سرفراز فیضی
سینئر رکن
- شمولیت
- اکتوبر 22، 2011
- پیغامات
- 1,091
- ری ایکشن اسکور
- 3,807
- پوائنٹ
- 376
14 نمبر کے سوال میں جواب دے چکا ہوں۔19۔مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
14 نمبر کے سوال میں جواب دے چکا ہوں۔19۔مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟
یہاں ہدایت سے کیا مراد ہے ؟ سوال واضح ہوگا تو جواب دینے میں آسانی ہوگی ۔20۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟
یہ دنیا بہت ساری پرتوں میں لپٹی ہوئی ہے ۔ جتنا آپ علم اور تجربہ کے میدان میں بڑھتے جاتے ہیں یہ پرتیں کھلتی چلی جاتی ہیں ۔ تجربہ انسان کا سب سے بڑا استاذ ہے اور اس کی تعلیم سب سے زیادہ گہری اور بااثر ہوتی ہے ۔ میں نے زندگی سےبہت کچھ سیکھا اور بہت سیکھتا رہتا ہوں ۔ کچھ دنوں سےاپنے تجربات فیس بک پر شیئر کرنے کے ساتھ یہاں محدث کے ایک تھریڈ پر ڈالتے رہتا ہوں ۔ چاہیں تو ملاحظ فرماسکتے ہیں اس لنک پر:21۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟
اپنی ذمہ داری کا احساس ہوجائے تو راتوں کی نیندیں اڑ جائیں۔ ہم اس نبی کے امتی ہیں جس کی فکرمندی کا یہ عالم تھا کہ رب کو آسمان سے تسلی دینے کے لیے قرآن نازل کرنا پڑا کہ نبی کہیں آپ اپنی جان ان کی ہدایت کی فکرمیں نہ گنوا بیٹھیں ۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟
اپنا مقام سمجھیں ۔ نوجوان کسی قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں ۔ آپ اس قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں جس کو ساری انسانیت کی ہدایت کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔23۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟
علماء کی محفل میں بیٹھنا پسند ہے ۔ خاص طور پر ہم عمر علماء جو بولتے بھی اور بولنے بھی دیتے ہیں ۔ غلط بات کی اصلاح بھی کرتے ہیں اور جائز اصلاح قبول بھی کرتے ہیں ۔24۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟
تھوڑی تھوڑی ہر فن کے بارے میں معلومات رکھتا ہوں ۔ مہارت جس چیز کا نام ہے وہ کسی بھی فن میں حاصل نہیں ۔ طبعیت کے اعتبار سے میں خطیب ہوں۔ خطابت کا شوق بچپن سے ہے۔ عشاء بعد سینٹر پر میرا پندرہ بیس منٹ کا درس قرآن ہوتا ہے ۔ ابتداء میں دو چار لوگ بیٹھتے اب دو چار لوگ اٹھ کر جاتے ہیں باقی سارے بیٹھے رہتے ۔ شیخ @کفایت اللہ بھی الحمد للہ ہمارے درس قرآن کے سامعین اور مداحین میں سے ہیں ۔ چاہتا ہوں کہ موقع ملے تو پورے قرآن کا درس ریکارڈ کرادوں ۔ اسٹوڈیو میں ریکارڈنگ شروع کی تھی ۔ لیکن عوام کے سامنے بولنے میں جو لطف ہے وہ کیمرے کے سامنے نہیں آتا۔25۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔
پہلی میگزین " دی فری لانسر " اپنے وقت کی اہل حدیث مجلات میں میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والی اور سب سے زیادہ موضوع بحث بننے والی میگزین ہے۔ میں چھ سال سے اسلامک انفارمیشن میں کام کررہا ہوں لیکن ہندستان میں جہاں کہیں جاتا ہوں میرا تعارف اسلامک انفارمیشن سینٹر کے بجائے فری لانسر کے حوالہ سے ہوتی ہے ۔ فری لانسر کیا ہے۔یہ ایڈیٹوریل کے کچھ اقتباسات ہیں میگیزین کے تعارف میں ۔26۔آپ بفضل اللہ تعالی دو مجلات کے ادارتی رکن ہیں۔کچھ ان کے حوالے سے بتائیں۔
اچھوت موضوعات اور ہماری گستاخیاں
”فری لانسر“ کے صفحات پر کہیں کہیں آپ کو لگتا ہوگا کہ یہ کیا ڈراما ہے، کہیں کوئی مولویوں کے پیچھے پڑا ہے اور کہیں مسلک کے نام پر لے دے ہورہی ہے، کوئی قلم کاروں کا شدید محاسبہ کررہا ہے اور کسی کا قلم صرف التباسات اگل رہا ہے۔ ہم دیکھ رہے ہیں کہ لوگ ان موضوعات پر بات کرنے سے ڈرتے ہیں جو Untouchableیعنی اچھوت قرار دے دیے گئے ہیں۔ جہاں تک ہماری جانکاری ہے، اچھوت قرار دے دینے کی وجہ سے تو اب تک کوئی بھلا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ اب انھیں چھوکر دیکھا جانا چاہیے۔ کسے پتا کہ وہ پھنسی ہے یا پھوڑا بن چکا ہے۔
- ہاں چھونے کا سلیقہ ہوتا ہے، ویسے جراحت کرنی ہے تو چھونا ہی پڑے گا۔ کب تک یوں پھوڑوں کے ساتھ جیتے رہیں گے ہم؟ یہ بات ہمیں بہت اچھے طریقے سے معلوم ہے کہ سارے مسلمان ہمارے بھائی ہیں، ان کی گمراہی پر ہمیں تکلیف ہونی چاہیے۔ اور خود ہم گمراہ نہ ہوں، اس کے لیے سارے مسلمانوں سے ہمیں ایک ایسا رشتہ بناکر رکھنا چاہیے کہ ذرا سا قدم بہکے اور لوگ ہمیں تنبیہ کرنے یا ہماری رہنمائی کرنے میں بالکل نہ ہچکچائیں۔ اگر ہم خود کو اتنے Reservedبنالیتے ہیں کہ لوگ ہمارے بارے میں سوچنے سے ڈرنے لگیں، چاہ کر بھی ہم سے کچھ نہ کہہ پائیں تو ہمارے لیے اس سے بڑی بدنصیبی اور کیا ہوسکتی ہے؟…
باقی فری لانسر کا تعارف پڑھنے کے لیے یہ لنک دیکھیں:فری لانسر“ کو ”ادع الی سبیل ربک بالحکمة والموعظة الحسنة وجادلھم بالتی ھی احسن“ کی ایک ایسی تعبیر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ، جس کو پڑھنے کے بعد ہر مسلمان عافیت محسوس کرے۔ ایک ایسی عافیت جوتمام اندیشوں سے پرے ہوتی ہے۔ بوڑھوں کے اپنے اندیشے ہیں اور جوانوں کے اپنے … جسے مسلکی جنگ کی تاریخ معلوم ہے وہ کہہ رہا ہے… ”بس! بہت ہوگیا، لاحاصل کام کرنے سے کیا فائدہ؟“… اور جو مسلکی اختلافات کے ابجد سے ناواقف ہے وہ کہتا ہے… ”صرف اسلام کی بات کرو، کسی کو تکلیف دے کر کیا ملنے والا ہے؟“
اور اندیشوں سے بالاتر ہوکر سوچنے کی دعوت ہی ”فری لانسر“ کی دعوت ہے۔ جب تک ہم کتاب وسنت کو مضبوطی سے پکڑے رہیں گے، بھٹکنے کا امکان تو ہے نہیں۔ اس لیے کہ تقریباً ساڑھے چودہ سو سال پہلے ہی اللہ رب العزت نے اپنے نبیﷺ کی زبانی اس بات کی ضمانت دے دی ہے کہ: ”ترکت فیکم امرین لن تضلوا ماتمسکتم بھما کتاب اللہ وسنتی“… میں تمہارے لیے دو چیزیں چھوڑے جارہا ہوں، جب تک تم ان دونوں کو مضبوطی سے تھامے رہوگے گمراہ نہ ہوگے، (ایک )اللہ کی کتاب اور( دوسری) میری سنت… جس طرح کپڑوں میں میل لگ جاتا ہے، بالکل اسی طرح انسان کے دل اور دماغ میں بھی میل لگ جاتا ہے۔ دن اور رات میں پانچ وقت کی نمازیں اس میل کو دھونے کا آلہ ہیں۔ لیکن کچھ میل ایسے ہوتے ہیں جنھیں دھونے کے لیے سرگوشی نہیں، شور کی ضرورت پڑتی ہے۔ نماز میں اللہ رب العزت سے کی جانے والی سرگوشی جتنے میل دھوپاتی ہے، دھوتی ہے، باقی جمعہ کے دن کا اجتماع دھودیتا ہے۔(جملہ معترضہ : جنھیں اصلاح عقائد اور تبلیغ دین کے جلوے دیکھنے ہیں وہ جمعہ کے دن اردو زبان میں بیان کی تاریخ اٹھاکر دیکھیں کہ ہندوستان میں اس کی شروعات کب اور کیسے ہوئی؟… کچھ نہ کچھ اندیشہ تو ختم ہی ہوجائے گا۔)
خطابت ، تدریس، تحریر، ریسپشن پر کاؤنسلنگ ، نصیحہ ٹی وی کے لیے ریکارڈنگ ، مناظرہ اس کے علاوہ سینٹر کی اسلام ہیلپ لائن پر سوالوں کا جواب دینے کےلیے دو جونئیر عالم موجود ہوتے ہیں ۔ وہ سوال ہینڈل نہیں کرپاتے تو مجھے ٹرانسفر کردیتے ہیں میں ہینڈل نہیں کرپاتا تو شیخ کفایت کو فارورڈ کردیتا ہوں۔27۔اسلامک انفارمیشن سینٹر میں کیا خدمات انجام دے رہیں ہیں ، ان پر روشنی ڈالیں۔