الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مسجد میں جائز کام
مسجد میں سونا:
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ مسجد نبوی میں سو جاتے تھے حالانکہ وہ کنوارے نوجوان تھے۔
(بخاری، الصلٰوۃ، باب نوم الرجال فی المسجد، ۰۴۴، مسلم: فضائل صحابۃ، باب: من فضائل ابن عمر: ۹۷۴۲.)
مسجد میں کھانا:
سیدنا عبد اللہ بن حارث رضی اللہ عنہ...
مسجد میں ممنوع کام
پیاز اور لہسن کھا کر مسجد میں آنا:
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص لہسن یا پیاز کھائے تو وہ ہماری مسجد سے دور رہے اور اپنے گھر میں بیٹھا رہے کیونکہ فرشتوں کو بھی ایذا پہنچتی ہے جس طرح آدمیوں کو تکلیف ہوتی ہے۔‘‘...
مسجد جانے کی فضیلت :
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص اپنے گھر سے باوضو ہو کر فرض نماز ادا کرنے کے لیے مسجد کے لیے نکلتا ہے پس اس کو حج کا احرام باندھنے والے کی مانند ثواب ملتا ہے۔‘‘
(بخاری۸۶۴۔ مسلم، الحج، استحباب دخول الکعبۃ...
بعض مساجد میں نمازوں کا ثواب :
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’تین مساجد مسجد حرام، مسجد اقصیٰ اور مسجد نبوی کے علاوہ کسی دوسری جگہ کے لیے سفر اختیار نہ کرو۔‘‘
(بخاری: باب فضل الصلاۃ فی مسجد مکۃ والمدینۃ: ۹۸۱۱، مسلم: ۷۹۳۱.)
خانہ کعبہ (مسجد...
مساجد کے احکام
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’میرے لیے ساری زمین کو مسجد اور مٹی کو پاک کرنے والی بنایا گیا ہے لہٰذا جہاں کہیں بھی نماز کا وقت آئے ادا کر لو۔‘‘
(بخاری: التیمم: ۵۳۳، مسلم: ۱۲۵.)
یہ اللہ تعالیٰ کا اس امت پر خاص انعام ہے،...
امام کو لقمہ دینا :
اگر امام نماز میں بھول جائے تو اسے یاد دلانا واجب ہے۔
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی آپ پر قرات خلط ملط ہو گئی جب آپ فارغ ہوئے تو آپ نے سیّدنا ابی بن کعب سے فرمایا:
" کیا تم نے ہمارے ساتھ نماز پڑھی؟" انہوں نے کہا...
امام کی تبدیلی:
اگر کسی وجہ سے امام جماعت کروانے کے قابل نہ رہے تو امام کے پیچھے کھڑا مقتدی آگے بڑھے اور لوگوں کی نماز مکمل کروائے۔ عمرو بن میمون فرماتے ہیں جب سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ پر نماز میں قاتلانہ حملہ ہوا تو انہوں نے اپنے پیچھے کھڑے سیّدنا عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو آگے کر...
قریب کی مسجد میں نماز پڑھنا:
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا
’’آدمی اس مسجد میں نماز پڑھے جو اس کے قریب ہے۔ دوسری مسجدیں ڈھونڈتا نہ پھرے۔‘‘
(سلسلہ الاحادیث الصحیحہ للالبانی۰۰۲۲.)
اگر قریب کے مسجد کے امام کے عقیدہ میں کفر و شرک ہو تو اس کے...
اماموں پر وبال:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اگر اماموں نے نماز اچھی طرح (ارکان کی تعدیل اور سنتوں کی رعایت کے ساتھ) پڑھائی تو تمہارے لیے بھی ثواب ہے اور ان کے لیے بھی ثواب ہے اور اگر نماز پڑھانے میں خطا کی (یعنی رکوع و سجود کی عدم طمانیت،...
لمبی نماز پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا غصہ:
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا یا رسول اللہ! اللہ کی قسم میں صبح کی نماز (جماعت میں) اس وجہ سے نہیں آتا کہ فلاں شخص نماز کو لمبا کرتے ہیں سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ بیان...
امامت کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’لوگوں کا امام وہ ہونا چاہیے جو ان میں سب سے زیادہ قرآن اچھی طرح (صحیح پڑھنا) جانتا ہو اور اگر قراءت میں سب برابر ہوں تو پھر وہ امامت کرائے جو سنت کو سب سے زیادہ جانتا ہو۔ (یعنی سب سے زیادہ احکام اور مسائل کی حدیثیں جانتا ہو) پھر اگر سنت کے...
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
جزاکم اللہ خیرا کثیرا
ماشاء اللہ اچھی کاوش ہے.. اللہ تعالی قبول فرمائے.. آمین!
صفحہ آٹھ پر املاء کی ایک معمولی غلطی پائی گئی ہے.. نام الضبط ٹائپ ہو گیا ہے، تام الضبط کی بجائے..
یہ نشاندہی اس لیے بھی عرض کی تا کہ آپ کو حوصلہ ہو کہ آپ کی کتاب کوئی پڑھ بھی رہا...
دوسری جماعت کا حکم:
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو اکیلے نماز پڑھتے ہوئے دیکھا تو فرمایا:
"اس پر کون صدقہ کرے گا کہ وہ اس کے ساتھ نماز پڑھ لے۔"
(ابو داود، الصلاۃ، باب فی الجمع فی المسجد مرتین۔ ۴۷۵۔ امام ترمذی امام حاکم اور امام ذہبی نے اسے...
عورتوں کے ساتھ صف بندی:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہمارے گھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نفل نماز کی جماعت کرائی، میں اور ایک بچے نے اکٹھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف بنائی اور میری ماں سیدہ ام سلیم ہمارے پیچھے اکیلی ہی صف میں کھڑی ہو گئی۔
(بخاری، الاذان باب...
صف بندی کے مراتب:
سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں اپنے ہاتھ ہمارے کندھوں پر رکھتے اور فرماتے برابر ہو جاؤ اور اختلاف نہ کرو ورنہ تمہارے دل مختلف ہو جائیں گے۔ (اور) وہ لوگ جو بالغ اور (دینی اعتبار سے) عقل مند ہیں صف میں میرے قریب رہیں، پھر...
صف کو کاٹنے کی سزا:
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’صفوں کو قائم کرو، کندھے برابر کرو، (صفوں کے اندر) ان جگہوں کو پر کرو جو خالی رہ جائیں، اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں نرم ہو جاؤ، صفوں کے اندر شیطان کے لیے جگہ نہ چھوڑو۔ اور جو شخص صف...
صفوں میں مل کر کھڑا ہونے کا حکم:
قرآن حکیم میں ہے:
(وَاَقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ) (البقرۃ: ۳۴)
’’اور نماز قائم کرو‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اپنی صفوں کو برابر کرو، بلاشبہ صفوں کا برابر کرنا نماز کے قائم کرنے میں داخل ہے۔ ‘‘
(بخاری: ۳۲۷ ومسلم، الصلاۃ، باب تسویۃ الصفوف، ۳۳۴.)
رسول...
عورتوں کو مسجد میں جانے کی اجازت:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب تمہاری عورت مسجد جانے کی اجازت مانگے تو اسے ہرگز منع نہ کرو۔‘‘
(بخاری، الاذان باب استئذان المراۃ زوجھا بالخروج الی المسجد، ۳۷۸ ومسلم: ۲۴۴.)
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ...
نابینا کو مسجد میں آنے کا حکم:
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں ایک نابینا شخص (سیدنا عبد اللہ ابن ام مکتوم رضی اللہ عنہ) آئے، انہوں نے اپنے اندھے ہونے کا عذر پیش کر کے اپنے گھر پر نماز پڑھنے کی اجازت چاہی کیونکہ انہیں کوئی مسجد میں لیکر آنے والا نہیں تھا، تو نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم...
تکبیر اولیٰ کے ساتھ شامل ہونے کی فضیلت:
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس شخص نے اللہ کے لیے چالیس دن جماعت کے ساتھ نماز پڑھی، تکبیر اولیٰ کے ساتھ شامل ہوا اس کے لیے دو برائتیں لکھ دی جاتی ہیں آگ سے برات اور نفاق سے براءت۔‘‘
(ترمذی، الصلاۃ...