السلام علیکم!
امید ہے شاکر بھائی آپ خیریت سے ہونگے۔ ان شاءاللہ
محترم عبدالوکیل ناصر حفظہ اللہ کی کتاب امراۃ القرآن جو کہ عرصہ دراز سے بقول آپکے کتاب و سنت پر شائع ہونے والی کتابوں کی لائن میں لگی ہوئی ہے کے متعلق آپ سے برادرانہ درخواست ہے کہ ذرا اس بیچاری کتاب کی خبر لیں کہ کہیں اسکو کسی نے لائن ہی سے نہ نکال دیا ہو۔اوراگر وہ بیچاری اب تک لائن میں لگی سوکھ رہی ہے تو برائے مہربانی اسکا جرم بتا دیا جائے کہ اسے کون سے گناہ کی یہ سزا دی جارہی ہے۔ والسلام