الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
السلام علیکم ورحمۃاللہ
آپ نے بالکل صحیح فرمایا کہ اختلافی مسائل میں ہر کوئی اپنے کو صواب پر ہی سمجھتا ہے اور اس کا اجر زیادہ ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ افتراق کو ختم کرنے کے لئے اس زیادہ ثواب سے کم میں آنے کی قربانی کس کے ذمہ ہونی چاہیئے؟ کیوں کہ خطا والا مجتہد بھی اجر سے محروم نہیں۔
ایسے اختلافی مسائل جو ہر کسی پر ظاہر ہوجاتے ہیں انہیں ختم یا کم کرنے کی سعی کریں۔
ابتدا ہاتھ باندھنے کے اختلاف کو کیسے ختم کریں پر بحث کی جاتی ہے۔
نماز میں ہاتھ باندھنے کا عمل ایسا ہے کہ ہر کسی کو نظر آتا ہے۔ اس میں بہت انواع و اقسام نظر آتی ہیں۔ احناف میں بھی لوگ مختلف انداز سے ہاتھ باندھتے ہیں...
میں ایک اور فورم پر بھی یہ سلسلہ شروع کیا تھا۔ اس کے ایڈمن یا انتظامیہ کے کسی رکن نے بلاتبصرہ عجیب پیغام دیا۔ میری پوسٹ کو طنزومزاح کے زمرہ میں ڈال دیا۔ میں نے بھی پھر کوئی پوسٹ نہ کی کہ کوئی کام زبردستی تو نہیں کروایا جاسکتا نا۔
خیر محدث فورم کی ایڈمن اور منتظمین کیا پاکستان میں خصوصا اور پاک و ہند میں عمومی طور پر مختلف مسالک میں اتحاد چاہتے ہیں کہ نہیں؟
اگر چاہتے ہیں تو قابل عمل مشوروں سے نوازیں اور اگر نہیں تو اس کی وجہ بتائیں۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
جو اختلاف رحمت تھا وہ اب بھی رحمت ہی ہے۔ بات تو موجودہ دور کی ہورہی ہے۔ موجودہ دور کا اختلاف فہم کا نہیں بلکہ فہم برائے اختلاف ہے یا پھر نظریاتی اختلاف ہے۔ میرے خیال میں گروہ فقہی اختلاف سے نہیں بنا کرتے بلکہ نظریاتی اختلاف سے بنتے ہیں۔ کیا آپ میری اس بات سے متفق ہیں؟...
بھائی پوری دنیا کے مسلمانوں کے اتحاد کی بات نہیں کر رہا (اگر ایسا ہو جائے تو کیا ہی بات) بلکہ ملکی اور علاقائی سطح کے اتحاد کی بات کر رہا ہوں۔ اگر میں رفع الیدین کرلوں تو اپنے علاقہ کے تقریباً تمام سے کٹ جاؤں اور آٹے میں نمک کے برابر والوں کے مشابہ ہو جاؤں۔ یہ میں جانب داری نہیں بلکہ حقیقت بتا...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
چلیں یہ تسلیم کہ آیت کے اس فقرہ کو یہاں اس معنیٰ میں نہیں لیا جاسکتا۔
کیا انتشار اور افتراق کے اسباب کو ختم نہیں کیا جانا چاہیئے؟
اگر جواب ہاں میں ہے تو اس کے سدباب کے لئے مشورہ دیجئے اگر نہ میں ہے تو اس کی دلیل دیجئے۔
مگر آپ نے خود اس پر عمل نہیں کیا۔ وجہ اس کی یہ کہ آپ نے اس کی وضاحت میں کسی صحابی یا مفسر کا قول پیش نہیں کیا۔
اگر ’’فتنہ‘‘ کے ساتھ ’’ال‘‘ ہے تو ’’قتل‘‘ کے ساتھ بھی ’’ال‘‘ ہے تو آپ کے مطابق کسی ’’خاص قتل‘‘ کو ’’خاص فتنہ‘‘ کہیں گے۔ آپ کے اس اصول پر بھی عام قتل کو عام فتنہ کہا جائے گا۔ واللہ اعلم
اسی طرح اگر سبز پگڑی باندھنا لازم و ملزوم ہے تو دلیل دیجئے اور اگر نہیں تو ترک کیجئے تاکہ اتحاد پیدا کیا جاسکے اور حرج سے بچا جاسکے۔
میں یقین دلاتا ہوں کہ میرا کوئی ظاہری عمل ایسا نہیں جو مجھے دوسروں سے ممتاز کرتا ہو۔ آپ سوالات کرکے میرے ظاہری عوامل پر متنبہ ہو سکتے ہیں اور اگر کوئی ایسا ہے جو...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
آپ فقہی بحث میں پڑ گئے۔
اس تھریڈ کا مقصود یہ ہے کہ جو باتیں چھوڑی جا سکتی ہیں اختلاف کتم یا کم کرنے کے لئے کیا ان کو چھوڑنے میں کوئی حرج کسی کے نزدیک ہے؟
مثلاً
آمین بالجہر۔
کیا اس کے بغیر نماز صحیح نہیں ہوگی؟ اگر جواب ’’ہاں‘‘ میں تو دلیل دیجئے اور اگر ’’نہ‘‘ میں تو...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
میرے بھائی یہ میں نے کافی عرصہ پہلے کہیں پڑھا تھا۔ ممکن ہے کہ ابوھنیفہ رحمہ اللہ کے کسے شاگرد کے دور میں یہ واقعہ ہؤا ہو۔ یا تو یہ کہیں کہ ایسا کوئی واقعہ ہؤا ہی نہیں پھر آپ کی بات ٹھیک۔
یہ الحیلۃ الناجزۃ کا اطلاق اس معاملہ میں کیوں نہیں؟
آپ کی یہ بات اس وقت صحیح تھی...
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ تو جو فتنہ کا باعث بنے اسے چھوڑ دینا ہی افضل بلکہ میرے خیال میں لازم ہے۔
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
مجھے ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے زمانہ کا واقعہ ذہن میں آرہا ہے کہ ایک دفعہ امام شافعی رحمہ اللہ اپنے شاگردوں کے ساتھ ابوحنفہ رحمہ اللہ سے ملاقات کے لئے آئے۔ انہون نے اپنے شاگردوں کو ہدایت کی کہ وہں نماز میں رفع الیدین نہ کرنا۔ ادھر ان کے آنے سے پہلے ابوحنیفہ رحمہ اللہ نے...