الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
۶۔ شرم و حیا:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ایمان کی ستر یا ساٹھ سے اوپر شاخیں ہیں۔ افضل شاخ ’’لا الہ الا اللّٰہ‘‘ہے۔ کم تر شاخ راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا ہے اور حیا بھی ایمان کا حصہ ہے۔‘‘
(بخاری کتاب الایمان باب امور الایمان، مسلم کتاب الایمان باب شعب الایمان)
با حیا انسان گندے کام...
۵۔ حوصلہ افزائی کرنا:
ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"یقیناً اس امت میں اللہ کے بہترین بندے وہ ہیں جو پورا حق دینے والے اور حوصلہ افزائی کرنے والے ہیں۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی ۸۴۸۲.)
رعیت کے حقوق:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’اللہ تعالیٰ جس آدمی کو کسی رعیت کا ذمہ دار بنائے، پھر وہ انہیں دھوکہ دیتے ہوئے مر جائے یعنی ان کے حقوق کی حفاظت کی کوشش نہ کرے، اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت حرام کردی ہے۔‘‘
(بخاری کتاب الاحکام باب من استرعی رعیۃ فلم ینصح، مسلم کتاب الامارۃ باب...
۴۔ عدل و انصاف:
مومن کا ہر کام عدل پر مبنی ہوتا ہے۔ وہ عقائد و نظریات میں حق کو تسلیم کر کے عادل ہو نے کا ثبوت دیتا ہے۔ کفر، شرک اور اللہ تعالیٰ کی نافرمانی سے دور رہتا ہے۔ اپنی اولاد اور بیویوں میں انصاف و عدل سے کام لیتے ہوئے ان کے حقوق ادا کرتا ہے۔ لوگوں میں عدل کے ساتھ فیصلے کرتا ہے اور عدل...
در گزر کرنا:
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
"در گزر کیا کرو تم سے در گزر کیا جائے گا۔"
(السلسلۃ الصحیحۃ للالبانی۶۵۴۱ ومسند احمد ۲۲۱۲.)
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی آیا اور کہا :
"اے...
میت پر بین نہ کرنا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص ہم میں سے نہیں جس نے رخساروں کو پیٹا۔ گریبان چاک کیا اور جاہلیت کے بول بولے (بین کیا)۔
(بخاری کتاب الجنائز باب لیس منا من شق الجیوب، مسلم کتاب الایمان باب تحریم ضرب الخدود)
سیدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سخت بیمار ہوئے ان پر...
جس کے گھر موت کا حادثہ ہو وہ کیا کہے؟
امِ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جب تم بیمار یا میت کے پاس آؤ تو اچھی بات کہو۔ اس لیے کہ تم جو بھی بات کہتے ہو، فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں۔‘‘
(مسلم ۔ح۔۹۱۹)
امِ سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب میرے خاوند ابو...
صبر کی تلقین کرنا:
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کا فرزند فوت ہونے لگا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’میری بیٹی کو میرا سلام کہو اور میرا پیغام دو۔
((اِنَّ لِلّٰہِ مَااَخَذَوَلَہٗ مَااَعْطٰی وَکُلٌّ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُسَمًّی))
’’اللہ ہی کے...
صبر صدمہ کے آغاز میں ہے:
نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس سے گزرے جو ایک قبر پر بیٹھی اپنے بچے کی موت پر رو رہی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’اللہ سے ڈر اور صبر کر۔‘‘
اس نے کہا: ’’مجھ سے دور ہو جاؤ۔ تمہیں وہ مصیبت نہیں پہنچی جو مجھے پہنچی ہے۔‘‘
اس نے آپ صلی اللہ علیہ...
بیماری پر صبر کی وجہ سے جنت:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب میں اپنے بندے کو اس کی دو پیاری چیزوں کے ذریعہ (آنکھوں سے محروم کر کے) آزماؤں۔ پس اگر وہ صبر کرے تو اسے جنت دوں گا۔‘‘
(بخاری کتاب المرضی باب فضل من ذھب بصرہ)
عطاء بن ابی رباح کو ابن عباس رضی...
مصیبت میں بھلائی کرنا:
مصیبتوں پر صبر کرنا مثلاً انسان سخت بیمار ہو جائے یا کوئی قریبی رشتہ دار فوت ہو جائے یا کاروبار میں کوئی نقصان ہو تو ایک مومن اپنی تقدیر پر راضی رہتے ہوئے صبر کرتا ہے۔ واویلا اور ماتم نہیں کرتا تو اس صبر پر اس کے لیے بڑا اجر ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ...
سخت مصیبت میں اپنا ایمان چھپانے کا جواز:
مکہ میں جب اہل ایمان پر مصائب کے پہاڑ توڑے جا رہے تھے تو عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ مکہ آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملے۔ دین کی معلومات لینے کے بعد عرض کیا کہ میں آپ کی پیروی کرتا ہوں۔ آپ نے فرمایا :
"ابھی تم اس کی طاقت نہیں رکھتے کیا تم میرا...
دین کی وجہ سے تکلیف برداشت کرنا:
شریعت کے مطابق عمل کرنے سے بعض اوقات ایک مسلمان کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگ اسے طعنے دیتے ہیں اس پر تشدد کیا جاتا ہے۔ بہت سے مفادات کا نقصان ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر وہ ہر قسم کے سخت حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی بندگی کرتا اور اس...
۲۔ صبر و تحمل:
تکلیف دہ صورت حال پر اپنے آپ کو حوصلہ دینا، برداشت کرنا اور اللہ کی رضا میں راضی رہنا صبر ہے۔ مسلمان کو تکلیف کے دوران اجر و ثواب کا وعدہ یاد کر کے اللہ سے صبر کی توفیق مانگنی چاہیے۔ اور کسی قسم کی جزع فزع کا اظہار نہیں کرنا چاہئے،
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
وَاصْبِرْ عَلَىٰ مَا...
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حسنِ اخلاق:
ایک مرتبہ یہودیوں کی ایک جماعت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور کہا السام علیکم (تم کو موت آئے) عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں سمجھ گئی کہ یہ کیا کہہ رہے ہیں۔ میں نے کہا:
’’تمہیں موت آئے، تم پر اللہ کی لعنت اور غضب ہو ‘‘
رسول...
اخلاقیات
۱۔حسن اخلاق:
اگر اچھے کام کرنا انسان کی عادت بن جائے تو اسے اخلاق حسنہ کہتے ہیں، جیسے وہ اپنے اور پرائے میں عدل کرے۔ لوگوں پر احسان کرے ان کی طرف سے پہنچنے والی تکالیف پر صبر کرے اور درگزر سے کام لے اور لوگوں کو معاف کرے۔ جھوٹ، غیبت، خیانت اور لالچ وغیرہ سے پرہیز کرے، تو ایسا شخص...
کافروں کے اعمال کا بدلہ:
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ کسی مومن پر اس کی نیکی کے معاملے میں ظلم نہیں کرتا۔ اس کی نیکی کا بدلہ دنیا میں دیا جاتا ہے اور آخرت میں بھی اسے اچھا بدلہ ملے گا لیکن کافر کو اس کی نیکیوں کا بدلہ دنیا میں ہی دے دیا جاتا ہے اور آخرت میں اس کے پاس کوئی عمل...
سونے چاندی کے برتنوں میں کھانا پینا جائز نہیں:
آپ نے فرمایا:
“جو سونے اور چاندی کے برتنوں میں کھاتا پیتا ہے وہ جہنم کی آگ پیٹ میں بھرتا ہے۔“
(بخاری کتاب الاشربۃ باب انیۃ الفضۃ، مسلم کتاب اللباس والزینۃ باب تحریم استعمال اوانی الذھب والفضۃ فی الشرب)
آپ نے ریشم کے استعمال سے اور سونے چاندی کے...
کھانے پینے اور لباس میں قناعت اختیار کرنا :
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ ایسے لوگوں کے پاس سے گزرے جن کے سامنے بھنی ہوئی بکری تھی۔ انہوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کو دعوت دی لیکن انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا اور فرمایا کہ:
’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے اس حال میں تشریف لے گئے کہ آپ صلی...
موت کو یاد کرنے کا بیان:
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابنِ عمر رضی اللہ عنہ کا کندھا پکڑا اور فرمایا:
’’دنیا میں اس طرح رہو گویا پردیسی ہو یا مسافر ہو۔‘‘
ابنِ عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ:
’’جب تم شام کرو تو صبح کا انتظار نہ کرو اور جب تم صبح کرو تو شام کا انتظار نہ کرو۔ اپنی تندرستی...