الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
سجدہ اور رکوع میں اطمینان:
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا جو رکوع اور سجود پوری طرح ادا نہیں کر رہا تھا سیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے اسے کہا کہ
’’تو نے نماز ہی نہیں پڑھی اور اگر تم (اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے) مر گئے تو اس طریقے پر نہیں مرو گے جس پر اللہ...
اطمینان، نماز کا رکن ہے:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص مسجد میں داخل ہوا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے کونے میں تشریف فرما تھے۔ اس شخص نے نماز پڑھی (اور رکوع، سجود، قومے اور جلسے کی رعایت نہ کی اور جلدی جلدی نماز پڑھ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں...
رکوع کا بیان
(۱)۔۔۔ رکوع میں جاتے وقت الله اکبر کہہ کر دونوں ہاتھ کندھوں یا کانوں تک اٹھائیں۔ جیسا کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں:
’’نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کے لیے تکبیر کہتے تو اپنے دونوں ہاتھ کندھوں تک اٹھاتے تھے۔‘‘
(بخاری، ۵۳۷، ومسلم، ۰۹۳.)
(۲)۔۔۔ ام المومنین...
بعض لوگ دلیل دیتے ہیں کہ منافقین آستینوں اور بغلوں میں بت رکھ لاتے تھے بتوں کو گرانے کے لیے رفع الیدین کیا گیا، بعد میں چھوڑ دیا گیا، لیکن کتب احادیث میں اس کا کہیں کوئی ثبوت نہیں ہے۔ البتہ یہ قول جہلاء کی زبانوں پر گھومتا رہتا ہے۔
درج ذیل حقائق اس قول کی کمزوری واضح کردیتے ہیں:۔
ا۔ مکہ میں بت...
رفع الیدین نہ کرنے والوں کے دلائل کا تجزیہ:
جن احادیث سے رفع الیدین نہ کرنے کی دلیل لی جاتی ہے ان کا مختصر تجزیہ ملاحظہ فرمائیں۔
پہلی حدیث:
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’کیا بات ہے کہ میں تم کو اس طرح ہاتھ اٹھاتے دیکھتا ہوں گویا کہ...
رفع الیدین
سیّدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’آدمی نماز میں (اپنے ہاتھ سے) جو اشارہ کرتا ہے۔ اس کے بدلے دس نیکیاں لکھی جاتی ہیں ہر انگلی کے بدلے ایک نیکی۔‘‘
(سلسلہ الاحادیث الصحیحہ للالبانی۶۸۲۳.)
رفع الیدین یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا نماز...
نماز میں خیال آنا:
دوران نماز کوئی سوچ آنے پر نماز باطل نہیں ہوتی۔ سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز عصر پڑھی۔ نماز کے بعد آپ فورا کھڑے ہو گئے اور ازواج مطہرات کے پاس تشریف لے گئے پھر واپس تشریف لائے، صحابہ رضی اللہ عنہم کے چہروں پر...
بڑھاپے یا کند ذہنی کی وجہ سے قرآن مجید پڑھنے سے معذور شخص کی قرأت:
سیدنا رفاعی بن رافع سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو نماز سکھائی اور فرمایا اگر تمہیں قرآن مجید کا کچھ حصہ یاد ہے تو پڑھو ورنہ (حسب توفیق) الحمد للہ، اللہ اکبر اور لا الہ الا اللہ کہہ کر رکوع کر لو۔‘‘...
مختلف آیات کا جواب:
ہمارے ہاں یہ رواج ہے کہ امام جب بعض مخصوص آیات کی تلاوت کرتا ہے تو بعض مقتدی نماز میں بآواز بلند ان کا جواب دیتے ہیں۔ یہ درست نہیں ہے کیونکہ سننے والے کو آیات کا جواب دینے کے بارے میں کوئی صحیح صریح روایت نہیں ہے۔ ہاں بعض آیات کی تلاوت کے بعد امام یا منفرد قاری (اپنے طور پر)...
کتنی اونچی آواز میں قرأت کرنی چاہیے:
قرأت اتنی اونچی آواز کے ساتھ نہیں کرنی چاہیے کہ دوسرے نمازیوں کو تکلیف ہو اور ہونٹ بند کر کے بھی قرأت نہیں کرنی چاہیے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’نمازی اپنے رب کے ساتھ سرگوشی کرتا ہے۔ اسے خیال کرنا چاہیے کہ وہ کس ذات سے سرگوشی کر رہا ہے اور تم...
نماز عشاء کی قرأ ت:
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز عشاء میں (وَالتِّينِ وَالزَّيْتُونِ) پڑھتے ہوئے سنا اور میں نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ خوش آواز کسی کو نہیں سنا۔
(بخاری، الاذان باب القراء ۃ فی العشاء، ۹۶۷ ومسلم،...
نماز مغرب کی قرأ ت:
مروان بن حکم سے سیّدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ
’’تم مغرب کی نماز میں چھوٹی سورتیں کیوں پڑھتے ہو؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو لمبی سورتیں پڑھتے ہوئے سنا‘‘
(بخاری، الاذان باب القراء ۃ فی المغرب، حدیث : ۴۶۷.)
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں...
عصر و ظہر کی نماز کی قراءت:
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر و عصر کی پہلی دو رکعتوں میں سورت فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھتے اور پچھلی دو رکعتوں میں صرف فاتحہ پڑھتے تھے اور کبھی ہمیں ایک آیت (بلند آواز سے پڑھ کر) سنا دیتے تھے۔
(بخاری، الاذان باب...
نماز فجر کی مسنون قراءت:
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز فجر میں سورت (ق ۚ وَالْقُرْآنِ الْمَجِيدِ) اور اس کی مانند (کوئی اور سورت) پڑھتے تھے۔
(مسلم، الصلاۃ، باب القراء ۃ فی الصبح، ۸۵۴.)
سیدنا عبد اللہ ابن السائب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ...
نماز جمعہ اور عیدین میں تلاوت:
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں عیدوں اور جمعہ (کی نمازوں) میں (سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى) اور (هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ) پڑھتے تھے جب عید اور جمعہ ایک دن میں جمع ہوتے تو پھر بھی نبی اکرم صلی...
سورۃ اخلاص کی اہمیت:
ایک انصاری مسجد قبا میں امامت کراتے تھے۔ ان کا معمول تھا کہ سورت فاتحہ کے بعد کوئی دوسری سورت پڑھنے سے پہلے (قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ) تلاوت فرماتے، ہر رکعت میں اسی طرح کرتے۔ مقتدیوں نے امام سے کہا کہ آپ (قُلْ هُوَ اللَّـهُ أَحَدٌ) کی تلاوت کرتے ہیں پھر بعد میں دوسری سورت...
نماز کی مسنون قراءت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو تکبیر کہہ اور قرآن مجید میں سے جو کچھ یاد ہو اس میں سے جو کچھ آسانی سے پڑھ سکے وہ پڑھ۔‘‘
(بخاری، الاذان، باب امر النبی الذی لا یتم رکوعہ بالاعادۃ، ۳۹۷، مسلم: ۷۹۳.)
نماز میں اگرچہ ہم جہاں سے چاہیں قرآن...
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
محترم بھائی! آپ نے جو نیا لنک دیا ہے اس میں نماز نبوی کے فولڈر میں درج ذیل کتاب مجھے نہیں مل سکی!
یاد رہے کہ 80 صفحات والی کتاب درکار ہے!
جزاکم اللہ خیرا