الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
جی ہاں! آپ درست فرماتے ہیں،چور کو اسی گھر کا زیادہ خیال رہتا ہے جس میں کافی مال ودولت موجود ہو،چونکہ اہل نجد دولت ایمانی سے لبریز ہیں ،اور شرک وبدعات کا قلع قمع کرنے والے ہیں،لہذا شیطان کو وہاں محنت کچھ زیادہ ہی کرنی پڑے گی۔
اس لنک کو دیکھ کر شبلی نعمانی کا یہ شعر یاد آگیا
کرتے ہیں شب و روز مسلمانوں پر تکفیر
بیٹھے ہوئے کچھ ہم بھی تو بیکار نہیں ہیں
آج ہماری کیفیت کچھ ایسی ہی ہے ،ہم اتنے مسلمان نہیں کرتے ،جتنے لوگوں کو روزانہ کافر بنا دیتے ہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت مسلمان ہی اسلام کی عالمگیر تعلیمات کو پس پشت ڈال...
وعلیکم السلام
فیاض صاحب آپ ماشاء اللہ خود اہل علم ہیں،اور بہتر رائے پیش کر سکتے ہیں۔
میری رائے تو یہی بنتی ہے کہ ایسی جائے نمازوں پر نماز ادا کرنادرست نہیں ہے۔ کیونکہ یہ تصاویر انسان کے ذہن اور دل کو اپنی طرف مشغول کرنے کا سبب بنتی ہیں جس سے نمازی کے خشوع میں خلل واقع ہوتا ہے۔ اس کی دلیل بخاری...
اصل بات یہ نہیں ہے کہ محمد علی جناح کیا تھے،کیا نہیں تھے،کیا چاہتے تھے ،کیا نہیں چاہتے تھے،کیا محمد علی جناح کی چاہت ہی سب کچھ ہے۔اصل بات اب یہ ہے کہ ہم کیا چاہتے ہیں اور ہمیں کیسا پاکستان چاہئے،اور ہم اس کے حصول کے لئے کہاں تک محنت کر رہے ہیں۔
میرا خیال ہے کہ ہمیں سٹیٹس اور عہدوں کےحصول کے چکر سے نکل کر خالصتا رضائے الہی کے لئے کام کرنا چاہئے،ایسا کام جو کسی مادح کی مدح یا کسی مذمم کی مذمت سے بالا ہو ۔اللھم وفقنا لما تحب وترضی۔آمین
بے شک ،مگر اکٹھے کیسے ہوں،ہم تو فورم پر ایک دوسرے کی بات کو تحمل سے نہیں سنتے ،فورا لہجات بدل جاتے ہیں،حقیقی زندگی میں کیسے اکٹھے ہو سکتے ہیں۔
اتحاد امت کےحوالے سے اگرآپ لوگوں کے اذہان میں کوءی تجاویز ہوں تو انہیں فورم پر ضرور شءیر کریں۔
اللہ رب العزت آپ کی بیٹی اور تمام مسلمان بیٹیوں کو عزت اور خوشیوں بھری زندگی عطا فرماءے،اور اس نکاح مسنون کو ان کے لءےخیر وبرکت اورپیار ومحبت کا باعث بناءے،آمین