الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
فصل سوم
وسواس کی تفسیر
لفظی و اصلاحی معنی : وسوسہ کے اصلی معنی ہیں، آہستہ سے کوئی بات کہنا جس کا حاضرین کو احساس نہ ہو۔ اصطلاح میں اس کے معنی ہیں شیطان کا کسی کے دل میں برائی کا خیال ڈالنا۔ اس قسم کے مصدر میں عموماً تکرار کے معنی ہوتے ہیں اور شیطان کے القاء کو اس واسطے وسوسہ کہنا...
فصل دوم
سورئہ فلق اور سورئہ ناس کا مقابلہ!
دنیاوی شرور :
سورئہ فلق میں ان شرور سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے جو خارج سے انسان کو پیش آتے ہیں اور سورئہ ناس میں اس شر عظیم کا ذکر ہے جو خود انسان کے اندر موجود ہے اور جس سے بچنا خود اس کی اپنی قوتِ مدافعت پر منحصر ہے، دنیا میں شر کی دو ہی...
فصلِ اوّل
مستعاذبہ اور مستعاذ منہ
معانی:
مستعاذبہ (جس کے ساتھ پناہ لینا مطلوب ہے) اللہ تعالیٰ ہے جس کو ان صفات سے موصوف کیا گیا ہے:
رَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ اِلَهِ النَّاسِ ـ ’’تمام لوگوں کا پرورش کرنے والا، تمام لوگوں کا بادشاہ، تمام لوگوں کا معبود‘‘۔
مستعاذہ...
فصل سیز دہم
سورئہ فلق کا ماحصل
چار فرقے:
سورئہ فلق کی تفسیر کے ضمن میں تمہیں بعض ایسے نافع اور مفید اصول بتا دئیے گئے ہیں جن کا جاننا انسان کے لئے از بس لازم ہے کیونکہ وہ دین و دنیا کے سود و بہبود پرمشتمل ہیں۔ تم کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ حاسد کے نفس اور اس کی آنکھوں میں ایک...
فصل دو ازدہم
حاسد کے شر کا فعیہ
حاسد کا شر دس اسباب کے ذریعہ دفع کیا جا سکتا ہے :
پہلا سبب: استعاذہ باللہ
اللہ تعالیٰ کے ساتھ پناہ مانگنا اور اس کی طرف ملتجی ہونا اسی کی سورئہ فلق میں تصریح ہے، قرآن کریم میںہے: وَاِمَّا يَنْزِغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ...
فصل یازدہم
حاسد کے شر پر اِذَا حَسَدَ کی قید:
ایک نکتہ:
یہ بھی قابلِ غور ہے کہ حاسد کے شر کو اِذَا حَسَدَ (جب کہ وہ حسد کرے) کے ساتھ مقید کیا گیا ہے کیونکہ بعض اوقات ایک
اس غلط فہمی میں مبتلا ہیں کہ ہمارے زمانہ کے مسلمان چاہے اولیاء کرام کے حق میں کتنا ہی غلو رکھتے ہوں لیکن وہ ان...
فصل دہم
استعاذہ من شر حاسد اذا حسد ـ
معانی:
اللہ تعالیٰ کا یہ قول کہ "وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ " جن اور انسان دونوں کوشامل ہے۔ شیطان اور اس کی جماعت مومنوں کے ساتھ اس فضل و انعام کی وجہ سے جو ان کے ساتھ کیاگیا ہے حسد کرتے ہیں جیسے کہ ہمارے باپ آدم علیہ السلام کے ساتھ کیا...
موضوع سورتین :
اس سورئہ شریفہ میں ساحر اور حاسد کے شرکا ذکر کرکے شر کی دونوں قسموں، فطری اور اکتسابی کی تصریح کر دی گئی ہے سحر اور حسد کا شر شیاطین الانس او رشیاطین الجن دونوں سے متصور ہے لیکن شر کی ایک اور قسم ہے جو صرف مؤخر ا لذکر سے صادر ہوتی ہے یعنی وسوسہ، جس کے ذکر کے لئے...
فصل نہم
عاین اور حاسد میں اشتراک و افتراق :
قوت مقناطیسی:
نظر بد لگانے والا اور حاسد من وجہ ایک جیسے ہیں، لیکن ایک دوسری وجہ سے دونوں میں فرق ہے۔ اس بات میں وہ دونوں ایک جیسے ہیں کہ ہر ایک کا نفس خاص کیفیت سے رنگین ہو کر اپنی توجہ کو کسی ایک مرکز پر مبذول کرتا ہے ا ور جس پر یہ...
عالمِ اجسام اور عالم ارواح:
اربابِ بصیرت جانتے ہیں کہ اجسام بذاتِ خود لکڑی اورپتھر سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے۔ ان سے جو عجیب و غریب افعال صادر ہوتی ہیں اور ان میں جو حیرت انگیز اثرات پیدا ہوتے یہں ان کے ظہور کا راز قوائے روحانیہ میںمضمر ہے۔ تمام اجسام درحقیقت روحانی قوتوں کے لئے...
نظرِ بد کا اثر:
سیدناا بو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی حدیث میں جبرئیل علیہ السلام کی دعا کے یہ الفاظ تم کو یاد ہوں گے کہ : من شرّ كل نفس اور عين حاسد الخ ـ اس حدیث میں حاسد کی آنکھ سے پناہ مانگنے کا ذکر ہے لیکن یہ ایک معلوم بات ہے کہ حاسد کی آنکھ کے مجرد دیکھنے سے کچھ اثر نہیں ہوتا۔...
فصل ہشتم
شر کی چوتھی قسم!
استعاذہ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ ـ
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ ـ ’’اور میں حاسد کے شر سے پناہ مانگتا ہوں جب کہ وہ حسد کرتا ہے‘‘۔
اس آیت کریمہ میں چوتھے شر کا ذکر ہے۔ یہ ایک مسلمہ بات ہے کہ حاسد کا نفس حسد محسود شخص کے لئے شر وتکلیف کا باعث ہے...
فصل ہفتم
جادو کااثر مسلم ہے!
قال الله وقال الرسول ـ
اللہ تعالیٰ کا یہ قول کہ وَمِنْ شَرِّ النَّفَّثَاتِ فِيْ الْعُقَدِ اور نیز وہ حدیثیں جن کا بیان گزشتہ فصل میں ہوا ہے، اس بات کی دلیل ہیں کہ جادو کی تاثیر حق ہے اور یہ حقیقت ہے محض تخیل نہیں، لیکن معتزلہ اور بعض دوسرے اہل کلام اس...
سحر و مسحور کی تحقیق:
علاوہ ازیں اگر مسحور کے معنی پھیپھڑے رکھنے والا ہوتا تو فرعون کا یہ کہنا کہ وَاِنِّيْ لاُظُنَّكَ يَمُوْسَى مَسْحُوْرًا ـ نہایت بیہودہ معلوم ہوتا ہے کیا اس کو اس بات کا علم نہیں تھا کہ موسیٰ علیہ السلام ایک پھیپھڑا رکھنے والا ا نسان ہے اور موسیٰ کا یہ جواب دینا...
فصل ششم
شر کی تیسری قسم!
استعاذہ من شرّ النّفّثات :
وَمِنْ شَرِّ النَّفَّثَاتِ فِيْ الْعُقَدِ ـ ’’اور گانٹھوں پر پھونکنے والی جماعتوں کے شر سے میں پناہ مانگتا ہوں‘‘ ۔
اس آیت میں شر کی تیسری قسم کا ذکر ہے۔ گانٹھوں پر پھونکنے والی جماعتوں سے وہ لوگ مراد ہیں جو کسی دھاگے میں گرہیں...
فصل پنجم
تفسیر الفلق
فلق بمعنی پھوٹنا :
لفظ فلق روشنئ صبح کا مادہ پھوٹنے پر یا اگر متعدی فعل ہو تو چیرنے پھاڑنے پر دلالت کرتا ہے اور یہ صفت کم و بیش تمام مخلوقات میں پائی جاتی ہے۔ چنانچہ صبح کی پو پھوٹنا ، اناج کے دانوں اور گٹھلیوں کا پھوٹنا اور اس کے انواع واقسام نباتات کا پھوٹ کر نکلنا،...
فصل چہارم
استعاذہ برب الفلق کے اسرار
نور اور ظلمت :
اس سے تم کویہ بھی معلوم ہو گیا ہو گا کہ رَبِّ الْفَلَقِ (صبح کامالک اللہ) کا لفظ یہاں پر استعمال کرنا کہاں تک موزوں اور مناسب ہے۔ صبح کی روشنی سے نور کی بادشاہت کا آغاز ہوتا ہے۔ اس کے ظہور پر تاریکی کا لشکر شکست کھا جاتا ہے اور...
فصل سوم
رات اور چاند سے استعاذہ کی حقیقت
رات کی تاریکی:
شبِ تاریک اور چاند کے شر سے ا ستعاذہ کا حکم اس لئے ہوا ہے کہ رات کے آغاز پر شریر اور خبیث روحیں پھیل جاتی ہیں اورشیطان جا بجا پھرنے لگتے ہیں۔ چنانچہ ایک صحیح حدیث میں ہے کہ ’’سورج کے غروب ہونے کے بعد اپنے بچوں کو باہر نہ جانے...
فصل دوم
شر کی دوسری قسم!
استعاذہ من شر غاسق : اس سورۃ کی دوسری آیت :
مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ ـ ’’اور میں پناہ مانگتا ہوں شب تاریک کے شر سے، جب کہ وہ چھا جاتی ہے‘‘۔ تخصیصص بعد تعمیم ہے۔
غاسق کے معانی :
اکثر مفسرین کا قول ہے کہ غاسق کے معنی شب تاریک ہے اور بقول ابن عباس...