چور پر لعنت کرنے کے بیان میں۔
(۲۱۶۲)۔ سیدنا ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''اللہ تعالیٰ چور پر لعنت کرے (کم بخت) انڈا چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور رسی چراتا ہے تو بھی اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ کس قدر چرانے میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے۔
(۲۱۶۳)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :''دینار کی چوتھائی یا اس سے زیادہ (کے چرانے)میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے۔ ''

(۲۱۶۴)۔ ام المومنین عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ کے دور میں چور کا ہاتھ ڈھال یا سپر کی قیمت سے کم میں نہ کاٹا جاتا تھا (اور ان دونوں میں سے ایک چیز قیمت والی ہے)۔

(۲۱۶۵)۔ سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک ڈھال کے چرانے میں جس کی قیمت تین درہم تھی ہاتھ کاٹا تھا۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
مسلمان سے لڑنے والے کفار اور مرتدوں کو سزا دینا

با ب۔ تنبیہ اور تعزیر (حد سے کم سزا) کتنی ہونی چاہیے۔
(۲۱۶۶)۔ سیدنا ابوبر دہ انصاریؓ کہتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ سے سنا ،آپﷺ نے فرمایا :''(تعزیر میں) دس دروں سے زیادہ نہ مارے جائیں سوائے اللہ کی ان حدوں کے (جو اس نے قرآن و حدیث میں مقرر کر دی ہیں)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ غلام ، لونڈی کو زنا کی تہمت لگانا (بڑا گناہ ہے)۔
(۲۱۶۷)۔ سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں میں نے ابوالقاسمؓ سے سنا ، آپﷺ فرماتے تھے :'' جس نے اپنے غلام کو تہمت لگائی اور وہ (غلام) اس (تہمت) سے بری ہے تو اس (آقا) کو قیامت کے دن درے لگائے جائیں گے الا یہ کہ ویسا ہی ہو جیسا کہ اس نے (یعنی آقا نے) کہا تھا (یعنی واقعی اس غلام نے زنا کیا ہو)۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
دیتوں کے بیان میں۔

(۲۱۶۸)۔ سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :'' مومن اپنے دین کی طرف سے ہمیشہ کشادگی میں رہتا ہے جب تک کہ خون نا حق نہیں کرتا (یعنی جب خون ناحق کر تا ہے تو خرابی اور تنگی میں میں مبتلا ہو جاتا ہے)۔ ''

(۲۱۶۹)۔ سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے (سیدنا) مقداد (رضی اللہ عنہ) سے فرمایا :'' جب کافروں کے ساتھ مومن آدمی اپنا ایمان چھپائے ہوئے ہو اور پھر اس نے اپنے ایمان کو ظاہر کر دیا اور تم نے اسے قتل کر دیا تو (یہ درست نہیں یہ تو بہت بڑا گناہ ہے اور اے مقداد !) مکہ میں پہلے تم بھی تو اسی طرح اپنا ایمان چھپائے ہوئے تھے۔ ''
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
باب۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان '' جس نے مرتے ہوئے شخص کو بچا لیا اور اس نے گویا اس سب لوگوں کی جان بچا لی۔ ''(المائدہ :۳۲)
(۲۱۷۰)۔ سیدنا عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا :'' جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ''(یعنی مسلمان نہیں ہے)۔
 
Top