• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۳۵۸۷ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”لوگوں پر عنقریب فریبی و مکاری والا زمانہ آئے گا ، اس میں جھوٹے کو سچا اور سچے کو جھوٹا سمجھا جائے گا اور خائن کو امین اور امانتدار کو خائن قرار دیا جائے گا اور «رويبضه» قسم کے لوگ ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏عوام الناس کے...
  2. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۳۱۷۸ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا ، جو انس کی ماں تھیں ، کے پاس ایک یتیم بچی تھی ۔ ( ‏‏‏‏ ایک دن ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بچی کو دیکھا اور پوچھا: ”‏‏‏‏ تو یہاں ہے ؟ تو تو بڑی ہو گئی ہے ، تیری عمر نہ بڑھنے پائے ۔ “ یہ سن کر یتیمہ روتی...
  3. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۴۰۹۸ ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، وہ کہتے تھے : ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏ہم ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وصیت کو مرحبا ( ‏‏‏‏ ‏‏‏‏کہتے ہیں ) ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمہارے بارے میں وصیت کرتے تھے ۔ آپ کی مراد حدیث کے طلبہ تھے ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۸۰
  4. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۴۰۹۶ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : میں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! مجھے وصیت فرمائیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اللہ تعالیٰ کی عبادت اس طرح کرو ، گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو ، اپنے آپ کو مردہ تصور کرو ، ہر پتھر اور درخت کے پاس اﷲ کا ذکر کرو اور جب برائی کا ارتکاب کر بیٹھو...
  5. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۴۰۸۵ سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی مدد کی ، تو اﷲ تعالیٰ دنیا و آخرت میں اس کی مدد کرے گا ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۲۱۷
  6. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۴۰۸۴ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مکمل کٹ جانے والے ناک کی دیت سو اونٹ ہے ، ہاتھ کی پچاس ، ٹانگ کی پچاس ، دماغ کی جھلی تک یا اندر تک پہنچنے والے سر کے زخم کی دیت نفس کی ایک تہائی ، اندر تک جانے والے پیٹ کے زخم کی دیت نفس کی ایک...
  7. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۴۰۷۰ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”میری امت کی عمریں ساٹھ سے ستر کے درمیان ہیں ، کم ہی لوگ ایسے ہیں جو اس حد سے تجاوز کرتے ہیں ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۷۵۷
  8. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۴۰۷۵ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر جھگڑے کا کفارہ دو رکعتیں ہیں ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۷۸۹
  9. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۴۰۷۴ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”تم سن رہے ہو اور تم سے سنا جائے گا اور اس سے بھی سنا جائے گا جس نے تم سے سنا ہو گا ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۷۸۴
  10. ابوطلحہ بابر

    ان الفاظ میں کیا کوئی حدیث موجود ہے؟

    کچھ فرق کے ساتھ درود کے یہ الفاظ ذکر ہوئے ہیں: (11) تابعی کبیر یزید بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: إنهم كانوا يستحبون أن يقولو: اللهم صل عليٰ محمد النبى الأمي، عليه السّلام. ’’وہ (صحابہ و تابعین) یہ الفاظ کہنا پسند کرتے تھے: اے اللہ! تو نبی امی محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر رحمت نازل...
  11. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۳۹۷۵ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ نہیں ہو سکتا ہے کہ جہنم جیسی ( ‏‏‏‏ ہولناک ) چیز سے بچنے والا سویا ہوا ہو اور یہ بھی نہیں ہو سکتا ہے کہ جنت جیسے ( ‏‏‏‏نعمت کدے ) میں داخل ہونے والا محو آرام ہو ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۹۵۳
  12. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۳۰۱۸ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : «اللَّهُمَّ إِنِّي أُشْهِدُكَ وَأُشْهِدُ مَلَائِكَتَكَ وَحَمَلَةَ عَرْشِكَ، وَأُشْهِدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ، أَنَّكَ أَنْتَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ وَحْدَكَ لَا شَرِيكَ...
  13. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۳۰۰۷ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اس وقت تک دعا قبول نہیں ہوتی جب تک نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود نہ بھیجا جائے ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۰۳۵
  14. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۲۹۹۳ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ایک آدمی نے «الحمدلله كثيرا» ”‏‏‏‏تمام تعریف اللہ تعالیٰ کے لیے ہے ، بہت زیادہ تعریف“ کہا ، اس کلمے کو لکھنا فرشتے پر گراں گزرا ، اس نے اللہ+تعالیٰ سے بات کی ، اسے کہا گیا کہ جس طرح میرے بندے نے لفظ «كثيرا»...
  15. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۲۹۹۰ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” «سبحان الله ، الحمدلله ، لا اله الا الله» اور «الله اكبر» باقی رہنے والی نیکیاں ہیں ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۳۲۶۴
  16. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۲۸۸۸ ابو مالک اشجعی اپنے باپ طارق بن اشیم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جس نے کسی کو قرآن مجید کی ایک آیت کی تعلیم دی ، تو جب تک اس کی تلاوت ہوتی رہے گی اسے ثواب ملتا رہے گا ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۱۷۲
  17. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۲۸۸۰ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ( ‏‏‏‏ایسے کیوں ہے کہ ) ہر آدمی اپنے بھائی کی آنکھ میں پڑا ہوا تنکا بھی دیکھ لیتا ہے ، جبکہ اسے اپنی آنکھ میں چبھا ہوا تنا بھی نظر نہیں آتا ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۳۳
  18. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ومغفرتہ جزاک اللہ خیرا
  19. ابوطلحہ بابر

    سلسلہ صحیحہ سے چند احادیث مبارکہ

    ۲۸۶۱ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”مومن ( ‏‏‏‏لوگوں سے ) مانوس ہوتا ہے اور ( ‏‏‏‏لوگ اس سے ) مانوس ہوتے ہیں ۔ اس آدمی میں کوئی خیر نہیں جو نہ خود کسی سے مانوسں ہوتا ہے اور نہ کوئی اس سے مانوس ہوتا ہے ۔ اور لوگوں میں سب سے بہتر وہ ہے جو...
Top