• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا زید بن حارثہؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1680: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم زید بن حارثہ کو زید بن محمدﷺ کہا کرتے تھے (اس وجہ سے کہ آپﷺ نے ان کو منہ بولا بیٹا کہا تھا)، یہاں تک کہ قرآن میں اترا کہ "ان کو ان کے باپوں کی طرف نسبت کر کے پکارو اور یہی اللہ تعالیٰ کے نزدیک اچھا...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا اسامہ بن زید کی والدہ، سیدہ اُمّ ایمن رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔ 1679: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو بکرؓ نے رسول اللہﷺ کی وفات کے بعد سیدنا عمرؓ سے کہا کہ ہمارے ساتھ اُمّ ایمن کی ملاقات کے لئے چلو ہم اس سے ملیں گے جیسے رسول اللہﷺ ان سے ملنے کو جایا کرتے تھے۔ جب ہم ان...
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا انس بن مالکؓ کی والدہ، سیدہ اُمّ سلیم رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔ 1677: سیدنا انس بن مالکؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کسی عورت کے گھر میں نہیں جاتے تھے سوا اپنے ازواج کے یا اُمّ سلیم کے (جو سیدنا انسؓ کی والدہ اور سیدنا ابو طلحہؓ کی بیوی تھیں)۔ آپﷺ اُمّ سلیم کے پاس جایا کرتے تھے۔ لوگوں نے...
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔ 1676: ابو عثمان سیدنا سلمانؓ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ اگر ہو سکے تو سب سے پہلے بازار میں مت جا اور نہ سب کے بعد وہاں سے نکل، کیونکہ بازار شیطان کا میدان جنگ ہے اور وہیں وہ اپنا جھنڈا گاڑتا ہے۔ انہوں نے کہا مجھے خبر دی گئی...
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اُمّ المؤمنین زینب رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔ 1675: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے (اپنی ازواج سے ) فرمایا کہ تم سب میں پہلے وہ مجھ سے ملے گی جس کے ہاتھ زیادہ لمبے ہیں۔ پس سب ازواج مطہرات نے اپنے اپنے ہاتھ ناپے تاکہ معلوم ہو کہ کس کے ہاتھ زیادہ لمبے...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کی زوجہ مطہر اُمّ المؤمنین خدیجہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کابیان۔ 1670: سیدنا عبد اللہ بن جعفر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علیؓ سے کوفہ میں سنا, وہ کہتے تھے کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا, آپﷺ فرماتے تھے کہ (آسمان و زمین کے اندر) جتنی عورتیں ہیں سب میں مریم بنت عمران افضل ہیں اور (آسمان اور...
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : اسی سے متعلق اور امّ زرع کی حدیث کے بیان میں۔ 1669: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ گیارہ عورتیں بیٹھیں اور ان سب نے یہ اقرار اور عہد کیا کہ اپنے اپنے خاوندوں کی کوئی بات نہ چھپائیں گی۔ پہلی عورت نے کہا کہ میرا خاوند گویا دُبلے اونٹ کا گوشت ہے ، جو ایک دشوار گزار پہاڑ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کی زوجہ مطہرہ اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی فضیلت کا بیان۔ 1658: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے تجھے خواب میں تین راتوں تک دیکھا کہ ایک فرشتہ تجھے ایک سفید ریشم کے ٹکڑے میں لایا اور مجھے کہنے لگا کہ یہ...
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نبیﷺ کے اہل بیت کی فضیلت۔ 1656: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ صبح کو نکلے اور آپﷺ ایک چادر اوڑھے ہوئے تھے جس پر کجاووں کی صورتیں یا ہانڈیوں کی صورتیں بنی ہوئی تھیں۔ اتنے میں سیدنا حسنؓ آئے تو آپﷺ نے ان کو اس چادر کے اندر کر لیا۔ پھر سیدنا حسینؓ آئے تو ان کو...
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا بنت محمدﷺ کی فضیلت کا بیان۔ 1654: سیدنا مسور بن مخرمہؓ سے روایت ہے کہ سیدنا علی بن ابی طالبؓ نے ابو جہل کی بیٹی کو (نکاح کا) پیام دیا اور ان کے نکاح میں رسول اللہﷺ کی صاحبزادی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا تھیں۔ سیدہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہا نے یہ خبر سنی تو...
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا حسن صاور حسینؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1652: سیدنا سلمہ بن اکوعؓ کہتے ہیں کہ میں نے اس سفید خچر کو کھینچا، جس پر رسول اللہﷺ اور سیدنا حسنؓ اور سیدنا حسینؓ سوار تھے ، یہاں تک کہ ان کو حجرہ نبوی تک لے گیا۔ یہ ایک صاحبزادے آپﷺ کے آگے اور یہ ایک پیچھے تھے۔ 1653: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح کی فضیلت کا بیان۔ 1651: سیدنا حذیفہؓ کہتے ہیں کہ نجران کے لوگ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے کہ یا رسول اللہﷺ! ہمارے پاس ایک امانتدار شخص کو بھیجئے۔ آپﷺ نے فرمایا کہ میں ضرور تمہارے پاس ایک امانتدار شخص کو بھیجتا ہوں بیشک وہ امانتدار ہے ، بیشک وہ امانتدار ہے۔...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1647: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ایک رات (کسی جنگ سے واپس آتے ہوئے ) مدینہ کے راستے میں رسول اللہﷺ کی آنکھ کھل گئی اور نیند اچاٹ ہو گئی، تو آپﷺ نے فرمایا کہ کاش میرے اصحاب میں سے کوئی نیک بخت رات بھر میری حفاظت کرے۔ اُمّ...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا طلحہؓ اور سیدنا زبیرؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1646: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ حراء پہاڑ پر تھے۔ اس (پہاڑ) کا پتھر ہلا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ تھم جا اے حراء! تیرے اوپر نہیں ہے مگر نبی یا صدیق یا شہید اور آپﷺ کے ساتھ سیدنا ابو بکر اور عمر اور علی اور عثمان اور طلحہ اور...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا زبیر بن عوامؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1643: محمد بن منکدر سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں نے ان کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہﷺ نے خندق کے دن لوگوں کو جہاد کی ترغیب دی۔ سیدنا زبیرؓ نے جواب دیا کہ حاضر اور مستعد ہوں۔ پھر آپﷺ نے بلایا تو سیدنا زبیر ہی نے جواب...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا طلحہ بن عبید اللہؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1642: ابو عثمان کہتے ہیں کہ ان دنوں میں جب رسول اللہﷺ (کافروں سے ) لڑتے تھے بعض دن کوئی آپﷺ کے ساتھ نہ رہا سوائے سیدنا طلحہ اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہما کے۔
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا علی بن ابی طالبؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1639: فاتح ایران سیدنا سعد بن ابی وقاصؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے غزوۂ تبوک کے موقعہ پر سیدنا علیؓ کو (مدینہ میں) خلیفہ بنایا، تو انہوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ مجھے عورتوں اور بچوں میں چھوڑے جاتے ہیں؟ آپﷺ نے فرمایا کہ کیا تم اس بات سے خوش...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا عثمان بن عفانؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1637: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ اپنے گھر میں لیٹے ہوئے تھے ، رانیں یا پنڈلیاں کھولے ہوئے تھے کہ اتنے میں سیدنا ابو بکرؓ نے اجازت مانگی، تو آپﷺ نے اسی ؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂حالت میں اجازت دے دی اور باتیں کرتے...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا عمر بن خطابؓ کی فضیلت کا بیان۔ 1629: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: میں نے سونے کی حالت میں دیکھا کہ لوگ میرے سامنے لائے جاتے ہیں اور وہ کُرتے پہنے ہوئے ہیں۔ بعض کے کرتے چھاتی تک ہیں اور بعض کے اس کے نیچے ، پھر عمرؓ نکلے تو وہ اتنا نیچا کرتہ پہنے ہوئے تھے جو...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : سیدنا ابو بکر صدیقؓ کو خلیفہ بنانا۔ 1626: ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ میں نے اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے سنا، ان سے پوچھا گیا کہ اگر رسول اللہﷺ خلیفہ کرتے تو کس کو کرتے ؟ (اس سے معلوم ہوا کہ آپﷺ نے کسی کو خلافت پر نص نہیں کیا بلکہ سیدنا ابو بکر صدیقؓ کی خلافت صحابہ ث کے اجماع...
Top