الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
محترم محمد طارق بھائی
آپ کی بات بالکل درست ہے ۔ میں آپ سے اور ان تمام لوگوں سے معافی چاہتا ہوں جن کو میرے اس جملے سے تکلیف پہنچی ۔ اور اللہ تعالیٰ سے بھی مغفرت چاہتا ہوں میری اس خطا کو معاف فرمائے۔
میں اس بحث کو مزید جاری نہیں رکھنا چاہتا ۔
@خضر حیات صاحب سے گذارش ہے کہ کیونکہ یہ بحث میری طرف...
السلام علیکم
محترم علماء کرام سے سوال یہ ہے کہ ایک شخص کے پاس گھر نہیں ہے وہ اور اس کی زوجہ دونوں جاب کرتے ہیں اور گھرخریدنے کیلئے پیسے جمع کرنا شروع کرتے ہیں اور ہر سال کچھ رقم پس انداز کر تے ہیں ۔ کیونکہ گھر کہ وجہ سے انتہائی پریشان ہیں ۔ان کو اس کام میں کئی سال کا عرصہ لگے گا۔
دونوں...
محترم اشماریہ بھائی
السلام علیکم
ارفع کریم کی مثال آپ کے سامنے ہے ۔ جب تک اس کا ریکارڈ موجود ہے ۔ وہ اپنی فیلڈ کی ذہین ترین انسان رہے گی۔ کھیل میں ریکارڈ توٹتے ہیں۔ تو اس کا یہ مطلب نکالیں کہ ان سے کم صلاحیتوں کے حامل لوگ ان ریکارڈ کو بریک کرتے ہیں۔ جب کہ ہر نیا ریکارڈ ایک نئی تاریخ رقم کرتا...
محترم اشماریہ بھائی
ابھی ہماری بحث اسی نکتہ پر جاری ہے کہ انسانی ذہن نے ترقی کی ہے یا نہیں۔ آپ نے ایک مثال سنی ہوگی ضرورت ایجاد کی ماں ہے ۔
جب ہم سوچتے ہیں تو ہماری تخیل کی پرواز لامحدود ہوتی ہے۔
انسان کے ذہن میں ہوا میں اڑنے کا تصور برسوں سے موجود تھا ۔ ہندوستانی دیومالائی کہانیاں، الف لیلہ...
محترم اشماریہ بھائی
السلام علیکم
پہلے تو انتہائی معذرت کے آپ کی گذارشات کا بروقت جواب نہیں دے سکا۔
اس کو کس نے یہ چیز سکھائی کہ چیزوں کا تناسب ایک خاص طریقے سے دینے سے ایک نئی شکل وجود میں آسکتی ہے ۔ذہنی ارتقاء نے۔جہاں تہذیب نہیں پہنچی اور وہاں ترقی نہیں ہوئی (افریقہ کے دوردراز قبائل) وہاں...
محترم اشماریہ بھائی
میرا مؤقف یہی ہے کیونکہ جس رفتار سے ترقی ہورہی ہے اور جیسے مسائل پیش آرہے ہیں آج سے بیس سال پہلے بھی کسی کی سوچ میں نہیں تھے۔انسانی سوچ یکسر تبدیل ہوچکی ہے ۔ جو چیز کسی زمانے میں باعث فخر تھی وہ اب قابل فخر نہیں رہی۔
اسلام کو تو رہتی دینا تک رہنا ہے ۔ تو ہر دور میں اس کے...
محترم خضرحیات صاحب
آپ کا بہت شکریہ۔
محدث فورم کی اس بات کا میں دل سے قائل ہوں کہ یہاں علماء کرام اپنا قیمتی وقت دیتے ہیں ۔ اور سوالات کے جوابات دینے کی ہر ممکن کو شش کرتے ہیں۔ اور کسی جگہ اگر عالم سے سے ایک سے زیادہ سوال کر دیا جائے تو فوراً وہ آپ کو یہ کہیں گے کہ جتنا بتادیا بس اسی پر عمل کرو۔
nasim نے کہا ہے: ↑
یعنی اگر میرے پاس ساڑھے باون تولے چاندی کے مساوی رقم ہے تو میرا اختیار ہے کہ میں زکوۃ نہ دوں ۔ کیونکہ وہ تو ایک تولہ سونے کے برابر ہے اور ایک تولہ سونے پر زکوۃ نہیں ہے ۔(فہم سلف کے مطابق)
درست ۔
محترم خضرحیات صاحب
السلام علیکم
فقہ حنفی کے علماء کہتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس...
محترم خضرحیات
السلام علیکم
یعنی اگر میرے پاس ساڑھے باون تولے چاندی کے مساوی رقم ہے تو میرا اختیار ہے کہ میں زکوۃ نہ دوں ۔ کیونکہ وہ تو ایک تولہ سونے کے برابر ہے اور ایک تولہ سونے پر زکوۃ نہیں ہے ۔(فہم سلف کے مطابق)
صورت حال کا حل تو علماء کرام نے ہی پیش کرنا ہے۔ جب اسلام رہتی دنیا تک کیلئے ہے...
محترم
اسحاق صاحب السلام
آپ کا مشکور ہوں ۔ آپ اپنے قیمتی اوقات سے وقت نکال کر سوالوں کے جواب دیتے ہیں۔
اللہ رب العزت آپ کے علم نافع میں اضافہ فرمائے۔آمین
محترم شیخ
انسانی ذہنی ارتقاء کی ایک اور مثال امام بخاری کا صحیح احادیث کا جمع کرنا ہے۔ سلف میں ان سے زیادہ صاحب تقوی لوگ یقینا موجود ہوں گے لیکن کسی کے بھی حصے میں یہ سعادت نہیں آئی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحیح ترین ارشادات کو ایک مجموعے کی شکل دی جائے۔ ان سے پہلے بھی لوگوں نے کوشش کی...
عدیل بھائی
میں نے پہلے بھی ایک مثال دی تھی لیکن آپ لوگ اسے تسلیم نہیں کر رہے ۔ اگر میں لوگوں کو ایک جگہ جمع کر کے ان سے قران کی تلاوت کر واتا ہوں تو مجھے اس کا ثواب تو ملے گا۔
میرے والد نے میری تربیت ایسی کرکے گئے ہیں جن سے مجھے اس کام کی توفیق ہوتی ہے تو ان کو اس کا ثواب کیوں نہیں ملے گا۔...
محترم خضرحیات صاحب
السلام علیکم
شاید میں آپ کو اپنا سوال سمجھانے میں ناکام رہا ہوں۔ میری مراد یہ تھی کہ چاندی کے حساب سے ایک شخص آج کے دور میں تقریبا 42000 روپے کی رقم پر صاحب نصاب ہوجائے گا اور سونے کی مالیت تقریبا 3 لاکھ روپے سے اوپر بنتی ہے ۔
جس دور میں یہ نصاب مقرر ہوا تھا اس میں کیا...
محترم اسحاق صاحب
السلام علیکم
میرا سوال یہی تھا کہ ہمارا مروجہ طریقہ عین بدعت ہے ۔ جب اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں
تو یہ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی خلف ورزی ہوئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف ترغیب دلاتے تھے، ہمارا تو عقیدہ یہ ہوگیا ہے کہ جس نے تروایح نہ پڑھی...
السلام علیکم
جو روایات پیش کی جاتی ہیں کہ اس دن پورے سال کے اعمالوں کا فیصلہ ہوتا ہے روزی لکھی جاتی ہے عمر کتنی ہوگی اس کا فیصلہ کیا جاتا ہے کیا وہ اسی حدیث کے تحت ہے۔؟
محترم شیخ
السلام علیکم
ایک بات واضح کردیں کہ سلف کا دور کہاں تک محیط ہے ۔ دوسرا سوال آپ کے اقتباس کے تحت ہے ۔
کیا لوگوں کی مجبوری ، عذر کی وجہ سے اسلام کے احکام میں تفریق کی جاسکتی ہے ؟آپ کا یہ اقتباس اس بات کی تائید کر رہا ہے کہ زمانے کے حساب سے احکام میں تبدیلی ہوسکتی ہے ۔ یعنی اس کا...