الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ابن عبدالحکم رحمۃ اللہ علیہ امام مالک بن انس اصبحی رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق بیان کرتے ہیں کہ رمضان المبارک کی آمد سعید کے ساتھ ہی آپ حدیث کی مجلس اور اہل علم کی مجلس سے دور ہوجاتے اور مصحف کھول کر اسے دیکھ کر تلاوت کرنے کی طرف متوجہ ہوجاتے۔ (لطائف المعارف از ابن رجب، ص:245)
ابو درداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ سخت گرمی والے دن روزہ رکھو قیامت کی دن کی گرمی (سے بچنے) کے لئے۔رات کے اندھیرے میں دو رکعت نماز پڑھا کرو قبر کے اندھیرے( میں روشنی کرنے )کےلئے۔ (لطائف المعارف:448)
مصائب کے وقت کالا لباس پہننے کا حکم
شیخ ابن عثیمین رحمہ اللہ فرماتے ہیں
لبس السوادِ عند المصائبِ شعارٌ باطل لا أصل لـه
"مصائب کے وقت کالا لباس پہننا باطل شعار ہے جس کی کوئی اصل نہیں"
(فتاوى إسلامية : 313/3)