اس سوال سے تو میں بہت ہی کچھ ثابت کرنے جا رہا تھا مگر کیونکہ دوست اس موضوع پر بات کرنے کے لیے آمادہ نہں ہیں تو میں یہاں پر مختصرا دو باتیں کرکے بات کو ختم کردیات ہوں۔۔۔۔
1ـ اگر وہ زمیں بی بی رضی اللہ عنہا کے لیے کہتے ہو تو وہ حدیث لانرث کے سراسر خلاف ہے۔۔۔۔
2ـ اگر وہ زمین حضرت ابوبکر کی کہتے ہو تو یہ ثابت نہیں ہے اور نا ہی کوئی مستند عالم اس کا قائل ہے۔۔۔ کیونکہ پیسے اگر دیے تھے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہدیہ کیے تھے بس۔۔۔۔۔
لھذا غصبی زمین میں کوئی دفن ہوکر فخر نہیں کرتا۔۔۔۔ بہت ہی معذرت کے ساتھ۔۔۔۔
بھئ اور نبی کریم کی حدیث لاورث سے غلط مطلب نکال رہے ہیں کہ نبی کی چھوڑی زمین صدقہ ہے یہ کہاں لکھا ہے؟؟؟کہ نبی کی چھوڑی زمین صدقہ ہے؟؟؟؟ یہ مجھے کسی روایت میں دکھا دیں
عن أبي هريرة رضي الله عنه أن رسول الله صلي الله عليه وسلم قال لا يقتسم ورثتي دينارا، ما تركت بعد نفقة نسائي وموْونة عاملي، فهو صدقة. صحيح البخاري:3096
یہ درحقیقت مال فے کے انتظام کے حوالے سے حدیث ہے
جسکے بارے میں سورہ حشر ایات 7 تا 10 واضح احکام آئے ہیں اور مال فے کے حقداروں کا ذکر ہے
قرآن کے مطابق مال فے کے درج ذیل حقدار ہیں
اللہ
رسول اللہ
ذی القربی
یتیم
مسکین
مسافر
نادار مہاجرین
انصار
بعد میں ہجرت کرنے والے
تو اس میں اللہ سے مراد اللہ کی راہ میں جہاد یا اور عوامی فلاحی کام ہیں
اور ذی القربی سے مراد نبی کریم کی ازواج مطہرات ،قریبی عزیز رشتہ دار ،دوست احباب اور ہمسائے بھی شامل ہیں
باقی تمام انصار شامل ہیں اور مہاجرین بھی جو ضروتمند ہوں اور قیامت تک ہجرت کرنے والے بھی شامل ہیں
نبی کریم ان سورہ حشر میں بیان کردہ مصارف پر ہی مال فے خرچ کرتے تھے وہ امہات المومنین کو سال کا غلہ وغیرہ دیتے تھے سیدہ فاطمتہ اور بنوہاشم کو دیتے تھے اور جہاد پر خرچ کرتے تھے اور غریب مسکینوں اور مسافروں کو دیتے تھے اور حاجیوں پر بھی خرچ کرتے تھے
تو یہ کہنا کہ نبی کا چھوڑا صدقہ ہے یہ غلط بات ہے بلکہ اس مال فے کی آمدنی کو قرآن میں بیان کردہ مصارف پر خرچ کرنے کا حکم ہے یعنی وہ جائیداد صدقہ نہیں ہے بلکہ اسکی آمدنی کو ضروری اخراجات اور امہات المومنین کا نفقہ نکال کر جو آمدن بچ جائے وہ ضدقہ ہے
اب سوال یہ ہے کہ نبی کریم کی وفات کے بعد اس مال فے کی جائیداد کو کون سنبھالے گا
تو یہ نبی کریم کے بعد آنے والے خلیفہ کا استحقاق ہے وہی اسکا انتظام سنبھالے گا اور اسکی آمدنی کو بتائے گئے مصارف پر خرچ کرے گا وہ خلیفہ چاہے تو
اسے کسی ضرورت مند کو الاٹ بھی کرسکتا ہے جیسے خود نبی کریم نے بہت سی مال فے کی زمینی۔ مختلف صحابہ کو الاٹ بھی کی تھیں
اسکا انتظام کسی کے حوالے بھی کرسکتا ہے جیسا نبی کریم کسی صحابی کی ڈیوٹی لگاتے تھے کہ وہ ان جائیدادوں کی آمدنی اکٹھی کرتا تھا
یہ خلیفہ وقت کی صوابدید پر ہی ہے
حضرت ابوبکر صدیق چاہتے تو اسے سیدہ فاطمتہ کو الاٹ کر سکتے تھے مگر فدک چونکہ یہودیوں کی ملکیت تھا اسلئے اسے تو خلیفہ کسی کو الاٹ نہیں کرسکتا تھا
البتہ مدینہ میں بنونضیر اور بنوقریظہ کے مال فے کے باغات حضرت ابوبکر صدیق نے حضرت علی کے کنٹرول میں ہی رہنے دئے
کیونکہ نبی کریم نے ان باغات پر حضرت علی کو نگران بنایا تھا تو حضرت ابوبکر صدیق نے اسی کو برقرار رکھا حالانکہ چاہتے تو تبدیل بھی کرسکتے تھے
لیکن حضرت ابوبکر صدیق نے وہی انتظام برقرار رکھا جو نبی کریم کے زمانے سے چلا آرہا تھا