الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
۱۶۰۹ م ؛ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس نے ( چاند کی ) سترہ ، انیس اور اکیس تاریخ کو سینگی لگوائی تو یہ ہر بیماری سے شفا ہو گی ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۶۲۲
۱۶۰۹ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا : نافع ! میرے خون میں حدت پیدا ہو گئی ہے ، کوئی پچھنے لگانے والا آدمی تلاش کر کے لاؤ ، کوشش کرنا کہ وہ نرمی والا ہو اور بوڑھا ہو نہ کہ بچہ ۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا : ” نہار منہ سینگی لگوانا افضل ہے ، اس میں شفا اور برکت ہوتی ہے...
۱۶۰۴ سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جب تم میں سے کسی کا خون بھڑکنے لگ جائے ( یعنی بلڈ پریشر بلند ہو جائے ) تو وہ سینگی لگوائے ، کیونکہ خون کے جوش مارنے سے آدمی کی موت واقع ہو سکتی ہے ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۷۴۷
۲۱۹۶ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے ساتھ خیر و بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کو (اس کے گناہوں کی سزا) جلد ہی دنیا میں دے دیتا ہے (یعنی تکلیفوں اور آزمائشوں کے ذریعے سے اس کے گناہوں کی معافی کے اسباب پیدا کر دیتا ہے)...
۲۱۸۸ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کر تے ہی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیلہ وسلم نے فرمایا : ”قیامت کے دن پرہیزگار لوگ میرے دوست ہوں گے ، اگرچہ وہ نسب میں قریب تر ہوں (یا نہ ہوں) ۔ (خیال رکھنا) کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ تو میرے پاس (نیک) اعمال لے کر آئیں اور تم دنیا (کی خیانتوں اور دوسروں کے غصب شدہ...
۲۱۸۷ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جب تک میں تمہیں چھوڑے رکھوں (یعنی کوئی جدید حکم نہ دوں) تم بھی مجھے چھوڑے رکھو (یعنی نئے نئے امور کے بارے میں دریافت نہ کرو) ۔ ہاں جب میں تمہیں کوئی حکم دے دوں تو اسے اپنا لو ، (یاد رکھو کہ) تم سے پہلے والی...
۲۱۷۸ سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : جو آدمی ، برے شگون کی وجہ سے (کسی کام سے ) رک جاتا ہے ، وہ شرک سے آلودہ ہو جاتا ہے ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۰۶۵
۲۱۷۶ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا : ”جب کوئی آدمی زخمی ہو جاتا ہے اور پھر وہ (زیادتی کرنے والے کو) معاف کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی معافی کے بقدر (اس کے گناہوں کو) مٹا دیتا ہے ۔“ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۲۷۳
صرف تعداد کی بنیاد پر کمپئیرزن نہیں درست مانا جائے گا۔ آپ رقبہ بھی شمار کیجئے کہ کتنے رقبے میں کتنی مساجد ہیں اور یہ بھی شمار کیجئے کہ کتنے وقت میں کتنی مساجد بنی ہیں پھر کمپئیر کیجئے۔ ابتسامہ
حجیت حدیث ماننے والوں کے لیے خوشخبریاں:
۲۰۲۷ ابوطیبہ بیان کرتے ہیں کہ شرحبیل بن سمط نے سیدنا عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ کو بلایا اور کہا: ابن عبسہ ! کیا تو ایسی حدیث بیان کر سکتا ہے ، جو تو نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو ، نہ اس میں زیادتی ہو اور نہ کوئی جھوٹ ۔ اور تو نے وہ کسی...
۱۹۷۶ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”سفید بال مومن کا نور ہیں ، اسلام میں جس آدمی کے بال سفید ہو جاتے ہیں ، تو ہر ایسے بال کی وجہ سے اس کو ایک نیکی ملتی ہے اور اس کا ایک درجہ بلند ہوتا ہے ۔ سلسلہ احادیث صحیحہ ۱۲۴۳
۱۹۵۹ سیدنا شرید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دور ایک آدمی کو دیکھا کہ وہ تہبند گھسیٹتے ہوئے جا رہا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف جلدی گئے یا اس کی طرف لپکے اور فرمایا : ”اپنا تہبند بلند کر لو اور اللہ تعالی سے ڈرو۔ “ اس نے کہا: میرے پاؤں اندر کی طرف مڑے ہوئے...
۱۹۵۴ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں : میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا ، میں نے ازار پہنا ہوا تھا ، وہ حرکت کر رہا تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”یہ کون ہے ؟“ میں نے کہا: میں عبداللہ بن عمر ہوں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”اگر تو واقعی اللہ کا بندہ ہے...
۱۸۷۵ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”ہر کوئی دائیں ہاتھ سے کھائے ، دائیں سے پئے ، دائیں ہاتھ سے لے اور دائیں ہاتھ سے دے ، کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا ہے ، بائیں ہاتھ سے پیتا ہے ، بائیں ہاتھ سے دیتا ہے اور بائیں ہاتھ سے لیتا ہے ۔ “ سلسلہ...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
میں نے آپ کی ویب سائٹ دیکھی ہے ماشاء اللہ اچھا کام ہے، بہت ضرورت ہے سلفی بھائیوں کی طرف سے اس طرز پر مذید ویب سائٹ لانچ ہوں۔ جہاں تک رومن اردو کنورٹر کی بات ہے وہ فی الحال آن لائن استعمال کے لیے ہی ہے، آف لائن نہیں بنایا ہوا، اور آن لائن بھی صرف صحیح بخاری...
کہنے لگا حدیث جھوٹ ہے
میں نے کہا تمہارا جنازہ پڑھنا ہے
تم کو دفن کرنا ہے
کفن دینا ہے
اب ہابیل قبیل والے کوے کہاں سے لائیں ؟
جو ٹھونگے مار کے گھڑھآ کھودیں
تم کو ڈال دیں
اور پاٹ دیں
چلو تم
وصیت کر جاؤ
کہ تم کو بنا جنازے کے ...
یا شمشان گھاٹ ....
اچھا چلو ...برقی بھٹی
یا........
گھبرا کے...
۳۵۹۱ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”یہ چیز بھی علامات قیامت میں سے ہے کہ آدمی دو رکعت نماز پڑھے بغیر مسجد سے گزر جائے گا ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۶۴۹
۳۶۸۹ سیدنا عمرو بن تغلب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : یہ چیز علامات قیامت میں سے ہے کہ مال پھیل جائے گا ، جہالت عام ہو جائے گی ، فتنے ابھر پڑیں گے ، تجارت عام ہو جائے گی اور علم ( یعنی پڑھائی لکھائی ) عام ہو گی ۔ “ سلسلہ احادیث صحیحہ ۲۷۶۷