دہلی کا ابتدائی تعارف اچھا نہیں تھا' میں اور ترن جیت سنگھ بذریعہ بس چندی گڑھ سے دہلی پہنچے تھے' پنجاب سے والوو بسیں چلتی ہیں' یہ ڈائیوو جیسی سروس ہے لیکن ہماری بسیں بھارتی بسوں سے بہتر ہیں' یہ صاف ستھری بھی ہیں' سبک رفتار اور آرام دہ بھی۔ بھارتی بسیں ہمارے مقابلے میںگندی' بے آرام اور پر شور...