الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
میرے آنسو دو قسم کے ہیں، ایک مجلس کے دوسرے تنہائی کے۔ اہم بات یہ ہے کہ عموما دونوں جھوٹے ہوتے ہیں، مجلس والے اہل مجلس کے اعتبار سے اور تنہائی والے میری ذات کے پہلو سے۔
مجھے جہاں تک یاد پڑتا ہے کہ میں مجلس میں سب سے زیادہ دو مرتبہ رویا ہوں، وہ بھی نماز باجماعت میں۔ دونوں دفعہ میرے ساتھ کھڑے...
مجھ سے کچھ لوگ پوچھتے ہیں کہ آپ اصلاح نفس پر لکھتے ہیں اور اس بات کو بہت اہمیت دیتے ہیں کہ نیک لوگوں کی صحبت میں بیٹھیں تو یہ لوگ کون ہیں کہ جن کی صحبت ہماری اصلاح میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ آج میں اپنے دو اہم مرشدین کا تعارف کروانا چاہ رہا ہوں کہ جنہوں نے میری اصلاح میں اہم کردار ادا کیا۔...
جب سے کمپیوٹر سائنس کے ایک ذیلی مضمون، مصنوعی یا مشینی ذہانت یعنی
Artificial intelligence کی ایک تھیوری کے بارے کچھ جانے کا اتفاق ہوا ہے تو یہ احساس بہت شدت اختیار کر گیا ہے کہ عصر حاضر کے فتنوں میں سے ایک بہت بڑا فتنہ ، جو خاص طور دین یا دینی تصورات کے بگاڑ میں کوئی بڑا کردار ادا کر رہا ہے یا...
بلادِ شام اور دَورِ فتن
احادیث نبویہ کی روشنی میں
تحریر:حافظ محمد زبیر
بلادِ شام The Levant جسے احادیث ِنبویہ میں ’شام‘ کہا گیا ہے‘ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق ایک بابرکت اور مقدس سرزمین ہے۔ احادیث مبارکہ میں جس خطہ ارضی کو ’شام‘ کہا گیا ہے‘ اس کی جغرافیائی حدود اس مملکت سے بہت وسیع ہیں جسے...
بعض صفات باری تعالی تو ایسی ہیں جن کا ذکر کتاب وسنت میں آ گیا تو ان پر تو ایمان واجب ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا کسی غیر منصوص صفت کی اللہ کی طرف نسبت کی گنجائش ہے یا نہیں۔ اس بارے راقم کا امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی اتباع میں موقف یہ ہے کہ بحث وتحقیق کے بعد اس کی گنجائش موجود ہے۔ لیکن اس موضوع پر کچھ...
جیسے ہی رمضان کا آخری عشرہ داخل ہوتا ہے تو بعض اہل حدیث حلقہ جات اور سوشل میڈیا پر یہ بحث تقریبا ہر سال سامنے آتی ہے کہ رمضان میں وتر کی نماز میں لمبی لمبی اجتماعی دعاوں کا کیا جواز ہے؟ خاص طور اس طبقے کے لیے جو فرض نمازوں کےبعد اجتماعی دعا کو بدعت قرار دیتے ہیں؟
سوال اگرچہ مشکل ہے لیکن بہرحال...
ربیع الاول کے مہینہ کی مناسبت سے کہ اس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس دنیا میں آمد بھی ہوئی اور رخصتی بھی، نعت سننے کو دل کرتا ہے۔ کچھ نعتیں سن رہا تھا تو احساس ہوا کہ بلاشبہ نعت سننے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قلبی تعلق میں اضافہ ہوتا ہے اور ایمان بالرسالت کی تکمیل کے ذرائع...
جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کے ایک بیان کی وجہ سے میڈیا میں طوفان برپا ہو چکا ہے اور جماعت اسلامی پر چہار سو دباو اور پریشر بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
جہاں تک فوج اور طالبان پاکستان کی لڑائی کا باہمی معاملہ ہے تو لوگ دو انتہاوں پر ہیں۔ ایک سیکورٹی فورسز کو مرتد اور مردار کہنے والے اور دوسرے...
کچھ دنوں سے تزکیہ نفس اور اصلاح باطن میں لطائف کی اہمیت پر مطالعہ کر رہا تھا تو سوچا کہ حاصل مطالعہ اور اس کے نتائج فورم پر شیئر کروں۔
صوفیاء کے نزدیک اصلاح نفس میں لطائف کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ انسانی بدن میں کچھ مقامات ہیں کہ جنہیں اذکار کے ذریعے روشن کیا جاتا ہے۔ نقشبندیہ میں عموما چھ...
یہ محسوس کیا گیا ہے کہ انسانی طبیعت پر سوچ وبچار کا غلبہ رہتا ہے یعنی انسان ہر وقت کسی نہ کسی سوچ کے عمل سے گزرتا رہتا ہے۔ قرآن مجید نے تفقہ کی نسبت دل کی طرف کی ہے جس پر لوگوں کو یہ سوال پیدا ہوا کہ دل کیسے سوچ وبچار کرتا ہے؟ سوچنے کا کام تو ذہن کا ہے؟ بہر حال یہ سوال اہم تھا لیکن ایک دوسرا...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایک ریسرچ پراجیکٹ پر کام کی وجہ سے فورم سے کافی عرصہ غیر حاضری رہی۔ ان شاء اللہ اب باقاعدگی سے فورم پر حاضری دیا کروں گا۔
جزاکم اللہ خیرا
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعض اہل تشیع نے ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے بارے میں ایک بہت ہی واہیات پیج فیس بک پر بنایا ہے۔ اس کے خلاف احتجاج کی ضرورت ہے۔ یہ احتجاج فیس بک پر کوئی پیج بنا کر بھی ہو سکتا ہے اور شاید ہمارے قانون میں بھی ایسا ہے کہ انبیاء کے علاوہ صحابہ کی توہین بھی...
اسلامک سٹڈیز کے ورلڈ کلاس ریسرچ جنرلز میں اشاعت کے لیے آج کل انگلش میں کچھ ریسرچ آرٹیکلز مرتب کر رہا ہوں۔ اس کی لینگویج ایڈیٹنگ کے لیے ایک تو ورڈ میں موجود آپشن کو استعمال کیا لیکن کچھ مزید بھی آپشنز کے لیے سرچ کیا تو وائٹ سموک کے نام سے ورڈ سے بھی بہتر ایک سوفٹ ویئر کا علم ہوا جو ٹاپ ٹین ریویوز...
اہل تشیع کی بعض کتب میں شیخین ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی اہل بیت پر فضیلت نقل ہوئی ہے۔
قال علي رضي الله عنه على منبر الكوفة: لا أوتى برجل يفضلني على أبي بكر وعمر إلا جلدته حد المفتري الكشي: ترجمة رقم: (257)، معجم الخوئي: (8/153، 326)، الفصول المختارة127
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے کوفہ کے...
پیش لفظ
یہ مصنف کے چند ایک مضامین کا خلاصہ ہے جو اس سے پہلے متفرق جرائد میں شائع ہو چکے ہیں۔ یہاں انہیں تہذیب و تنقیح کے بعد ایک مرتب تحریر کی صورت میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اسلوب کلام کو نرم رکھا گیا ہے کیونکہ مقصود اصلاح ہے نہ کہ طعن وتشنیع۔ اس تحریر کو پیش کرنے سے پہلے ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ...
ابتدائیہ
نظریہ وحدت الوجود کے بارے ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اللہ کے موقف کے حوالہ سے راقم کا یہ مقالہ تقریبا ایک سال پہلے سہ ماہی حکمت قرآن میں شائع ہوا ہے۔ افادہ عام کے لیے اسے فورم پر شیئر کیا جا رہا ہے۔
ابتدائیہ
یہ مفصل مضمون قسط وار ہے اور ماہنامہ میثاق، مارچ ٢٠١٢ء کے شمارہ میں اس کی پہلی قسط شائع ہو چکی ہے۔ افادہ عام کے لیے فورم پر شیئر کی جا رہی ہے۔ جزاکم اللہ خیرا
نفاذ شریعت کا منہج : دعوت و جہاد
راقم کو شروع ہی سے دعوت وجہاد کے موضوع سے دلچسپی رہے ہے لہذا لڑکپن اور نوجوانی میں ہی جماعت اشاعت التوحید والسنۃ، جمعیت طلبہ عربیہ، سپاہ صحابہ اور جماعت اسلامی کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا۔ بعد ازاں جب شعور کچھ قوی ہوا تو تبلیغی جماعت، جماعۃ الدعوۃ اور تنظیم...
ایک تھریڈ اس بارے کچھ معروضات پیش کی تھیں کہ عورت کے مجتہدہ یا فقیہ ہونے کی کوئی شرعی دلیل موجود نہیں ہے لیکن کچھ مہربانوں نے شعوری یا لاشعوری طور بحث کا رخ کسی اور طرف پھیر دیا اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی فقاہت کے بارے ان کی غیرت جوش مارنے لگی حالانکہ جس بات پر ان کی غیرت جوش ما رہی تھی، وہ...
السلام علیکم
حامد کمال الدین، پروفیسر حافظ سعید صاحب کے بھائی، ایک فاضل، متحرک، دیندار، متقیم مخلص اور درد دین رکھنے والے قابل شخص ہیں۔ ایقاظ کے نام سے ایک ادارہ چلاتے ہیں اور اس کے تحت کئی ایک علمی اور تربیتی ورکشاپس منعقد کرتے رہتے ہیں۔ کچھ سلفی نوجوان بھی ان کے ساتھ ان کے اس دعوتی اور علمی...