السلام علیکم
آپکا جو امرجینسی کام جو آپ نے اتنے دن انتظار کے بعد جمعرات کو وقت پر کہا کہ جمعہ کو آپ کو مل جائے جو ناممکن تھا مگر میں نے کسی دوست کو پیغام ڈال دیا تھا کہ اتنے وقت تک وہ کام کر دے۔مجھے اس کی مصروفیت کا علم نہیں تھا جس پر اس نے مجھے کہا کہ وہ جاب بھی کرتا ھے اور ماسٹر کمپیوٹر بھی کر رہا ھے اور صبح ٧ بجے گھر سے نکلتا ھے اور رات کو ٩ بجے گھر آتا ھے۔ اور پھر وہ اپنے گھر میں نہیں بلکہ اپنے گھر سے دور کسی دوسرے شہر میں رہتا ھے اور اسے گھر کا کام بھی کرنا ہوتا ھے پھر بھی اس نے اتنے تھوڑے وقت میں وہ کام کر دیا۔ اب آپ کہہ رہے ہیں کہ پرمننٹ تو محترم اس پر کسی ٹیوٹر کی ضرورت ھے کیونکہ جو دوسرے دوست تھے انہوں نے معذرت کی تھی کہ وہ کسی پروجیکٹ پر کام کر رہا ھے جسے اس نے پورا کرنا ھے اس لئے کچھ دن بعد کرنے کو کہا تھا تو بھائی میرے سب اس پر اپنے کاروباری کام کرتے ہیں، اور کسی کو امرجینسی ضرورت ہو تو کسی سے مدد کروائی جا سکتی ھے، ہر روز والا کام کوئی نہیں کرتا۔ سب کا اس پر روزگار ھے۔ آپکو اگر کبھی کوئی مشکل ہو تو ایک دھاگہ بنا کر لگا دیا کریں اگر مجھ سے ممکن ہوا تو میں کروا دیا کروں گا۔
والسلام