الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جماعتی خدمات
مولانا محمد اسمٰعیل سلفی نے جماعت ِاہلحدیث کو منظم اور فعال بنانے میں جو گرانقدر خدمات سرانجام دیں، اس کی مثال تاریخ اہلحدیث میں ملنی مشکل ہے۔ مولانا محمد اسمٰعیل سلفی نے جماعت اہلحدیث سے جو رشتہ جوڑا، وہ روز بروز مضبوط سے مضبوط تر ہوتا گیا۔ ۱۹۲۰ء میں انجمن اہلحدیث پنجاب کا قیام...
سیاسی خدمات
مولانا محمد اسمٰعیل سلفی ایک جید عالم دین،مفتی، مدرّس اور خطیب و مقرر تھے۔ مفسر قرآن تھے، محدث تھے، موٴرّخ، نقاد اور محقق تھے اور اس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے ان کو سیاسی بصیرت بھی عطا کی تھی۔ تحریک استخلاصِ وطن میں ان کی خدمات قدر کے قابل ہیں۔ برصغیر کی آزادی سے قبل ان کی جوانی علم...
حدیث ِنبوی سے شغف
مولانا سلفی مرحوم کو حدیث ِنبوی سے بہت زیادہ محبت تھی اور حدیث ِرسول اللہ ا کے معاملہ میں معمولی سی مداہنت بھی برداشت نہیں کرتے تھے۔ مولانا محمد عطاء اللہ حنیف نے کئی بار مجھ سے فرمایا کہ
مولانا عطاء اللہ حنیف مرحوم یہ بھی فرمایا کرتے تھے کہ
مولانا اسمٰعیل سلفی مرحوم کی...
اخلاق و عادات
مولانا سلفی مرحوم ایک کریم النفس اور شریف الطبع انسان تھے۔ اپنے پہلو میں ایک دردمند دل رکھتے تھے۔ دوستوں کے دکھ درد میں شریک ہوتے تھے۔ ان کی راحت و تکلیف کا خیال رکھتے۔ وہ بہت زیادہ خوددار بھی تھے۔عفاف اور استغنا کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوٹا۔ طبیعت میں قناعت تھی۔ جاہ وریاست کے...
علم و فضل:
مولانا محمد اسمٰعیل سلفی علومِ اسلامیہ کا بحر ذخار تھے۔ تمام علوم یعنی تفسیر، حدیث، فقہ، اُصول فقہ، تاریخ و سیر، اسماء الرجال، ادب ونعت میں یکتا تھے۔ ٹھوس اور قیمتی مطالعہ ان کا سرمایہٴ علم تھا۔ تفسیرو حدیث اور فقہ و تاریخ پر ان کا مطالعہ گہرا تھا۔ عربی ادب کابڑا ستھرا اور عمدہ ذوق...
پروفیسر رشید احمد صدیقی اپنی کتاب ’گنج ہائے گراں مایہ‘ میں لکھتے ہیں:
مولانا محمد اسمٰعیل سلفی پر یہ جملہ مکمل طور پر صادق آتا ہے جنہوں نے ۲۰/فروری ۱۹۶۸ء کو گوجرانوالہ میں انتقال کیا۔شیخ الحدیث مولانا محمد اسمٰعیل سلفی اپنے دم میں ایک عہد تھے۔ وہ اپنی ذات سے خود ایک انجمن اور ادارہ تھے۔ مرحوم...
تذکرة المشاہیر
شیخ الحدیث مولانا محمد اسمٰعیل سلفی
عبدالرشید عراقی
(اس مضمون کو کتاب وسنت ڈاٹ کام سے پی ڈی ایف یا یونی کوڈ میں حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں)
جن لوگوں نے دنیا میں علمی، دینی، ملی اور سیاسی کارنامے انجام دیئے۔ ان کا نام تاریخ کے صفحات میں ہمیشہ کے لئے رقم ہوجاتا ہے اور ان...
جناب عطاء الرحمن ثاقب کے مضامین ومقالات
ماہنامہ ’محدث‘ لاہور
ابراہیم شقرہ،محمد نبی اکرم اکا اندازِ تربیت جلد۱۳ عدد۱ ۱۰ تا ۱۳
ابن تیمیہ،شیخ الاسلام نصیری فرقے کا تعارف جلد۱۲ عدد۱۱ ۲۱ تا ۳۴
فقہی اختلافات کی اصلیت از شاہ ولی اللہ(مترجم:مولانا عبیداللہ بن خوشی محمد) جلد۱۲ عدد۳...
شام ۱۵ :۵ پر علامہ شہید کے فرزند حافظ ابتسام الٰہی ظہیرنے ۵ منٹ کے لئے مرحوم کے متعلق گفتگو کی اور اس کے بعد انتہائی رقت آمیز انداز میں نمازِ جنازہ پڑھائی۔ان کے علمی مربی حافظ عبد الرحمن مدنی اس حادثہ فاجعہ کے وقت سوڈان کے دورہ پر تھے، جہاں بذریعہ ٹیلی فون انہیں اطلاع دی گئی لیکن وہ جنازہ میں...
شہادت
ان کے ایک عقیدت مند شاگرد قاری عبدالحفیظ کا بیان ہے کہ
اس کے بعد آپ کو ہسپتال لے جایا گیا۔ وہاں سے آپ کاجسد خاکی گلشن راوی آپ کے سسرال منتقل ہوا۔ آپ کی شہادت کی خبر ریڈیو پرنشر کی گئی۔ شہادت کی خبر پھیلتے ہی تمام حلقوں میں غم و اندوہ کی ایک لہر دوڑ گئی۔۳۰:۳ پر آپ کو غسل دیا گیا اور...
مرحوم کے تلامذہ
مرحوم نے سات سال قبل اپنی فہم قرآن تحریک کا آغاز کیا اور اب تک لاہورمیں بیسیوں مراکز کے علاوہ بیرونی ممالک میں بھی فہم قرآن کورسز کا آغاز کیا جاچکا تھا جو اب تک جاری ہے اور اس سات سال کے عرصہ کے دوران آپ کے شاگردوں کی تعداد ۹ ہزار سے تجاوز کرچکی تھی جنہیں آپ نے قرآنی تعلیمات سے...
شہادت پر مذہبی اور سیاسی زعما کے تاثرات
ان کی شہادت کی خبر ملک کے تمام اخبارات میں شہ سرخیوں میں چھپی اورتمام مذہبی اور سیاسی طبقوں نے ان کی شہادت پر گہرے رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی شہادت کو ایک عظیم سانحہ، امت کے لئے ایک ناقابل تلافی نقصان اور ان کے قتل کو ملک و ملت کے لئے نہایت گہری...
ان کی وسعت ِظرفی اور روا داری
مرحوم اگرچہ ابتدا میں علمی طور پر دوسرے فرقوں سے چشمک کا شکار رہے لیکن ’رحمانیہ‘ میں ان کا قیام غیر شعوری طور پر اعتدال کی راہ دکھاتا رہا ، آخر کار قرآنی عربی کی تدریس نے انہیں قرآن و سنت پر کاربند رہ کر فکر ی جمود اور فرقہ واریت سے کنارہ کشی کی صورت ہرمعاملہ میں...
تدریس قرآن کا منفرد اسلوب
آپ نے تدریس قرآن اور عربی زبان کی تعلیم کا اچھوتا، منفرد ،سہل اور آسان فہم اسلوب اختیار کیا جس کی ا س دور میں مثال کم ہی نظر آتی ہے۔ انہوں نے عربی گرامر کو اردو /انگریز ی کی گرامر کی طرز پر آسان انداز سے پیش کیا۔ اور عربی اصطلاحات کا ترجمہ اردو اور انگلش گرامر کی...
قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کا جذبہ فراواں
مرحوم نے قرآن و سنت کے نور کو عام کرنے کا عزم کیا اور اس کے لئے اپنی تمام تر ذ ہنی و جسمانی صلاحیتیں صرف کردیں۔ جدید تعلیم یافتہ طبقہ کے اندر ایک انقلاب انگیز تبدیلی کی بنیاد رکھی۔ وہ اپنے اس جذبہ میں کس قدر پختہ اور مخلص تھے، اس کا اندازہ ان کے ان...
ذاتی خصوصیات
مرحوم قدرت کی طرف سے بڑا اچھا ذہن لے کر پیدا ہوئے تھے۔ اپنی تعلیمی زندگی کے دوران ایک نمایاں طالب علم کی حیثیت سے ابھرے۔ جب عملی زندگی کا آغاز کیا تو پہلے ایک سیاستدان کی حیثیت سے پھر عربی زبان کے ایک کامیاب مدرّس کے طور پر مشہور ہوئے۔ مرحوم قرآن فہمی کا عمدہ ذوق رکھتے تھے۔ اللہ نے...
اسلامی نظریاتی کونسل کی رکنیت
اس طرح پروفیسر عطاء الرحمن ثاقب اپنی انتھک محنت، جہد ِمسلسل سے ایک انقلاب برپا کرنے کے سلسلہ میں اپنی بے لوث خدمات کی بنا پر ایک ممتاز مذہبی سکالر کی حیثیت سے متعارف ہوئے۔ پھر انہیں اکتوبر ۲۰۰۰ء میں اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن منتخب کیا گیا۔ جس میں وہ اپنی ذمہ...
تصنیفی و تالیفی خدمات
جناب پروفیسر عطاء الرحمن ثاقب جہاں ایک کہنہ مشق مدرّس اور مفسر قرآن تھے، وہاں آپ ایک کامیاب قلمکار بھی تھے۔ آپ نے علامہ احسان الٰہی ظہیر کی مختلف فرقوں پر مشتمل عربی کتب البریلویة، الشیعة والسنة، القادیانیة وغیرہ کا سلیس اور رواں اُردو میں ترجمہ کیا۔ بعض ازاں جب انہوں نے...
ان میں سے بہت سے مقامات پر آپ خود لیکچر دیتے اور ترجمہ کی کلاس لیتے تھے۔ صبح سوا سات بجے سے لے کر ساڑھے ۹ بجے تک آڈیٹوریم ہال اے جی آفس میں فہم قرآن کی دو کلاسیں لیتے۔ جس میں درسِ حدیث کے علاوہ مطالعہ قرآن و حدیث اور ان کی لغوی تشریح کی بھی کلاس لیتے۔ اس کے بعد پنجاب سول سروس میں ایک کلاس لیتے ۔...