الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
یہ چند سوال ہیں؟؟؟
پھر ان کا جواب ہاں یا ناں میں دیاجائے تو فائدہ نہیں اور تفصیل کا یہ محل نہیں؟؟
یہ عجیب طریقہ ہے؛البتہ اگر واقعی چند سوال منتخب کر کے اجمالی طور پر حکمت ست جواب دیا جائے تو یہ درست ہے اور ضرور کرنا چاہیے؛پر کرے کون؟؟!!
عام طور پر معروف ہے کہ چوتھی صدی کے بعد اجتہاد اور خاص طور پر اجتہاد مطلق کا دروازہ بند ہو گیا؛اس تناظر میں میرا اہل علم سے یہ سوال ہے کہ اجتہاد مطلق کی تعریف اور ماہیت کیا ہے؟؟ تا کہ غور کیا جاسکے کہ جو چیز چوتھی صدی تک جاری رہی اس کے بعد اس پر پابندی کیوں کر عائد ہو گئی؟؟مجھے ابھی تک اجتہاد...
ائمہ کرام کا ادب ملحوظ رہنا چاہیے اور کسی بھی نوع کی بے ادبی سے بچنا چاہیے
میرا سوال تمام برادران احناف سے یہ ہے کہ کیا امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کا یہ موقف یا فتویٰ قرآن کریم کے خلاف اور خطا ہے یا نہیں؟
ظاہر ہے کوئی بھی مسلمان جان بوجھ کر خلاف قرآن بات نہیں کہہ سکتا لیکن غلطی تو ہو ہی سکتی ہے۔...
میں نے اس موضوع پر جس قدر مطالعہ یا غور و فکر کیا ہے اس کی روشنی میں سچی بات یہ ہے کہ مجھے یہ اختلاف بعض مقامات پر لفظی محسوس ہوتا ہے۔
مثلاً ایک عامی آدمی جب عالم سے پوچھے گا تو وہ دلائل کو پرکھ نہیں سکتا اکثر مسائل میں ؛اب اس کو آپ تقلید کہہ لیں یا اتباع یہ ایک لفظی نزاع ہے؛علماے اہل حدیث...
اصل میں معاشرہ بہ حیثیت مجموعی دین و مذہب سے دور ہے؛تربیت کا نظام بالکل ختم ہو چکا ہے؛ایسے میں اسی طرح کے رویے سامنے آتے ہیں؛جب تک تربیت و تزکیہ کا ایک بھرپور اور فعال نظام نہیں ہو گا ،
صورت احوال بد سے بدتر ہوتی چلی جائے گی؛اعاذنااللہ منہ
آج ہماری حالت بنی اسرائیل جیسی ہو چکی ہے جو احکام کے...
کئی لوگ اس باب میں عجیب حساسیت کا شکار ہوتے ہیں اور اوپن فورم میں خواتین کے حقیقی نام بیان کرنے کو بھی معیوب سمجھتے ہیں؛یہ تکلف ہے؛ قرآن جلیل القدر میں خواتین کے اسما آئے ہیں اور کتب احادیث صحابیات کے نام سے بھری پڑی ہیں۔
میں نے انبیا کی بات کی ہے اور آپ شہدا کا تذکرہ لے بیٹھے؛وہ مقتول ہیں راہ خدا میں جیسا کہ خود قرآن نے کہا اور بہ اصطلاح حدیث وہ شہادت پا گئے یا شہید ہو گئے؛پردہ فرمانا بدعتیوں کی اپچ ہے ؛ان کی علامت ہے۔
یہ معاملہ بہت اہم ہے؛میرے خیال میں برادرم خضر حیات نے جو تجاویز دی ہیں انھیں ملحوظ رکھا جائے۔
بہنیں زیادہ بے تکلف باتیں یہاں شئیر نہ کیا کریں؛مثلاً بالکل ذاتی نوعیت کی جن سے کوئی دینی مفاد وابستہ نہ ہو۔
لیکن ایک پہلو بار بار میرے سامنے آ رہا ہے کہ احادیث میں بھی صحابیات کا کافی تذکرہ تو موجود...
اس دنیا سے پردہ فرماجانے بعد اور روز قیامت سے پہلے ؟
یہ پردہ فرما جانا کیا ہوتا ہے؟؟
انبیا علیھم السلام پر بھی موت آئی ہے:
إنک میت و انھم میتون
لیکن جس طرح ان کی حیات مبارکہ دوسروں سے اعلیٰ و ارفع ہوتی ہے ان کی موت و وفات بھی ان کے مرتبۂ بلند کے مطابق ہوتی ہے:علیھم صلوات اللہ و سلامہ
میں نے یہ نہیں کہا کہ ان کی زندگی کا ہمیں شعور ہے؛کیا دنیوی زندگی کی نفی سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہمیں اس کا شعور حاصل ہو گیا ہے؟؟تو پھر اسے دنیوی کہنے سے یہ لازم نہیں آئے گا؟؟؟
انبیا علیھم السلام اور شہدا کی زندگی عام فوت شدگان سے قطعی جدا ہے اور اس کی جس قدر تفصیل حدیث میں ہے اسے میں تسلیم کرتا...
مہدی کی روایات معنوی طور پر متواتر ہیں محدثین کی نظر میں؛کاندھلوی صاحب کی جرح مردود ہے؛ان کا نقطہ نظر احادیث کے باب میں بالکل غلط ہے جیسا کہ مولانا ارشاد الحق صاحب اثری دامت برکاتھم کی تنقید سے واضح ہے۔
کتاب کا لنک دے دیں ارباب انتظام تو مفید رہے گا
شہدا کی زندگی کے بارے میں یہ کہنا درست ہے کہ اس کا تعلق دنیوی جسم سے بھی ہے لیکن اس سے یہ ہر گز ثابت نہیں ہوتا کہ وہ دنیوی یا اس کی مانند ہے ورنہ یہ کیوں فرمایا گیا کہ تم اسے سمجھ نہیں سکتے؛گویا وہ دنیوی نہیں تاہم اس زندگی کے آثار دنیوی جسم پر بھی مترتب ہوتے ہیں کیوں کہ عذاب و ثواب قبر روح اور...
آپ سے گزارش ہے کہ اوپر کیے گئے سوالات کا واضح جواب عنایت فرمائیں؛نئی باتیں نہ چھیڑیں؛ان پر الگ سے بات کریں گے؛ہم حیاتیوں کی تعبیر کو بھی درست نہیں سمجھتے گو اس کی تاویلایں بھی ہو سکتی ہیں؛ایک بات یاد رکھیں کہ دنیوی سے مراد وہ بھی موجودہ زندگی مانند مراد نہیں لیتے۔
حیات دنیویہ، حسیہ،کاملہ و...
مسئلے میں اگر قطعی دلیل موجود ہو تو وہاں قلبی میلان کی کوئی حیثیت نہیں لیکن اگر مسئلہ اختلافی ہو اور دونوں طرف دلائل ہوں تو وہاں ذوق و وجدان وجہ ترجیح ہو سکتے ہیں؛فرمائیے!اب کیا اعتراض ہے؟؟