• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. طاہر اسلام

    ناصبیت

    میں بار بار عرض کر رہا ہوں کہ کسی اہل سنت عالم کا کوئی موقف اگر بہ ظاہر اہل بدعت سے مماثلت رکھتا بھی ہے تو اسے بدعتی نہیں کہا جاتا بل کہ بدعتی وہ شخص ہوتا ہے جس کا منہاج فکر بنیادی طور پر اہل سنت کے طریق کار سے مختلف ہوتا ہے؛مثلاً اہل بدعت کا موقف ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی قبر انور کے نزدیک پڑھا...
  2. طاہر اسلام

    حافظ عبد الحمید ازھر رحمہ الله وفات پاگئے

    جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں کہیں سے آبِ بقائے دوام لا ساقی آہ ! بزم دین و دانش کا ایک روشن چراغ بجھ گیا!جلیل القدر محدث،بلند پایہ فقیہ،عظیم محقق اور داعی دین شیخ الحدیث حافظ عبدالحمید صاحب ازہر اس دنیاے دوں سے رحلت فرماگئے؛اناللہ و انا الیہ راجعون۔مرحوم کی وفات اہل اسلام کے لیے...
  3. طاہر اسلام

    ناصبیت

    میری گزارش یہ ہے کہ اہل حدیث علما ناصبیت سے بری ہیں ؛گو،ان میں سے بعض سے اختلاف ہو سکتا ہے لیکن عباسی صاحب بہ ہر حال ناصبی تھے اگرچہ ان کی بعض باتیں درست ہو سکتی ہیں۔ اب دیکھیے آپ حبیب الرحمان کاندھلوی کی تائید کرتے ہیں اور انھیں بڑا عالم باور کراتے ہیں لیکن اہل حدیث علما انھیں منکر حدیث...
  4. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    انا للہ و انا للہ و انا الیہ راجعون! مقصود جملے کسنا نہیں تھا بل کہ جو لوگ بے دھڑک اسے شیعیت سے متاثر ہونے کی دلیل بتلا رہے تھے ان کی خدمت میں گزارش تھی اور زیادہ سے زیادہ اس کی حیثیت شوخیِ تحریر کی تھی اور بس! آپ ذرا دیگر احباب کے الفاظ کا بھی تو جائزہ لیجیے نا!(ابتسامہ)
  5. طاہر اسلام

    ناصبیت

    آپ عالم دین ہیں؛میرے لیے بے حد قابل احترام ہیں؛اگر کوئی بات ناگوار گزری تو میں معافی کا خواست گار ہوں لیکن موضوع پر بات کریں؛فرار کا الزام اور طنز و طعن سے گریز فرمائیں؛جزاکم اللہ خیراً
  6. طاہر اسلام

    ناصبیت

    عباسی صاحب کو ناصبی کہنا اگر فتویٰ لگانا ہے تو یہ فتویٰ علماے اہل حدیث نے لگایا ہے؛میں اس سے متفق ہوں۔ آپ نشان دہی کریں کہ میں نے کسی پر بے دلیل حکم لگایا ہو تو میں رجوع کر لوں گا؛ان شاءاللہ میں نے صرف محل نزاع کے تعیین کی جانب توجہ دلائی ہے؛نہ کسی کو فرار کا طعنہ دیا ہے نہ طنز کے تیر چلائے...
  7. طاہر اسلام

    ناصبیت

    جناب میں نے آج یہ بات نہیں کہی شروع ہی سے کہتا آ رہا ہوں: یہ میں نے چار نومبر کو عرض کیا تھا لیکن افسوس آپ کی توجہ حاصل نہ کر پایا!!!اور آپ فرما رہے ہیں کہ میں نے آج یہ بات کہی ہے!!! میں نے کوئی فتویٰ نہیں لگایا بل کہ ایک اہل حدیث عالم کی راے نقل کی ہے اور مجھے اس سے اتفاق ہے بل کہ میرے...
  8. طاہر اسلام

    ناصبیت

    محمود احمد عباسی کا ناصبی ہونا ایک بات ہے اور اس کی کسی بات کا صحیح ہونا ایک دوسری بات میں نے یہ نہیں کہا کہ عباسی کی ساری باتیں غلط ہیں یا ان میں کوئی ھی صحیح بات موجود ہی نہیں بل کہ میرا کہنا یہ ہے کہ عباسی صاحب ناصبی ہیں اب ان کی کوئی بات صحیح ہے تو اس کو دلائل کی بنیاد پر قبول کیا جا سکتا...
  9. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    چلیے جواز ثابت ہو گیا؛رہا یہ کہ دوام اور ہمیشگی تو فی الحال میں اس پر دلائل کی ضرورت محسوس نہیں کرتا کہ میں خود بھی دائماً یہ الفاظ استعمال نہیں کرتا؛لیکن تھریڈ کے سوالیہ عنوان کا جواب بہ ہر حال نفی ہی میں ہے کہ امام حسین علیہ السلام کہنا شیعیت نہیں ہے!الحمدللہ والسلام علیکم و رحمۃ اللہ
  10. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    فتاویٰ ثنائیہ، جلد دوم کی فہرست میں لکھا ہے: شہادت حسین علیہ السلام (ص،ز) اس کے متعلق سوال ص۱۴۴ پر ہے جس میں سائل نے ’’امام حسین علیہ السلام‘‘ لکھا ہے؛مفتی یا مرتب کی جانب سے کوئی گرفت نہیں کی گئی!
  11. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    ’’ہاں امام حسینؓ کے بڑے بھائی امام حسن ؓ کو بے یار و مدد گار کیوں چھوڑا جائے۔۔‘‘(فتاویٰ ثنائیہ جلد1،ص314)
  12. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    شیخ الاسلام مولانا ثناء اللہ امرت سری رحمہ اللہ لکھتے ہیں: (فتاویٰ ثنائیہ،جلد اول ،ص ۳۹۵)
  13. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    میرا سوال یہ ہے کہ حضرت ابوبکرؓ کے ساتھ صدیق،حضرت عمر ؓکے نام کے ساتھ فاروق اور حضرت علیؓ کے نام کے ساتھ کرم اللہ وجہہ کیوں کاص ہیں؟؟کیا ایک دوسرے صحابہؓ صدیق نہیں ہیں؟اولٰئک ھم الصدیقون۔۔ دوسری بات یہ ہے کہ اسلامی تاریخ میں علی ،فاطمہ،حسن اورحسین علیھم السلام کے ساتھ علیہ السلام کا استعمال...
  14. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    آپ نے کہیں لکھا ہے کہ جناب حنفی ہیں ؛اگرجناب علماے دیوبند سے انتساب رکھتے ہیں تو عرض ہے کہ بانی دارالعلوم دیوبند مولانا محمد قاسم صاحب نانوتویؒ نے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ اگرچہ علیہ السلام تو شایدنہیں لکھا لیکن انھیں امام کے لقب سے ضرور پکارا ہے!ملاحظہ ہو ان کا رسالہ جس کا عنوان ہے:در...
  15. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    بر صغیر میں اہل حدیث کے سر گروہ شیخ الکل فی الکل الامام المحدث السید نذیر حسین دہلوی رحمہ اللہ نےسیدنا حسین رضی اللہ عنہ کوامام حسین لکھا ہے۔(فتاویٰ نذیریہ،جلداول256) اسی طرح سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے اسم گرامی کے ساتھ بھی امام تحریر کیا ہے۔(فتاویٰ نذیریہ،جلد سیوم،ص452)
  16. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    بر صغیر میں اہل حدیث کے جلیل القدر عالم ،عظیم مفسر اور شہرۂ آفاق مناظر مولانا ثناء اللہ امرت سری قدس اللہ روحہ (جنھیں اہل حدیث شیخ الاسلام کے پر شکوہ لقب سے یاد کرتے ہیں) بھی سیدنا حسینؓ کو امام اور علیہ السلام کہنے کو جائز ٹھیراتے ہیں؛چناں چہ لکھتے ہیں: اور ان کے فتاویٰ کے مرتب و مدون...
  17. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    ماشاءاللہ آپ نے دلائل پیش کیے لیکن گزارش ہے کہ اس سے آپ کا مدعا ہر گز ثابت نہیں ہوتا کہ سلام صرف پیغمبروں کے لیے خاص ہے! دیکھیے سورت نمل میں فرمایا: وسلٰم علیٰ عبادہ الذین اصطفیٰ(آیت:59) ”اور سلام ہو ان بندوں پر جنھیں اس نے چن لیا۔“ سیدنا عبداللہ بن عباسؓ کے بہ قول اس میں چنیدہ بندوں سے مراد...
  18. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    اس کی دلیل عنایت فرما دیں کتاب اللہ سے؛جزاکم اللہ اور جہاں تک یہ سوال ہے کہ مجھے دیگر صحابہؓ کو علیہ السلام کہنے سے کس نے روکا ہے ؟ تو عرض ہے کہ مجھے کسی نے روکا ہے نہ ہی لازم کیا ہے بل کہ اس معاملے میں اختیار ہے کہ میں جو چاہوں دعائیہ کلمہ استعمال کروں؛جزاکم اللہ خیراً
  19. طاہر اسلام

    کیا حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے ساتھ امام اور علیہ السلام لکھنا شیعیت ہے ؟

    سرخیل اہل حدیث نواب والا جاہ ابو الطیب سید صدیق حسن خان رحمہ اللہ نے بھی سیدنا حسینؓ کو امام لکھا ہے:
Top