• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ۸۔ مریض کی تیمار داری کرنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مریض کی تیمار پرسی کرنے، جنازے کے ساتھ چلنے، چھینکنے والے کی چھینک کا جواب دینے (اگر وہ الحمدللہ کہے تو جواب میں یرحمک اللہ کہنے) قسم دینے والے کی قسم پوری کرنے، مظلوم کی مدد کرنے، دعوت کرنے والے کی دعوت قبول کرنے، کمزور کی مدد کرنے...
  2. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ملاقات کے وقت مصافحہ کرنا : سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام میں مصافحے کا معمول تھا۔ (بخاری کتاب الاستیذان باب المصافحۃ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ’’کسی بھی نیکی کو ہرگز حقیر نہ جاننا اگرچہ تیرا اپنے بھائی سے مسکرا کر ملنا ہی کیوں نہ ہو۔‘‘ (مسلم کتاب البرباب استحباب...
  3. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ملاقات کے لیے اجازت طلب کرنے کا طریقہ: بنو عامر قبیلے کے ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: ’’کیا میں اندر آجاؤں؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خادم سے فرمایا: ’’اس شخص کے پاس جا اور اسے اجازت طلب کرنے کا طریقہ سکھا۔ اس سے کہو کہ کہہ السلام علیکم کیا میں اندر آجاؤں؟ ‘‘اس آدمی نے...
  4. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    کافر کو سلام نہ کرنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہود و نصاریٰ کو سلام کرنے میں پہل مت کرو۔‘‘ (مسلم: کتاب السلام باب النھی عن ابتداء اھل الکتاب بالسلام وکیف یرد علیھم) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تمہیں اہلِ کتاب سلام کریں تو تم ’’وعلیکم‘‘ کہا کرو۔‘‘ (بخاری کتاب الاستیذان...
  5. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    بار بار سلام کرنا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب تم اپنے بھائی سے ملو تو اسے سلام کہو۔ پھر اگر ان کے درمیان کوئی درخت یا دیوار یا پتھر حائل ہو پھر ملو تو پھر سلام کرو۔‘‘ (ابو داؤد: کتاب الادب باب فی الرجل یفارق الرجل ثم یلقاہ ایسلم علیہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کسی مجلس...
  6. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    سلام میں پہل کرنے والا اللہ کے قریب ہے : آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بیشک لوگوں میں اللہ کے زیادہ قریب وہ ہے جو سلام میں پہل کرے۔" (ابو داؤد: کتاب الادب باب فضل من بدأ بالسلام ۔ح۔۷۹۱۵۔ ترمذی: ابواب الاستیذان باب ماجاء فی فضل الذی یبدأ بالسلام ۔ح۔۴۹۶۲۔ امام نووی نے سند کو جید کہا ہے)
  7. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ۷۔ مسلمان کو سلام کہنا نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیلانے کا حکم دیا۔ (بخاری: کتاب الاستیذان باب افشاء السلام، ومسلم: باب من حق المسلم للمسلم ردالسلام) ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: ’’اسلام کی کونسی بات زیادہ بہتر ہے؟‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا...
  8. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ۶۔ لوگوں سے میل جول رکھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "وہ مومن جو لوگوں سے میل جول رکھتا ہے۔ اور ان سے پہنچنے والی تکالیف پر صبر کرتا ہے اس مومن سے افضل ہے جو لوگوں سے میل ملاپ نہیں رکھتا اور نہ ان کی تکلیفوں پر صبر کرتا ہے۔" (ترمذی: صفۃ القیامۃ باب فی فضل المخالطۃ مع الصبرعلی اذی الناس)...
  9. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ۵۔ مومنوں کے ساتھ نرمی کرنا اللہ تعالیٰ نے فرمایا : وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ ﴿٢١٥﴾ سورہ الشعراء ’’اپنے پیرو کار مومنوں سے نرمی سے پیش آؤ۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی ہے کہ آپس میں عاجزی اختیار کرو۔ کوئی کسی پر فخر نہ...
  10. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ۴۔ مسلمانوں پر شفقت کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی وہ چیز پسند نہ کرے جو وہ اپنے لیے کرتا ہے۔" (بخاری: کتاب الایمان باب من الایمان ان یحب لاخیہ، ومسلم: کتاب الایمان باب الدلیل علی ان من خصال...
  11. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    ۳۔خیر خواہی کرنا سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نماز قائم کرنے، زکوٰۃ ادا کرنے اور ہر مسلمان کے ساتھ خیر خواہی پر بیعت کی۔ (بخاری: کتاب الایمان باب قول النبی صلی اللہ علیہ وسلم الدین النصیحۃ للّٰہ ولرسولہ ولائمۃ المسلمین وعامتھم، ومسلم: کتاب الایمان باب...
  12. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    3- ایک دوسرے کو ہدیہ دینا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جس شخص کو کوئی چیز دی گئی اگر اس کے پاس بھی استطاعت ہو تو بدلہ دے اور اگر اس کے پاس استطاعت نہ ہو تو وہ اس کی تعریف کرے کیونکہ جس شخص نے تعریف کی اس نے شکریہ ادا کیا اور جس شخص نے چھپایا...
  13. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    2- اللہ کی محبت میں ایک دوسرے سے ملاقات کرنا نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میری محبت واجب ہو گئی ان کے لیے جو میرے لیے آپس میں محبت کرتے، میرے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور ایک دوسرے سے ملاقات کرتے اور میرے لیے ایک دوسرے پر خرچ کرتے ہیں۔‘‘ (موطا مالک...
  14. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    مسلمانوں کے آپس کے حقوق ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر بہت سے حقوق ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان حقوق کو ہر مسلمان پر واجب کئے ہیں۔ 1- اللہ کے لیے محبت کرنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اللہ تعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا میری عظمت و جلالت کے لیے باہم محبت کرنے والے کہاں ہیں۔ آج میں ان کو...
  15. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    4- قیامت کے دن حقوق العباد کا فیصلہ نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تمہیں قیامت کے دن حق والوں کا حق ضرور ادا کرنا ہو گا حتّٰی کہ سینگ والی بکری سے بغیر سینگوں والی بکری کو بدلہ دلوایا جائے گا۔‘‘ (مسلم: کتاب البر باب تحریم الظلم) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس آدمی پر بھی...
  16. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    3- ہمسایہ کی مدد کرنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ تم میں سے کوئی اپنے ہمسایہ کو اپنی دیوار پر شہتیر رکھنے سے نہ روکے۔‘‘ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’کیا وجہ ہے کہ (اس فرمانِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے باوجود) تم اس حکم کو قبول نہیں کرتے؟ اللہ کی قسم! میں اس حدیث کو تمہارے...
  17. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    2- شر سے محفوظ رکھنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کی قسم! وہ شخص مومن نہیں۔ اللہ کی قسم! وہ شخص مومن نہیں۔ اللہ کی قسم! وہ شخص مومن نہیں۔‘‘ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا: ’’کون یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم؟‘‘ فرمایا: ’’جس کا ہمسایہ اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں۔‘‘ (بخاری...
  18. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    پڑوسیوں کے حقوق 1- حسنِ سلوک کرنا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا: وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَىٰ وَالْيَتَامَىٰ وَالْمَسَاكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَىٰ وَالْجَارِ الْجُنُبِ ۔۔ ﴿٣٦﴾ سورہ النساء ’’ماں باپ، قرابت داروں، یتیموں، مسکینوں، رشتہ دار ہمسایوں اور اجنبی ہمسایوں کے ساتھ...
  19. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    5- مومن کافر کا وارث نہیں جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکہ معظمہ فتح کیا تو کسی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیاکہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے مکان میں قیام فرمائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ کیا عقیل نے کوئی مکان چھوڑا ہے۔ عقیل اور طالب کافر ہونے کی وجہ سے ابو...
  20. محمد نعیم یونس

    اسلامی آداب زندگی (سبیل المؤمنین)

    4- مشرک رشتہ داروں سے حسنِ سلوک کرنا نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’بنی فلاں کی اولاد میرے دوست نہیں ہیں۔ میرے دوست اللہ اور نیک مومن ہیں۔ البتہ ان سے میری رشتہ داری ہے جسے میں ضرور ملحوظ رکھتا ہوں۔‘‘ (بخاری: کتاب الادب باب یبل الرحم ببلالھما، ومسلم: کتاب الایمان باب موالاۃ...
Top