الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ کام آپ سر انجام کیوں نہیں دیتے ؟ ہاں طریقہ میں آپ کو بتا دیتا ہوں۔ صوفیاء کے اقوال اور واقعات کو قرآن وسنت پر پرکھ لیں آپ کو '' بیان '' ہو جائے گا۔ کیوں کہ تسلی آپ نےکرنی ہے مجھے نہیں۔
﷽
تکبرقرآن کی نظر میں
سب سے پہلے شیطان نے تکبر کیا
وَاِذْ قُلْنَا لِلْمَلٰۗىِٕكَةِ اسْجُدُوْا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوْٓا اِلَّآ اِبْلِيْسَ ۭ اَبٰى وَاسْتَكْبَرَ ڭ وَكَانَ مِنَ الْكٰفِرِيْنَ 34 [02/34]
اور جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کے آگے سجدہ کرو تو وہ سب سجدے میں گر پڑے مگر شیطان نے...
اشماریہ صاحب ! آپ تو برا منا گئے۔ ہم جو کہتے ہیں قرآن و سنت کی بنیاد ہی پر کہتے ہیں۔ کیوں کہ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ '' فتنہ '' میں مبتلا ہوں۔ اگر آپ بھی قرآن و سنت کی روشنی میں کچھ کہیں تو بھلا ہمیں کیوں برا لگنے لگا ؟
ہم قرآن وسنت کی لائن والے بندے ہیں اور قرآن و سنت میں '' ظاہر '' اور '' باطن '' دونوں کے متعلق ہدایات موجود ہیں۔ لہذا ہمیں '' اہلِ باطن '' سے ہدایات لینے کا شوق نہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے لیے اسوہء حسنہ صرف اور صرف نبی ﷺ کی ذات ہے۔ اگرآپ کی نظر میں مجدد الف ثانی اور عبد المجید دین پوری اسوہ...
احسان دین ِ اسلام کا وہ شعبہ ہے جو اس طرح اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے کو کہتا ہے۔
ان درجات تک پہنچنے کی راہ ہمیں قرآن و سنت ہی سے معلوم ہوتی ہےجیسا کہ میں نے اپنے مضمون میں وضاحت کی۔
اگر میں نے قیاس کا سہارا لیا ہے تو قرآن وسنت ہی کی روشنی میں ایسا کیا ہے۔ اگر آپ قرآن و سنت کی بنیاد پر بہتر قیاس...
'' تراہ'' میں '' ہ '' کی ضمیر بیشک اللہ تعالیٰ کی طرف ہے مگر عبادت کا طریقہ احسان کے درجہ پر ہونا چاہیے اور اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کا ذکر تمثیلا بیان فرمایا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کی تشریح میں بیان کر چکا ہوں۔
تو آپ قرآن و سنت کی روشنی میں اپنی پسندیدہ بات حضرت موسٰی ؑ سے منسوب کر دیں۔
جس چیز کا انکار یا اثبات قرآن و سنت میں نہ ہو اور اسکو دین میں ثابت کیا جائے تو اس کو بھی قرآن و سنت کی کسوٹی پر پرکھا جائے گا ورنہ وہ چیز فتنہ کا موجب ہو گی۔
سوال:- علم دین کا وہ کون سا شعبہ ہے جو اس طرح عبادت الہی کرنے کی راہ بتاتا ہے ؟ یعنی اللہ کی عبادت اس طرح کرنی ہے کہ عبد معبود کو دیکھ رہا ہے یعنی "احسان" ؟
جواب :- قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا الْإِحْسَانُ قَالَ أَنْ تَعْبُدَ اللَّهَ کَأَنَّکَ تَرَاهُ فَإِنَّکَ إِنْ لَا تَرَاهُ فَإِنَّهُ...
مجھے تو لگتا ہے کہ '' شیخ '' کا تصور نکالا ہی اس لئے گیا ہے کہ لوگوں کو آسانی سے قرآن مجید سے بے نیاز کیا جا سکے۔
افلا یتدبرون والا اعتراض آپ کا وہم ہے۔
منام میں یا تصور میں بھی اللہ تعالیٰ کے دیدار کا کوئی ثبوت قرآن میں نہیں ہے۔ اگر منام میں یا تصور میں اللہ تعالیٰ کا دیدار ہو سکتا تو حضرت موسیٰ ؑ اللہ تعالیٰ سے ایسی درخواست ضرور کرتے اور دوسرا یہ کہ اللہ تعالیٰ نے بھی حضرت موسیٰؑ کو یہ نہیں فرمایا کہ تم حالتِ منام یا تصور میں میرا دیدار کر...
﷽
دیدارِ الٰہی کا تصور قرآن کی نظر میں
دنیا میں دیدارِ الٰہی
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:-
اور جب موسیٰ علیہ السلام ہمارے وقت پر آئے اور ان کے رب نے ان سے باتیں کیں تو عرض کیا کہ اے میرے پروردگار اپنا دیدار مجھ کو کرا دیجئے کہ میں ایک نظر تم کو دیکھ لوں ارشاد ہوا کہ تم مجھ کو ہرگز نہیں دیکھ سکتے...
اگر آپ شیخ کی ضرورت پر زور دیتے ہیں تو کیا نبی ﷺ کا اسوہ حسنہ شیخ سے بڑھ کر نہیں ؟ جبکہ اس بات کا سو فیصد امکان ہے کہ شیخ پر بھی شیطان کا حملہ ہو سکتا ہے وہ بھی غلطی کر سکتا ہے اس لیے اللہ تعالٰی نے ہمیں نبی ﷺ کی صورت میں ایسا نمونہ دیا ہے کہ ہمیں اب کسی شیخ کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر کوئی قیامت ،...
بھائی آپ کیوں لوگوں کو تصوف کے چکر میں پھنسانا چاہتے ہیں۔ سیدھی بات ہے کہ ہمارے پاس '' قرآن '' ہے وہ ہمیں ظاہر اور باطن دونوں سنوارنے کا کہتا ہے۔ کیا اللہ اور آخرت پر ایمان ہمارے باطن کو سنوارنے کےلیے کافی نہیں۔ قرآن میں حشر و نشر اور قیامت کا بیان کیا ایک مسلمان کو لرزانے کے لیے کافی نہیں یا اس...
میں آپ سے معذرت کرتا ہوں اگر میری بات آپ کو بری لگی۔ میں نے آپ پر تنقید نہیں کی تھی بلکہحافظ عمران الٰہی نے '' فرض '' اور '' واجب '' کا مسئلہ آپ سے پوچھنے کی بجائے مجھ سے پوچھ لیا تھا اس لیے میں نے کہا تھا کہ آپ ہی اسکا جواب دے سکتے ہیں۔
بھائی کیا آپ کے لیے یہ کافی نہیں ہے کہ میں کفر ، شرک ، نفاق اور اسلام میں بدعت کے خلاف ہوں اور ہمیشہ ان عناصر میں مبتلا ہونے سے اللہ تعالٰی کی پناہ مانگتا ہوں۔ اگر میں ان عناصر میں مبتلا نہیں تو پھر مجھے کیا ضرورت ہے کہ مزید کسی '' ناجیہ '' فرقے کی تلاش کروں۔
بہن ماریہ ! آپ کا بہت شکریہ کہ آپ نے اس دعوتی پہلو کی طرف توجہ دلانے کی کوشش کی اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے ، آمین ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں حدیث کی بجائے لوگوں کو قرآن کی طرف دعوت دینے کی ضرورت ہے۔ اس کی وجہ یہ ہرگز نہیں ہے کہ میں منکرِ حدیث ہوں بلکہ صرف اس لیے کہ بہت سے لوگوں...