الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
12- بادشاہ کو شہنشاہ کہنا :
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے ذلیل ترین نام اس شخص کا ہے جو اپنا نام شہنشاہ( بادشاہوں کا بادشاہ) رکھے۔"
(بخاری کتاب الادب باب ابغض الاسماء الی اللّٰہ، مسلم کتاب الاداب باب تحریم التسمی بملک الاملاک)
11- مسجد میں اونچی آواز میں گفتگو کرنا :
مسجد نبوی میں طائف کے رہنے والے دو آدمی اونچی آواز میں گفتگو کر رہے تھے۔
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا:
"اگر تم مدینہ کے رہنے والے ہوتے تو میں تمہیں ضرور سزا دیتا تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں اونچی آواز میں گفتگو کر رہے ہو۔"...
10- مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان یا فروخت کرنا:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"جو شخص کسی کو مسجد میں گم شدہ چیز کا اعلان کرتے ہوئے سنے تو یہ کہے۔ (لا ردها الله عليك) اللہ تعالیٰ تجھے یہ چیز نہ لوٹائے اس لئے کہ مسجدیں اس کام کے لئے نہیں بنائی گئی ہیں۔"
(مسلم کتاب المساجد باب النھی عن...
9- بدشگونی لینا :
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"بیماری کا ایک سے دوسرے کو لگ جانا اور بدشگونی لینا کوئی چیز نہیں۔"
(بخاری کتاب الطب باب الطیرہ، مسلم کتاب السلام باب الطیرہ والفال)
8- ایک جوتا پہن کر چلنا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"کوئی مومن ایک جوتا پہن کر نہ چلے چاہے تو دونوں جوتے پہنے یا دونوں پیروں کو ننگا کرے"۔
(بخاری کتاب اللباس باب لایمشی فی نعل واحدۃ، مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب اذا انتعل فلیبدا بالیمین)
7- مصنوعی بال (وگ) :
ایک عورت نے نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ میری بیٹی کے بال جلد کی بیماری کی وجہ سے جھڑ گئے ہیں اور میں نے اس کی شادی کر دی ہے۔ کیا میں اس میں مصنوعی بال جوڑ سکتی ہوں۔ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نے بال جوڑنے والی پر بال جڑوانے والی پر اور اس پر جس کے بال لے کر جوڑے...
6- سر کے بال مونڈنا :
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ بالوں کے مونڈنے اور کچھ کو چھوڑنے سے منع فرمایا۔
(بخاری کتاب اللباس باب القزع، مسلم کتاب اللباس باب کراھۃ القزع)
آپ نے ایک بچے کو دیکھا کہ اس کے سر کے کچھ بال مونڈے ہوئے تھے اور کچھ چھوڑے ہوئے تھے۔ آپ نے انہیں اس سے منع فرمایا اور حکم...
4- داڑھی اور سر کے سفید بال اکھاڑنا:
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"سفید بالوں کو نہ اکھیڑو اس لئے کہ قیامت کے دن یہ مسلمان کے لئے نور ہوں گے۔"
(ابوداؤد کتاب الترجل باب نتف الشیب۔ح۔۲۰۲۴۔ ترمذی ابواب الادب ۔ح۔۱۲۸۲۔ نسائی کتاب الزینۃ باب النھی عن نتف الشیب۔ح۔۱۷۰۵۔ امام ترمذی نے حسن کہا ہے)
4- بالوں کو سیاہ رنگنا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے والد ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں حکم دیا کہ ان کے سفید بالوں کو بدل دو اور ان کو سیاہ کرنے سے بچو۔
(مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب صبغ الشعر وتغیرالشیب)
2- یہود و نصاریٰ کی مشابہت :
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"یہودی اور عیسائی (داڑھی اور سر کے سفید بال) نہیں رنگتے تم ان کی مخالفت کرو۔"
(بخاری کتاب اللباس باب الخضاب، مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب مخالفۃ الیھود فی الصبغ)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جو شخص جس قوم کی مشابہت...
اللہ کے منع کردہ کام
1- شیطان کی مشابہت اختیار کرنا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"تم بائیں ہاتھ سے نہ کھاؤ نہ پیؤ۔ اس لئے کہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتا پیتا ہے۔"
(مسلم کتاب الاشربۃ باب اداب الطعام والشراب واحکامھا)
8- راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:
"ایک آدمی نے درخت کی کانٹے دار شاخ دیکھی اور کہا اللہ کی قسم میں اس کو مسلمانوں سے دور کر دوں گا تاکہ یہ انہیں تکلیف نہ پہنچائے اللہ نے اسے اس عمل کی وجہ سے جنت میں داخل کر دیا۔"
(بخاری کتاب الاذان باب فضل التھجیر...
7- لوگوں کو اپنے شر سے بچانا:
ابو ذر جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے میں نے کہا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کون سا عمل سب سے افضل ہے؟
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ پر ایمان رکھنا اور اس کے راستے میں جہاد کرنا۔ "
میں نے کہا پھر کون سا ؟
فرمایا :
"وہ غلام آزاد کرنا جو مالک کی نگاہ میں...
6- بھلائی کے کاموں پر پابندی کرنا:
رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
’’اے عبداللہ! تم فلاں شخص کی طرح مت ہو جانا۔ وہ رات کو اٹھ کر اللہ کی عبادت کرتا تھا۔ پھر اس نے رات کو اٹھنا چھوڑ دیا۔‘‘
(بخاری کتاب التھجد باب مایکرہ من ترک قیام اللیل، مسلم کتاب...
5- فتنے کے خوف سے گوشہ نشینی:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"عنقریب وہ وقت آئے گا کہ مسلمانوں کا بہترین مال وہ بکریاں ہوں گی جن کو لے کر وہ پہاڑوں کی چوٹیوں اور بارش کی جگہوں پر چلا جائے گا۔ شہروں سے اس کا یہ فرار اپنے دین کو فتنوں سے بچانے کے لئے ہو گا۔"
(بخاری کتاب الایمان باب من الدین...
4- فتنے کے خوف سے جائز کام کا چھوڑنا :
ایک دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"اے عائشہ تمہاری قوم ابھی کفر سے نئی نئی نکلی ہے۔ مجھے اندیشہ ہے کہ ان کو کعبہ گرانا بہت برا معلوم ہو گا اگر ایسا نہ ہوتا تو میں کعبہ کو گرا کر ابراہیم علیہ السلام کی بنیادوں پر اس کو از سر نو تعمیر کرتا۔"...
3- اللہ کے لیے اپنے نفس سے جہاد :
علاء بن زیاد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے عبد اللہ بن عمر وبن عاص رضی اللہ عنہ سے سوال کیا کہ اسلام کے لحاظ سے افضل مومن کون ہے؟
انہوں نے کہ: اسلام کے لحاظ سے افضل مومن وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں، اور افضل جہاد اللہ کے لیے...
2- گناہوں سے رکنا :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
"جہنم کو شہوات نفسانی کے ساتھ ڈھانپ دیا گیا ہے اور جنت کو گراں گزرنے والے ناگوار کاموں سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔
(بخاری کتاب الرقاق باب حجبت النار بالشھوات، مسلم اوائل کتاب الجنۃ وصفۃ نعیمھا واھلھا)
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے...
اللہ کے پسندیدہ کام
1- نیکیوں کی طرف جلدی کرنا:
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
فَاسْتَبِقُوا الْخَيْرَاتِ ۚ ﴿١٤٨﴾ البقرہ
’’پس نیکیوں کی طرف جلدی کرو۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ہر نیکی صدقہ ہے۔‘‘
(بخاری کتاب الادب باب کل معروف صدقۃ، مسلم:کتاب الزکوۃ باب ان اسم الصدقۃ یقع علی کل نوع...