• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    بہت کم ۔ فقہ کی سیشن میں میری نظامت کی ذمہ داری ہے وہ بھی ادا نہیں کرپاتا ۔ اللہ مجھے معاف کرے ۔ فورم والے کیا کچھ ایسا کرسکتے ہیں کہ فقہ کے سیشن میں کوئی ہل چل ہوتو مجھ خصوصی نوٹیفکیشن آجایا کرے تا کہ اپنی ذمہ داری کا احساس رہے ۔ فورم کی ترقی کے لیے کچھ آئیڈیاز ذہن میں ہیں ۔ وقت ملنے پر مشورہ...
  2. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    @ابوالحسن علوی بھائی ۔ فورم کھولنے کے بعد پہلا کام یہی کرتا ہوں کہ ڈھونڈ ڈھونڈ کر علوی بھائی کی ساری تحریریں پڑھ ڈالتا ہوں ۔ ان کی کمنٹس میں اپنی میگزین میں شائع کرتا ہوں ۔ اذان کے اس شمارے میں ان کے انٹر ویو سے تزکیہ کےلیے شیخ کی ضرورت پر ان کو جو خیالات ہیں وہ میں نے شائع کیے ہیں ۔ شیخ @کفایت...
  3. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    علم اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔علم کے جس بھی درجہ پر فائز ہوں اس کےلیے اللہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔اس کے بعد بیوی اوربچے زندگی کا سکون ہیں ۔ آنکھوں کی ٹھنڈک ہیں ۔
  4. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    غصہ بہت کم آتا ہے۔ غصہ آنے سے پہلے اس کو روکنے کی بہت کوشش کرتا ہوں ۔ جب مجھے کوئی گالی دیتا ہے تو میں تیز آواز میں سبحان اللہ ،الحمد للہ ، اللہ اکبر اور لاالہ الا اللہ پڑھنے لگتا ہوں ۔ اس کو بتاتا ہوں" بھائی! گالی دے کر تم میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ میں "گالی پروف" ہوں ۔ بلاوجہ اپنی آخرت خراب...
  5. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    الگ الگ طرح کی تین تفسیریں لکھنا چاہتا ہوں ۔ میں نے طے کیا ہے کہ جب چالیس سال کا ہوجاؤں گا تو تفسیر پر کام شروع کروں گا۔ اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ اتنی طویل عمر دے کہ یہ منصوبہ پورا ہوسکے ۔
  6. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    الحمد للہ زمانہ کے معیار کے حساب سے دین دار گھرانہ ہی ہے۔ بلکہ تھوڑا بہت علمی گھرانہ ہے۔ ہمارے دادا حافظ کتاب اللہ بہت نیک اور دین دار شخصیت تھے۔ ریاض میں وزارۃ العدل سے متعلق ہندستان کے مشہور عالم دین شیخ عبدالقدوس مدنی جو مشہور عالم دین شیخ عبدالاحد مدنی کے والد ہیں ہمارے دادا کے شاگرد ہیں ۔...
  7. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    خود بنانا پڑے تو چاول بھی نہیں بنا سکوں گا۔ البتہ میں اگر کھانا بنانا سیکھوں تو اچھا کک بن سکتا ہوں۔ جب شادی ہوئی تو ہم اور ہماری محترمہ فراغت کے آخری سال میں تھے۔ شادی کے بعد وداعی ہوئی تو ان کو کھانا بنانا بہت زیادہ نہیں آتا تھا۔ میں یوٹیوب سے زبیدہ آپا کے کوکنگ پروگرام ڈاؤنلوڈ کرکے کرکے...
  8. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    کھانے کا تو میں بہت شوقین ہوں ۔ امی کے ہاتھ کا پایا، بیوی کے ہاتھ کے کباب اور مچھلی ، بڑی بھابھی کے ہاتھ کی بریانی ، منجھلی بھابھی کے ہاتھ کا قورمہ ، شیخ کفایت کے گھر کی چائے۔ پھر الگ الگ ہوٹل کی الگ الگ ڈشز ہیں ۔ اندھیری کے ہوٹل کی چکن میتھی ، چکن پاکستانی ،ممبرا میں طوبیٰ کا چکن وہائٹ ، نیو...
  9. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    صبح ناشہ لانے کی ذمہ داری میری تھی ۔ اب بچی بڑی ہوگئی ہے ۔ بلڈنگ کے نیچے ہی دکان ہے ۔ وہ جاکر لے آتی ہے ۔ ہم ممبئی والے چائے بریڈ مسکہ ناشتے میں کھاتے ہیں ۔ کبھی کبھی بازر (خالص اردو میں سودا) لے آتا ہوں ۔ باقی گھر کے وہ سارے کام جو عورت کی طاقت کے باہر ہوتے ہیں وہ کرنے ہی پڑتے ہیں ۔ باقی وہ...
  10. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    ہمارے سینٹر کے سب سے سینئر عالم شیخ اکبر مدنی
  11. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    ملا کو جو ہے ہند میں سجدے کی اجازت ناداں یہ سمجھتا ہے کہ اسلام ہے آزاد
  12. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    خطابت ، تدریس، تحریر، ریسپشن پر کاؤنسلنگ ، نصیحہ ٹی وی کے لیے ریکارڈنگ ، مناظرہ اس کے علاوہ سینٹر کی اسلام ہیلپ لائن پر سوالوں کا جواب دینے کےلیے دو جونئیر عالم موجود ہوتے ہیں ۔ وہ سوال ہینڈل نہیں کرپاتے تو مجھے ٹرانسفر کردیتے ہیں میں ہینڈل نہیں کرپاتا تو شیخ کفایت کو فارورڈ کردیتا ہوں۔
  13. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    دوسری میگزین اسلامک انفارمیشن سینٹر کی میگزین ہے ۔ "اذان" یہ ایک مکمل فیملی دعوتی میگزین ہے ۔ ہمارے دوست شیخ شعبان بیدار اس کے ایڈیٹر ہیں ۔ تیسرا شمارہ نکلنے والا ہے ۔ میگزین کے تعارف میں شعبان بھائی نے لکھا ہے۔ فری لانسر میں اسوسی ایٹ ایڈیٹر ہوں ۔ اور اذان میں جوائنٹ ایڈیٹر۔ فری لانسر میں میں...
  14. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    پہلی میگزین " دی فری لانسر " اپنے وقت کی اہل حدیث مجلات میں میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والی اور سب سے زیادہ موضوع بحث بننے والی میگزین ہے۔ میں چھ سال سے اسلامک انفارمیشن میں کام کررہا ہوں لیکن ہندستان میں جہاں کہیں جاتا ہوں میرا تعارف اسلامک انفارمیشن سینٹر کے بجائے فری لانسر کے حوالہ سے ہوتی ہے...
  15. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    تھوڑی تھوڑی ہر فن کے بارے میں معلومات رکھتا ہوں ۔ مہارت جس چیز کا نام ہے وہ کسی بھی فن میں حاصل نہیں ۔ طبعیت کے اعتبار سے میں خطیب ہوں۔ خطابت کا شوق بچپن سے ہے۔ عشاء بعد سینٹر پر میرا پندرہ بیس منٹ کا درس قرآن ہوتا ہے ۔ ابتداء میں دو چار لوگ بیٹھتے اب دو چار لوگ اٹھ کر جاتے ہیں باقی سارے بیٹھے...
  16. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    علماء کی محفل میں بیٹھنا پسند ہے ۔ خاص طور پر ہم عمر علماء جو بولتے بھی اور بولنے بھی دیتے ہیں ۔ غلط بات کی اصلاح بھی کرتے ہیں اور جائز اصلاح قبول بھی کرتے ہیں ۔ سماجی موضوعات پر بات کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے ۔ میں تقریروں سے ہٹ کر خاص قسم کے ٹاک شوز شروع کیے ہیں ۔ جس میں مختلف علماء کسی ایک...
  17. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    اپنا مقام سمجھیں ۔ نوجوان کسی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ۔ آپ اس قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جس کو ساری انسانیت کی ہدایت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ زندگی کا مقصد متعین کریں۔ صرف اپنے لیے جینا اور صرف دنیا کے لیے جینا جانوروں والی زندگی ہے ۔ اپنی صبح شام کی مصروفیات کا جائزہ لیں اور غیر ضروری چیزوں...
  18. سرفراز فیضی

    انٹرویو محترم سرفراز فیضی صاحب ٭

    اپنی ذمہ داری کا احساس ہوجائے تو راتوں کی نیندیں اڑ جائیں۔ ہم اس نبی کے امتی ہیں جس کی فکرمندی کا یہ عالم تھا کہ رب کو آسمان سے تسلی دینے کے لیے قرآن نازل کرنا پڑا کہ نبی کہیں آپ اپنی جان ان کی ہدایت کی فکرمیں نہ گنوا بیٹھیں ۔ ہمارا مرتبہ اتنا بڑا بنایا گیا ہے کیونکہ ہماری ذمہ داری بہت بڑی ہے...
  19. سرفراز فیضی

    زیادہ پانی پینے سے حمق پیدا ہوتا ہے؟

    موجودہ سائنس اس بات کوتسلیم نہیں کرتی کہ زیادہ پانی پینا انسان کے لیے مفید ہے ۔اصل یہی ہے کہ پانی کتنی مقدار میں پینا انسان کےلیے ضروری ہے یہ خود انسان کے دماغ میں لگا سینسر پیاس کی شکل میں بتا دیتا ہے ۔ پیاس لگے بغیر پانی پینا انسان کے مفید نہیں ۔
  20. سرفراز فیضی

    میں نے یہ سوچا کہ ۔۔۔۔۔۔۔

    46: انسانی رشتے پزل گیم کے ٹکڑوں کی طرح ہوتے ہیں ۔ جس کا ہر ٹکڑا دوسرے ٹکڑے سے مختلف ہوتا ہے ۔ لیکن جب ہر ٹکڑے کو اس کی صحیح جگہ پر رکھ دیا جاتا ہے تو زندگی کی خوبصورت تصویر مکمل ہوجاتی ہے ۔
Top