الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
رسول اللہ ﷺ کے کلام کی صفت
1۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
{وَالنَّجْمِ اِذَا ھَوٰی ۔ مَا ضَلَّ صَاحِبُکُمْ وَ مَا غَوٰی۔ وَمَا یَنْطِقُ عَنِ الْھَوٰی ۔ اِنْ ھُوَ اِلَّا وَحْیٌ یُّوْحٰی} (النجم:4-1)
’’ستارے کی قسم جب وہ گرتا ہے۔ تمہارا ساتھی (نبی) نہ بھٹکا ہے نہ بہکا ہے۔ وہ (دینِ حق کے بارے...
رسول اللہ ﷺ کا قیام
1۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
{یٰآ اَیُّھَا الْمُزَمِّلُ قُمِ الْلَیْلَ اِلاَّ قَلِیْلاً} (سورۃ المزمل آیات 2-1)
اے محمد (ﷺ) جو کپڑے میں لپٹ رہے ہو۔ رات کو قیام کرو مگر تھوڑی رات
2۔ اُمّ المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ رمضان اور غیر...
نبی ﷺ کا روزہ
1۔ نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس نے رمضان کا روزہ ایمان کا تقاضا سمجھ کر اور اجر و ثواب کی خاطر رکھا اس کے تمام پہلے گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں‘‘۔ (متفق علیہ)۔
2۔ آپ ﷺ نے فرمایا ہے: ’’جس نے رمضان کے روزے رکھے پھر ان کے بعد شوال کے چھ روزے بھی رکھ لئے تو اس کے پورے زمانے...
رسول اللہ ﷺ کی قرأت اور آپ ﷺ کی نماز
اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
1۔ {وَرَتِّلِ الْقُرْآنَ تَرْتِیْلاً} (سورۃ المزمل آیت:4)
’’اور قرآن ٹھہر ٹھہر کر پڑھئے‘‘۔
2۔ آپ ﷺ تین دن سے کم وقت میں قرآن ختم نہیں کرتے تھے۔
3۔ آپ ﷺ قرآن کریم کی ایک ایک آیت الگ الگ پڑھتے تھے۔ (قرآۃ میں...
رسول اللہ ﷺ کے سونے کا بیان
1۔ آپ ﷺ رات کے شروع میں سوتے تھے اور آخری حصے میں قیام کرتے تھے (متفق علیہ)۔
2۔ جب نبی ﷺ اپنے بستر پر ٹھکانہ پکڑتے تو کہتے تھے: ’’اے میرے اللہ! میں تیرے نام سے مرتا ہوں اور زندہ ہوتا ہوں‘‘۔ اور جب بیدار ہوتے تو کہتے: ’’سب تعریف اس اللہ کے لئے ہے جس...
نبی ﷺ کے پسینے کی خوشبو
1۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ چمکدار رنگ والے تھے۔ آپ ﷺ کا پسینہ موتیوں کی طرح تھا۔ جب آپ ﷺ چلتے تھے تو آپ ﷺ کا جھکاؤ آگے کی طرف ہوتا تاکہ زمین سے پورا قدم اٹھ جائے (یعنی سست پھسڈی آدمی کی طرح پاؤں گھسیٹ ک نہیں چلتے تھے)۔ میں نے رسول...
رسول اللہ ﷺ کی فضیلتوں کا بیان
1۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :۔{یأیھا النبی إنا ارسلناک شاھدا و مبشرا و نذیرا و دایا الی اﷲ باذنہ و سراجا منیرا و بشر المؤمنین بأن لہم من اﷲ فضلا کبیرا۔(سورۃ الاحزاب)
اے نبی ﷺ! بیشک ہم نے تجھے گواہ ، خوشخبری دینے والا اور ڈرانے والا بنا کر بھیجا ہے اور اللہ...
(رسول اللہ ﷺ کی شخصیت کا منظر)
1۔ رسول اللہ ﷺ سب لوگوں سے زیادہ خوبصورت چہرے والی ، سب سے زیادہ خوبصورت خلقت (جسمانیت) والے تھے، نہ زیادہ لمبے اور نہ زیادہ چھوٹے قد کے تھے۔(متفق علیہ )
2۔ رسول اللہ ﷺ سفید خوبصورت چہرے والے تھے۔(رواہ مسلم )
3۔ رسول اللہ ﷺ درمیانے قد والے...
رسول اللہ ﷺ کا نام اور نسب
1۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے: {مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اﷲِ} (سورۃ الفتح آیت29) ’’محمد اللہ کے رسول ہیں‘‘۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’میرے پانچ نام ہیں: میں محمد ہوں، میں احمد ہوں، میں ماحی ہوں (یعنی کفر و شرک کو مٹانے والا)، میں حاشر ہوں (لوگ میرے قدموں میں...
ان الحمد ﷲ نحمد و نستعینہ و نعوذ باﷲ من شرور انفسنا و سیاٰت اعمالنا من یھدہ اﷲ فلا مضل لہ و من یضلل فلا ھادی لہ واشھد ان لا الہ الا اﷲ وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمدا عبدہ و رسولہ۔
میں اپنے معزز مسلمان قارئین کرام کے لئے اخلاق محمد، فضائل محمدی اور آدابِ اسلامی میں سے ایک انتخاب (گلدستہ) پیش کر...
اس وقت دنیا میں جس ذلت و نکبت کا مسلمان شکار ہیں وہ ناقابلِ بیان ہے۔ ان کی مساجد، گھر بار اور کاروباری مراکز جائے جا رہے ہیں۔ ان کی بہو بیٹیوں کی عصمت سرِبازار تارتار کی جا رہی ہے۔ خاتم الانبیاء رحمۃ للعالمین سرورِ کائنات احمد مجتبیٰ محمد مصطفی ﷺ کی عزت و حرمت پر رکیک حملے کئے جا رہے ہیں۔ فحش و...
جب کوئی قوم اپنے عظیم ماضی اور اسلاف کو چھوڑ کر غیروں کے نقش قدم پر چلتی ہے تو وہ اپنا تشخص کھو بیٹھتی ہے۔ اس کی انسانی معاشرے میں کوئی قدر و منزلت باقی نہیں رہتی اور وہ بہت جلد فنا ہو جاتی ہے۔ جس طرح چکی کے مرکزی ایکسل کے ساتھ جما رہنے والا دانہ پسنے سے بچ جاتا ہے اور جو دانے مرکز سے ہٹ کر ادھر...
فصل دہم
مخالطت
معانی:
لوگوں کے ساتھ ضرورت سے زیادہ میل جول رکھنا، یہ ایک لا علاج بیماری ہے جس کی بدولت کتنی نعمتیں سلب ہوئیں، کتنی دشمنیاں پیدا ہوئیں کتنے کینے دلوں میں جاگزیں ہوئے۔ الغرض مخالطت میں دین و دنیا کا نقصان ہے، انسان کو چاہئیے کہ کسی کے ساتھ ضرورت سے زائد میل جول نہ...
فصل نہم
اسباب بچاؤ:
شیطان کے شر سے بچنے کے دس سبب ہیں۔
پہلا سبب استعاذ باللہ:
۱۔ یہ کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس کے شر سے پناہ مانگی جائے۔ قال اللہ تعالیٰ: وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ اِنَّهُ هُوَ السَّمِيْعُ الْعَلِيْمُ ـ ’’اگر تم کو شیطان کوئی شر...
فصلِ ہشتم
تفسیر مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ
مفسرین کااختلاف :
مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ کے متعلق مفسروں نے اختلاف کیا ہے، ایک جماعت مفسرین کا یہ قول ہے کہ من بیانہ ہے اور اسکا تعلق لفظ الناس کے ساتھ ہے جو صدُور کا مضاف الیہ واقع ہوا ہے۔ اس قول کے موافق آیت کریمہ کے یہ معنی ہیں کہ...
فصل ہفتم
شیطانی شر کے اقسام:
چھ قسمیں: اگرچہ ہر ایک قسم کا شر جو دنیا میں موجود ہے اس کی ابتداء شیطان سے ہے اور اس لئے شر کی قسموں کا شمار کرنا قدرے دشوار ہے لیکن اس کی بڑی بڑی چھ قسمیں ہیں اور وہ ہمیشہ انسان کو انہیں میں سے کسی ایک میں مبتلا کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ان کی تفصیل ہم ذیل میں درج...
فصل ششم
شیطان کے دوسرے شر
اقسام:
اس کے علاوہ اور بھی اس سے کئی قسم کے شر صادر ہوتے ہیںجن سے پناہ مانگنا لازم تھا اس لئے شر کو اس کی ذات کی طرف مضاف کیا گیا ہے تاکہ استعاذہ اس کے تمام شرور پر مشتمل ہو، وسوہ کو چھوڑ کر اس کے دوسرے شرور بھی ہیں۔
۱۔ وہ چور ہے اور لوگوں کے مال چراتا...
فصل پنجم
تفسیر اَلَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ
شیطانی وسوسہ:
اَلَّذِيْ يُوَسْوِسُ فِيْ صُدُوْرِ النَّاسِ ’’وہ شیطان جو لوگوں کے سینوں میں وسوسہ ڈالتا رہتا ہے۔
پہلی آیت میں وسوسہ ڈالنے کا ذکر تھا اور اس آیت میں وسوسہ کی جگہ بتائی گئی ہے۔
شیطان کا نفوذ...
فصل چہارم
الخناس کی تفسیر
خناس کے معنی:
خناس اشتقاق خَنَسٌ ہے جس کے معنی ظہور میں آنے کے بعد چھپ جانا او رپیچھے ہٹ جانا۔ قرآن میں ہے: فَلاَ اُقْسِمُ بِالْخُنَّسِ ’’میں قسم کھاتا ہوں ان ستاروں کی جوظہور میں آنے کے بعد چھپ جاتے ہیں‘‘۔
بعض مفسرین نے دوسرے معنی لے کر اس کی تفسیر میں...