الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
فاضل شارح بھی اصحاب الحدیث ہی کے مبارک گروہ کے ایک نمایاں فردہیں اور حدیث وسنت کے مباحث بالخصوص صحیح بخاری سے خصوصی شغف و مناسبت رکھتے ہیں۔موصوف برس ہا بر س سے نہ صرف یہ کہ اس عظیم صحیفہ ٔسنت کی تدریس وتعلیم میں مشغول ہیں بل کہ تحریری طور پر بھی مسلسل اس کی خدمت سرانجام دے رے ہیں۔چناں چہ کئی...
(سہ ماہی نظریات کے زیر طبع شمارۂ چہارم سے ماخوذ جو جلد ہی آیا چاہتا ہے؛ان شاءاللہ)
کتاب البیوع
تصنیف:امام محمد بن اسماعیل بخاریؒ
ترجمہ وفوائد:شیخ الحدیث حافظ عبدالستار الحماد
ناشر:مرکزالدراسات الاسلامیہ،میاں چنوں
ملنے کاپتا:مکتبہ اسلامیہ،بالمقابل رحمان مارکیٹ،غزنی سٹریٹ،اردوبازار،لاہور...
اس مضمون سے صرف اتنا ہوا ہے کہ جو باتیں پہلے زبانی طور پر مشہور تھیں اور بہت سوں کے علم میں تھیں صاحب مضمون نے انھیں تحریری طور پر عوامی فورم پیش کردیا ہے اور بس؛باقی جہاں تک ان کے اپنے استخراج کا تعلق ہے تو اس پر بہ ہر حال بحث ہو سکتی ہے۔
آج اسپتال میں سہل کا معاینہ کرایا ہے؛ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ سر میں اندرونی چوٹ ہے اور آنکھ کا مسئلہ بہت زیادہ حساس نہیں تاہم سوجن ختم ہونے میں قریب ہفتہ لگے گا ؛مکمل صحت یابی پندرہ دن میں متوقع ہے؛تمام احباب دعاؤں میں خصوصی طور پر یاد رکھیں؛اللہ میرے بچے کو جلد شفایاب فرما اور تمام مریضوں کو شفاے...
نعیم یونس بھائی بے حد شکریہ ؛میں یہاں شیئر نہ کر سکا یہ بات،آپ نے کردی۔
آج الحمدللہ سہل اسپتال سے گھر آگیا ہے؛طبیعت کافی بہتر ہے؛دعاؤں کی مزید ضرورت ہے۔جزاکم اللہ خیراً
ماشاءاللہ،عمدہ کاوش ہے؛محنت کی داد نہ دینا بخل بل کہ زیادتی ہوگی البتہ احناف کے باب میں آپ کا حد سے زیادہ متشددانہ انداز اصلاح طلب ہے؛احناف بہ ہرحال کافر نہیں ہیں۔
اسی طرح آپ کا یہ نظریہ کہ کفراکبر کا معین فاعل لازماً کافر ہوتا ہے،بالکل غلط ہے؛اس پر آپ سے پہلے بھی بحث ہو چکی ہے؛اس مضمون میں...
میرے خیال میں کوئی بھی مسلمان دانستہ قرآن و حدیث کی مخالفت نہیں کرتا ؛حیدر آبادی صاحب نے ذرا سخت الفاظ استعمال کیے جو مناسب نہیں؛دوسروں کی دل آزاری کہاں کی رواداری ہے؟اگر آپ ایک ثابت شدہ سنت چھوڑنے پر دوسروں کی تحسین کرتے ہیں کہ انھوں نے کسی کی دل جوئی کی خاطر ایسا کیا تو سنت نہ چھوڑنے والوں...
کالامی صاحب ! اسحاق بھائی کی پیش کردہ معلومات کا غور سے مشاہدہ کریں اور اگر بہتر سمجھیں تو اپنا تعارف بھی کرادیں تا کہ مکالمے اور تفہیم میں آسانی رہے؛شکریہ
اسی غلط فہمی کے ازالے کے لیے میں نے یہ عنوان قائم کیا تھا؛مماتی(اشاعتی) حضرات کا موقف درست نہیں ہے:
کیا وہ بعد از دفن میت کے جسم میں روح کے لوٹائے جانے کو تسلیم کرتے ہیں؟؟؟
کیا حدیث الانبیاء أحیاء فی قبورھم یصلون کو وہ صحیح مانتے ہیں؟؟؟
کیا بہ وقت سلام رسول اللہ ﷺ کی روح لوٹائے جانے کا اقرار...
ابو محمد بھائی!آپ کالام سے تعلق رکھتے ہیں تو نسبت کالامی ہونا چاہیے نہ کہ کلامی؛میں پہلے سمجھا آپ علم کلام کی نسبت سے کلامی ہیں لیکن آپ کی جگہ سے معلوم ہوا کہ یہ کالام ہے؛میرا خیال ہے کہ انگریزی سے اردو میں نام منتقل کرتے ہوئے ایسا ہو گیا ہے؛اگر آپ مناسب سمجھیں تو اصلاح کر لیں؛جزاکم اللہ خیرا
آپ...
کیا آپ کو نہیں معلوم؛ویسے اس بحث میں کیا رکھا ہے؟آپ اپنی جماعت کی خدمات بیان کریں؛ممکن ہو تو تفصیلی تعارف کرادیں کہ یہ جماعت کس نے بنائی ؟اس کے افکار و نظریات اور اغراض و مقاصد کیا ہیں؟وغیرہ تو مجھے زیادہ کچھ کہنے کی شاید ضرورت ہی نہ رہے۔
ویسے آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ میں نے مولانا غلام اللہ...
جی بالکل یہ مماتی حضرات کی جماعت ہے؛عذاب قبر کے باب میں ان کا موقف عثمانی گروہ سے ملتا جلتا ہے؛البتہ اس سے قطع نظر کر لیا جائے تو فروغ توحید اور عوام میں مروجہ شرکیہ تصورات کی تردید کے باب میں ان کی خدمات لائق تعریف ہیں؛قرآن کریم کی شرح و تفسیر میں بھی ان کا کام بہ حیثیت مجموع اچھا ہے۔