الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
کتاب "الفقہ علیٰ مذاھب الاربعہ" از عبدالرحمٰن الجزیری اردو میں تمام جلدیں اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں:
https://archive.org/details/KitabUlFiqhByAbdulRehmanAlJazeeri
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا "الجامع الکامل فی الحدیث الصحیح الشامل" کے اردو ترجمہ پر کام چل رہا ہے یا ابھی اس کا کوئی منصوبہ طے نہیں ہوا؟؟ میرے خیال میں یہ احادیث کی سب سے مفید کتاب ہے اور اگر اس کا اردو ترجمہ ہوجائے تو یہ برصغیر میں احادیث کی ترویج میں سب سے بڑا قدم ہوگا۔
جزاک اللہ خیراً۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا ڈاکٹر بلال فلپس حفظہ اللہ کی اسلامک آنلائن یونیورسٹی جیسی کوئی ویب سائٹ اردو میں موجود ہے جہاں دینی تعلیم مفت آنلائن دی جاتی ہو؟؟
جزاک اللہ خیراً۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
شافعی مسلک میں داڑھی کی کم از کم مقدار کتنی ہے؟ جہاں تک میں نے سنا ہے تو شافعی مسلک میں داڑھی کی کوئی خاص مقدار نہیں ہے اور اگر داڑھی ایک مٹھی سے کم ہو تب بھی جائز ہے۔ اس کے اُن کے پاس کیا دلائل ہیں؟
جزاک اللہ خیراً۔
جزاک اللہ خیراً شیخ!
لیکن یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے۔ کیا نجاشی رحمہ اللہ نے اسلام قبول نہیں کیا تھا اور اگر کیا تھا تو ان کے بعد حبشہ کے جتنے بادشاہ آئے وہ سب عیسائی کیوں تھے میں یہ جاننا چاہتا ہوں۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
جیسا کہ کُتب میں درج ہے کہ نجاشی رحمہ اللہ نے اسلام قبول کرلیا تھا اور اُن کی بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی غائبانہ نماز بھی پڑھائی تھی۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا اُن کی اولاد نے اسلام قبول نہیں کیا تھا اور اگر کیا تھا تو پھر کیا مرتد ہو کر دوبارہ...
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
کیا محمد بن ابوبکر صحابی تھے اور ان کے نام کے ساتھ رضی اللہ عنہ لگانا چاہئے یا رحمہ اللہ یا دنوں ہی نہیں؟؟
جزاک اللہ خیراً۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اگر احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی کتاب تشکیل دی جائے جس میں تمام صحیح احادیث جو مختلف کُتب احادیث، تفسیر، سیرت اور تاریخ میں موجود ہیں بلا تکرار ایک ساتھ جمع کردی جائیں تو دین کی کتنی بڑی خدمت ہوگی۔
جزاک اللہ خیراً۔
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
محدث لائبریری میں جہاں بہت سی مفید کتابیں موجود ہیں وہاں سیرت ابن اسحاق جیسی اہم کتاب کا اردو ترجمہ موجود نہ ہونا ایک بہت بڑی کمی ہے۔ اگر ہوسکے تو جلد سے جلد سیرت ابن اسحاق کا اردو ترجمہ اپلوڈ کردیں۔
جزاک اللہ خیراً۔
ویسے محترم شیخ انبیاء اور صحابہ پر تو فلمیں اور ڈرامے بننا ناجائز ہے لیکن آئمہ کرام پر فلمیں اور ڈرامے بنانے کے بارے میں کیا احکام ہیں؟ کیونکہ کچھ ہی عرصہ قبل کویت نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنائی ہے اور اس سے کافی عرصہ قبل امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر بھی ٹی وی سیریز...
معروف زمانہ متنازعہ فلم ’دی میسج‘ جس پر سعودی عرب کے اتحادی کویت سمیت متعدد اسلامی ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے، اسے اسلامی بادشاہت میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
مصطفیٰ عکاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی میسج‘ کو سعودی عرب میں رواں ماہ 14 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے...
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں جتنی بھی صحیح احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور اقوال صحابہ رضوان اللہ عنہم موجود ہیں کوئی بھائی اردو ترجمے کے ساتھ اس تھریڈ میں لکھ دے۔
جزاک اللہ خیراً۔