lovelyalltime
سینئر رکن
- شمولیت
- مارچ 28، 2012
- پیغامات
- 3,735
- ری ایکشن اسکور
- 2,899
- پوائنٹ
- 436
امام ا بو حنیفہؒ بڑےدردمنددل والے تھے
حسن ؒ بن زیاد فرماتے ہیں کہ امام ابو حنیفہ ؒ نے مجلس میں اپنے ایک شاگرد کو دیکھا جس نے بہت پرانے کپڑے پہن رکھے تھے , جب مجلس ختم ہویئ تو امام صاحب ؒ نے انہیں روک لیا- جب سب لوگ چلے گیۓ اور وہ صاحب اکیلے رہ گیۓ تو امام ابو حنیفہؒ نے انہیں ایک بڑی رقم دی اور فرمایاکہ یہ رقم لے لو اور اس سے اپنے حالات درست کر لو , انہوں نے عرض کیا کہ میں مالدار ہوں ,-نعمتیں گھر میں موجود ہیں اور مجھے اس رقم کی حاجت نہیں -
امام صاحبؒ نے فرمایا :
کیا تمہیں ﷲ کے رسول ﷺ کی یہ حدیث نہیں پہونچی کہ ﷲ تعالیٰ چاہتے ہیں کہ اپنے بندے پر اپنی نعمتوں کا مشاہدہ فرمایئں ؟
تمہیں اپنی حالت بدلنی چاہیۓ تاکہ تمہارے دوست تمہیں دیکھ کر غم زدہ نہ ہوں-
( اخبار ِ ابی حنیفہ ؒ و اصحابہ- قاضی ابو عبدﷲ حسین بن علی الصیمریؒ )
