الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : صدیق و فاروق کی رفاقت نبیﷺ کے ساتھ۔
1625: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ (نے جب انتقال کیا اور) تابوت میں رکھے گئے تو لوگ ان کے گرد ہوئے ، دعا کرتے تھے اور تعریف کرتے تھے اور دعا کرتے تھے ان پر جنازہ اٹھائے جانے سے پہلے۔ میں بھی ان لوگوں میں تھا۔ میں نہیں ڈرا مگر ایک شخص سے جس نے...
باب : نبیﷺ کا فرمان کہ "میں بھی سچ مانتا ہوں، ابو بکر اور عمر بھی سچ مانتے ہیں"۔
1624: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک شخص ایک بیل پر بوجھ لادے ہوئے اسے ہانک رہا تھا، بیل نے اس کی طرف دیکھا اور کہا کہ میں اس لئے نہیں پیدا ہوا بلکہ میں تو کھیت کے لئے پیدا ہوا ہوں۔ لوگوں نے...
باب : نیکی کے سارے کام سیدنا ابو بکرؓ میں جمع تھے اور وہ جنتی ہیں۔
اس باب کے بارے میں سیدنا ابو ہریرہؓ کی حدیث کتاب الزکوٰۃ میں گزر چکی ہے (دیکھئے حدیث: 543)۔
باب : نبیﷺ کے نزدیک سب لوگوں سے زیادہ پیارے سیدنا ابو بکرؓ تھے۔
1623: ابو عثمان کہتے ہیں کہ مجھے سیدنا عمرو بن عاصؓ نے خبر دی کہ رسول اللہﷺ نے ان کو ذات السلاسل کے لشکر کے ساتھ بھیجا (ذات السلاسل نواحی شام میں ایک پانی کا نام ہے ، وہاں کی لڑائی جمادی الآخر میں ہوئی) پس میں آپﷺ کے پاس آیا اور میں...
باب : نبیﷺ کے فرمان"إنَّ أَمَنَّ النَّاس" کے متعلق۔
1622: سیدنا ابو سعید خدریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ اپنے منبر پر بیٹھے اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کا ایک بندہ ہے جس کو اللہ نے اختیار دیا ہے کہ چاہے دنیا کی دولت لے اور چاہے اللہ تعالیٰ کے پاس رہنا اختیار کرے ، پھر اس نے اللہ کے پاس رہنا اختیار...
نبیﷺ کے صحابہؓ کی فضیلت کا بیان
کتاب: سیدنا ابو بکر صدیقؓ کی فضیلت
باب : نبیﷺ کے قول "مَﷺ ظَنُّکَ باثْنَیْن" ... کے متعلق۔
1621: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ نے ان سے بیان کیا، کہا کہ میں نے اپنے سروں پر مشرکوں کے پاؤں دیکھے اور ہم غار میں تھے۔ میں نے عرض کیا کہ یا رسول...
باب : سیدنا عیسیٰؑ کے قول "امنت بالله وکذبت نفسی" کے متعلق۔
1620: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سیدنا عیسیٰؑ نے ایک شخص کو چوری کرتے ہوئے دیکھا، تو آپ نے اس سے فرمایا کہ تو نے چوری کی؟ تو وہ بولا کہ ہرگز نہیں، قسم اس کی جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے (میں نے چوری نہیں...
باب : سوائے مریم اور عیسیٰ علیہما السلام کے باقی ہر بچے کو شیطان مس کرتا ہے۔
1619: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کوئی بچہ ایسا نہیں جس کو شیطان کونچا نہ مارے ، کہ وہ اس کے کونچا مارنے سے روتا ہے مگر مریم علیہا السلام کا بچہ اور اس کی ماں (یعنی سیدنا عیسیٰؑ اور ان کی والدہ...
باب : سیدنا عیسیٰؑ کے متعلق۔
1618: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں عیسیٰؑ سے دنیا اور آخرت دونوں جگہ میں سب سے زیادہ نزدیک ہوں۔ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ کس طرح؟ آپﷺ نے فرمایا کہ پیغمبر ایک باپ کے بیٹوں کی طرح ہیں جن کی مائیں الگ الک ہیں، ان کا دین ایک ہی ہے اور میرے...
باب : سیدنا یونسؑ کے متعلق۔
1617: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے کسی بندے کو یہ کہنا لائق نہیں کہ میں یونس بن متی سے بہتر ہوں۔
باب : سیدنا یوسفؑ کے متعلق۔
1615: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے کہا گیا کہ یا رسول اللہﷺ ! لوگوں میں سب سے بزرگی والا کون ہے ؟ آپﷺ نے فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ سے زیادہ ڈرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں پوچھتے آپﷺ نے فرمایا کہ تو سب میں بزرگ سیدنا یوسفؑ ہیں اللہ کے نبی بن نبی بن...
باب : نبیﷺ کے فرمان "مر رت علی موسیٰ ... " کے متعلق۔
1614: سیدنا انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: معراج کی رات میں موسیٰؑ کے پاس سے گزرا تو ان کو سرخ ٹیلے کے پاس دیکھا کہ وہ اپنی قبر میں وہ کھڑے ہوئے پڑھ رہے تھے۔
باب : سیدنا موسیٰؑ کی وفات کے متعلق۔
1613: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: موت کے فرشتے (عزرائیل ں) سیدنا موسیٰؑ کے پاس آئے اور عرض کیا کہ اے موسیٰ! اپنے پروردگار کی پکار پر لبیک کہو (یعنی موت کا وقت ہے ) تو سیدنا موسیٰؑ نے ان کی آنکھ پر ایک طمانچہ مارا، جس سے ان کی آنکھ پھوٹ...
باب : نبیﷺ کا فرمان "لا تفضلوا بین" ... کے متعلق۔
1612: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ ایک یہودی کچھ مال بیچ رہا تھا، اس کو قیمت دی گئی تو وہ راضی نہ ہوا یا اُس نے بُرا جانا تو بولا کہ نہیں قسم اس کی جس نے سیدنا موسیٰؑ کو آدمیوں میں سے چنا۔ یہ لفظ ایک انصاری نے سنا تو اس کے منہ پر طمانچہ مارا اور...
باب : سیدنا موسیٰؑ کا قصہ ، خضرؑ کے ساتھ۔
1611: سیدنا سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباسؓ سے کہا کہ نوف بکالی کہتا ہے کہ سیدنا موسیٰؑ جو بنی اسرائیل کے پیغمبر تھے ، وہ اور ہیں اور جو موسیٰ خضرؑ کے پاس گئے تھے وہ اَور ہیں انہوں نے کہا کہ اللہ کا دشمن جھوٹ بولتا ہے۔ میں نے سیدنا ابی بن...
باب : سیدنا موسیٰؑ اور اللہ تعالی کے فرمان"فبراہ الله مما" ... کے متعلق۔
1610: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ موسیٰؑ بڑے حیا دار مرد تھے ، ان کو کبھی کسی نے ننگا نہیں دیکھا تھا۔ آخر بنی اسرائیل کہنے لگے کہ ان کو فتق (خصیئے پھول جانے ) کی بیماری ہے۔ ایک بار انہوں نے کسی پانی کے مقام پر غسل کیا اور...
باب : سیدنا ابراہیمؑ کے قول کہ "میں بیمار ہوں" اور اس قول کہ "بلکہ کیا ہے اس کو ان کے بڑے نے " اور سارہ کے متعلق کہ "یہ میری بہن ہے "۔
1609: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سیدنا ابراہیمؑ نے کبھی جھوٹ نہیں بولا مگر، تین دفعہ (بولا) (یہ اصطلاحاً جھوٹ کہے گئے ہیں، حقیقت میں...
باب : سیدنا ابراہیمؑ کے قول (رب ارنی ... الایة) کے بارے میں اور سیدنا لوطؑ اور یوسفؑ کا ذکر۔
1608: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ہم ابراہیمؑ سے شک کرنے کا زیادہ حق رکھتے ہیں، جب انہوں نے کہا کہ "اے میرے رب! مجھے دکھلا دے کہ تو مُردوں کو کس طرح زندہ کرتا ہے ؟ اللہ تعالیٰ...
باب : سیدنا ابراہیمؑ کا ختنہ کرنا۔
1607: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سیدنا ابراہیمؑ نے بسولے سے ختنہ کیا اور اس وقت ان کی عمر اسی برس کی تھی۔