الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
ہمارے یہاں کا رویہ بہت افسوس ناک ہے؛میں سمجھتا ہوں کہ مولانا طارق جمیل کی مساعی بہت قابل قدر ہیں؛ہاں،روایات میں بے احتیاطی خطرناک ہے؛اس کی اصلاح ضروری ہے لیکن ایک بات ذہن میں رکھیں اگر کوئی شرکیہ اور کفریہ عقائد سے پلٹ کر مولانا ہی کے عقیدے پر آ جائے تو یہ بہت بڑی خیر ہے؛اس میں کیڑے نہ نکالو...
آج شب البیت العتیق میں پتا نہیں کن بھائی نے درس دیا ہے؛مجھے فون آیا کہ جناب یہاں یہ فرما رہے ہیں کہ یہ رات پورے سال میں کوئی بھی ہو سکتی ضروری نہیں کہ رمضان میں ہو؛اسی طرح جفت رات بھی ہو سکتی؛عرض کیا کہ ہے تو رمضان کے آخری عشرے میں لیکن جفت کی بات میں کچھ وزن ہے؛میرے خیال میں لوگوں کو زیادہ...
4-زمانہ طالب علمی میں اپنے ہم جماعتوں اور اساتذہ کے ساتھ کیسا وقت گزرا ؟ کوئی اہم واقعہ یا یادگار لمحہ ؟
طالب علمی کا دور سنہرا دور تھا اور بہت ہی اچھا وقت گزرا؛اساتذہ کی محبتیں اور شفقتیں حاصل رہیں اور دوستوں سے بھی بہت اچھے تعلقات تھے؛میں اصلاً تنہائی پسند ہوں اور ویسے بھی اسباق کے بعد گھر...
جامعہ میں سات سال تک حصول تعلیم میں مشغول رہا کیوں کہ جب میں نے تیسری جماعت کے امتحانات پاس کیے تو کچھ مشفق استادوں نے تجویز دی کہ تم ایک سال چھوڑ کر پانچویں جماعت چلے جاو؛اس طرح تمھارا وقت بچ جائے گا؛چناں چہ میں نے دفتر میں درخواست دی اور اساتذہ کی تائیدی آرا پیش کیں کہ ہاں یہ اگلی کماعت میں...
جس دن ہم داخلے کی غرض سے جامعہ میں آئے تو سب سے پہلے استاد گرامی مولانا زید احمد صاحب حفظہ اللہ سے ملے کہ یہ ہمارے آبائی گاوں کے قریب ہی ایک گاوں سے تعلق رکھتے ہیں؛اس پہلو سے والد محترم سے ان کی شناسائی تھی۔مولانا زید صاحب نے بتلایا کہ یہاں دو شعبے ہیں ایک کلیۃ القرآن اور دوسرا کلیۃ...
صحیح بخاری کی شرح داود راز یا حافظ عبدالستار الحماد؛دونوں اچھی ہیں
مسلم شریف زیادہ تر وحید الزماں کے ترجمے اور حاشیے والی متداول رہی ہے لیکن ابھی حال ہی میں دارالسلام نے پروفیسر یحیٰ جلال پوری کے ترجمہ اور حواشی کے ساتھ شائع کی ہے؛وہ بہتر ہے۔اگر آپ مفصل مطالعہ کرنا چاہتے ہیں تقابلی انداز میں تو...
لفظ خدا کے استعمال میں کوئی حرج نہیں؛بے کھٹکے استعمال ہو سکتا ہے؛خواہ مخواہ کی بحث ہے؛بہ صد معذرت ؛اہل علم کا بے حد احترام لیکن ممانعت کی کوئی مضبوط دلیل موجود نہیں؛بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ صلات کا ترجمہ نماز غلط ہے کیوں کہ یہ آتش پرستوں کی عبادت کا نام ہے؛اب بتائیں!!
سخت گم راہانہ انداز ہے؛اس طرح کے پاگلوں کو مجذوب قرار دے کر ان کی باتیں نقل کرنا اور ان کا دفاع کرنا لغو عمل ہے؛اس سے دین کا رخ روشن داغ دار ہوتا اور لوگوں میں نفرت پھیلتی ہے؛ایک مجنون اور دیوانے کی اس طرح کی باتوں پر اس کی تو گرفت یقیناً نہیں ہو گی لیکن انھیں اس طرح تذکروں کی زینت بنا دینا کون...
یہ’’اتنا‘‘کافی زیادہ ہے؛بریلوی احباب نے اس پر جو پوری عمارت کھڑی کر لی ہے ،عثمانی دراصل اسی کا رد عمل ہے؛آپ لوگوں نے افراط سے کام لیا اور اس نے تفریط سے؛آپ اگر شریعت کی حدود میں رہتے تو شاید یہ مسئلہ پیدا ہی نہ ہوتا؛شرک کا سارا بازار اسی سے تو گرم کیا ہے؛اس ’’اتنا‘‘ سے؛خدا ہدایت نصیب کرے؛آمین
میں نے اوپر حدیث بیان کردی ہے کہ انبیا علیھم السلام اپنی قبروں میں زندہ ہیں،نمازیں پڑھتے ہیں۔
یہ صحیح حدیث ہے؛اس کے بعد بحث کی گنجایش نہیں رہ جاتی ایک مسلمان کے نزدیک؛جو احادیث کو نہیں مانتا ؛اس کا کوئی علاج نہیں۔
بخاری کی حدیثوں میں تو عذاب قبر کا بھی ذکر ہے؛ان کو کیوں نہیں مانتے یہ لوگ؟؟؟
اصل...
وقوع موت بر پیغمبر اعظم ﷺ کا کوئی بھی منکر نہیں لہٰذا یہ محل نزاع سے خارج ہے؛اصل مسئلہ بعد از وفات قبر میں ایک خاص نوعیت کی حیات کا اثبات ہے جو عام مومنین کو حاصل نہیں جیسا کہ مندرجہ بالا حدیث مبارکہ سے واضح ہے۔یہ حیات بعینہ وہ نہیں ہے جو قبل از وفات آں حضرت ﷺ کوحاصل تھی؛اسی طرح دنیا میں آنے...
رسول اللہ ﷺ قبر انور میں حیات ہیں؛کیفیت ہمیں نہیں معلوم؛کما قال ﷺ:الانبیاءاحیاء فی قبورھم یصلون(بیہقی)قبر سے مراد یہی قبر مبارک ہے جو مدینہ منورہ میں حجرۂ عائشہؓ میں ہے۔اہل حدیث کا عقیدہ یہی ہے؛اس سے انکار کرنے والا بدعتی ہے۔
اس سے ایک بات بہ ہر حال ثابت ہو گئی کہ اہل حدیث مماتی نہیں ہیں جیسا کہ ڈاکٹر عثمانی نے لکھا ہے؛اگرچہ وہ حیاتیوں کی تعبیر کو بھی کلی طور پر درست نہیں سمجھتے ۔
کفر یا شرک کے ارتکاب سے انسان پر لازماً کافر یا مشرک ہونے کا حکم صادر نہیں کیا جاسکتا؛یہ تکفیر مطلق اور معین کی بحث ہے؛آپ اس کو ہمیشہ خلط ملط کر دیتے ہیں۔
دیکھیے اصل سوال یہ ہے کہ سہ روزہ یعنی تین دن مقرر کر کےتبلیغ کے لیے نکلنا یہ بدعت ہے یا نہیں؛جواب ہے ہر گز نہیں۔
رہا تبلیغی جماعت کے عقائد و نظریات کا مسئلہ تو ان پر یقیناً تنقید ہو سکتی ہے اور عموماً بھائیوں نے جو باتیں کی ہیں وہ درست ہیں۔واللہ اعلم
عزیز بھائی !حسن ظن تو ہم بھی رکھتے ہیں لیکن آپ کا یہ کہنا عجیب ہے کہ ’’ان کی غلطی ہے یا نہیں،یہ خدا جانتا ہے‘‘!!
آپ غور کریں کہ اس دنیا میں اجتہادی خطا کا فیصلہ کیسے ہوتا ہے؟؟دلائل سے؛تو دلائل کی روشنی میں اس پر حکم دیگر اہل علم ہی لگائیں گے؛آپ کے طرز عمل سے معلوم ہوتا ہے کہ امام صاحب سے غلطی...