الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : حاکم کی اطاعت کرنا۔
1223: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس نے میری اطاعت کی، اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور جو کوئی حاکم کی اطاعت کرے (جس کو میں نے مقرر کیا)، تو اس نے میری اطاعت کی اور جس نے اس کی...
باب : ہجرت کر کے آنے والی مومنات سے بیعت کے وقت امتحان لینا۔
1222: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ مسلمان عورتیں جب ہجرت کرتیں تو آپﷺ اس آیت کے موفق ان کا امتحان لیتے کہ "اے نبی! جب تمہارے پاس مسلمان عورتیں بیعت کرنے کو آئیں اس بات پر کہ وہ کسی کو اللہ کا شریک نہ کریں گی اور...
باب : سوائے صریح کفر کے باقی ہر معاملہ میں "سننے اور ماننے " پر بیعت کرنا۔
1221: جنادہ بن ابی امیہ کہتے ہیں کہ ہم سیدنا عبادہ بن صامتؓ کے پاس ان کی بیماری میں گئے۔ ہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت دے ہم سے کوئی ایسی حدیث بیان کرو جس سے اللہ تعالیٰ فائدہ دیدے اور جو آپ نے رسول اللہﷺ سے سنی ہو۔...
باب : حسبِ طاقت (سمع و اطاعت) "سننے اور ماننے " پر بیعت کرنا۔
1220: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ سے بات سننے پر اور حکم ماننے پر بیعت کرتے تھے اور آپﷺ یہ فرماتے تھے کہ یہ بھی کہو کہ جتنا مجھ سے ہو سکے گا۔ (یہ آپﷺ کی اپنی امت پر شفقت تھی کہ جوکام نہ ہو سکے اس کے نہ کرنے پر وہ...
باب : موت پر بیعت لینا۔
1219: یزید بن ابی عبید کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا سلمہؓ سے پوچھا کہ آپ نے حدیبیہ کے دن رسول اللہﷺ سے کس چیز پر بیعت کی تھی تو انہوں نے کہا کہ موت پر بیعت کی تھی۔
باب : درخت کے نیچے نبیﷺ نے "نہ بھاگنے " پر بیعت لی تھی۔
1216: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ ہم حدیبیہ کے دن ایک ہزار چار سو آدمی تھے اور ہم نے رسول اللہﷺ کی بیعت کی اور سیدنا عمرؓ آپﷺ کاہاتھ پکڑے ہوئے شجرہ رضوان کے نیچے تھے اور وہ سمرہ کا درخت تھا (سمرہ ایک جنگلی درخت ہے جو ریگستان میں...
باب : امراء کے "تحفوں" کے بارے میں۔
1215: سیدنا ابو حمید ساعدیؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے قبیلہ اسد میں سے ایک شخص کو جسے ابن اللنبیۃ کہتے تھے ، بنی سلیم کے صدقات و زکوٰۃ وصول کرنے پر مقرر کیا۔ جب وہ آیا، تو آپﷺ نے اس سے حساب لیا۔ وہ کہنے لگا کہ یہ تو آپ کا مال ہے اور یہ تحفہ ہے (جو لوگوں نے...
باب : جو چیز امراء (مال غنیمت سے ) چھپائیں وہ چوری ہے۔
1214: سیدنا عدی بن عمیرہ کندیؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا، آپﷺ فرماتے تھے کہ تم میں سے جس شخص کو ہم کسی عہدے پر مقرر کریں، پھر وہ ایک سوئی یا اس سے زیادہ کوئی چیز چھپا رکھے ، تو وہ غلول ہے اور قیامت کے دن اس کو لے کر آئے گا۔ یہ سن...
باب : امراء کی (مال غنیمت میں) خیانت کرنے اور اس کے گناہ کبیرہ ہونے کا بیان۔
1213: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ ایک روز (ہمیں نصیحت کرنے کو) کھڑے ہوئے اور آپﷺ نے مالِ غنیمت میں خیانت کے متعلق بیان فرمایا اور اس کو بڑا گناہ بتلایا۔ پھر فرمایا کہ میں تم میں سے کسی کو قیامت کے دن ایسا نہ...
باب : جس نے رعیت کے ساتھ خیانت کی اور ان کے ساتھ خیر خواہی نہ کی۔
1211: سیدنا حسن کہتے ہیں کہ عبید اللہ بن زیاد، سیدنا معقل بن یسارؓ کی اس بیماری میں جس میں ان کا انتقال ہوا، عیادت کرنے آیا، تو سیدنا معقلؓ نے کہا کہ میں تجھ سے ایک حدیث بیان کرتا ہوں جو کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنی ہے اور اگر میں...
باب : دین خیر خواہی کا نام ہے۔
1209: سیدنا تمیم الداریؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: دین خلوص اور خیرخواہی کا نام ہے۔ ہم نے کہا کہ کس کی خیر خواہی؟ آپﷺ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی اور اس کی کتاب کی اور اس کے رسول کی اور مسلمانوں کے حاکموں کی اور سب مسلمانوں کی۔(یعنی ہر مسلمان اللہ اور اس کے...
باب : جو حاکم بنے وہ سختی کرے یا نرمی۔
1208: سیدنا عبدالرحمن بن شماسہ کہتے ہیں کہ میں اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے پاس کچھ پوچھنے کو آیا، تو انہوں نے کہا کہ تو کون سے لوگوں میں سے ہے ؟ میں نے کہا کہ مصر والوں میں سے۔انہوں نے کہا کہ تمہارے حاکم کا تمہاری اس لڑائی میں کیا حال ہے ؟...
باب : جو حاکم بنا اور انصاف کیا اس کے لئے کیا کچھ ہے ، اس کا بیان۔
1207: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو لوگ انصاف کرتے ہیں وہ اللہ عزوجل کے پاس اس کی داہنی جانب نور کے منبروں پر ہوں گے اور اس کے دونوں ہاتھ داہنے ہیں (یعنی بائیں ہاتھ میں جو داہنے سے قوت کم ہوتی ہے یہ...
باب : امام (مسلمانوں کا حاکم) جب اللہ سے ڈرنے کا حکم دے اور انصاف کرے ، تو اس کے لئے اجر ہے۔
1206: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: امام سپر (ڈھال) ہے کہ اس کے پیچھے مسلمان (کافروں سے ) لڑتے ہیں اور اس کی وجہ سے لوگ تکلیف (ظالموں اور لٹیروں) سے بچتے ہیں۔ پھر اگر وہ اللہ...
باب : (نبیﷺ کا فرمان کہ) جو کوئی عہدے کی درخواست کرے ہم اس کو عہدہ نہیں دیتے۔
1205: سیدنا ابو بردہ کہتے ہیں کہ سیدنا ابو موسیٰؓ نے کہا کہ میں رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور میرے ساتھ قبیلہ اشعر کے دو آدمی تھے ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف۔ دونوں نے نبیﷺ سے عامل بنا کر بھیجنے کی درخواست کی اور آپﷺ...
باب : طلبِ حکومت اور اس پر حریص ہونے کی کراہت۔
1202: سیدنا عبدالرحمن بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ مجھ سے رسول اللہﷺ نے فرمایا: اے عبدالرحمن! کسی عہدے اور حکومت کی درخواست مت کر، کیونکہ اگر درخواست سے تجھ کو (حکومت/عہدہ) ملا تو تو اسی کے سپرد کر دیا جائے گا اور جو بغیر سوال (درخواست) کے ملے ، تو اللہ...
باب : تم سب راعی (حاکم) ہو اور تم سب اپنی رعیت کے بارے میں سوال کئے جاؤ گے۔
1201: سیدنا ابن عمرؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: تم میں سے ہر شخص حاکم ہے اور ہر ایک سے اس کی رعیت کے بارے میں سوال ہو گا (حاکم سے مراد منتظم اور نگراں کار اور محافظ ہے ) پھر جو کوئی بادشاہ ہے وہ لوگوں کا...
باب : جب دو خلیفوں کی بیعت کی جائے تو کیا حکم ہے ؟
1200: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب دو خلیفوں سے بیعت کی جائے ، تو جس سے اخیر میں بیعت ہوئی ہو اس کو مار ڈالو(اس لئے کہ اس کی خلافت پہلے خلیفہ کے ہوتے ہوئے باطل ہے )۔
باب : جس سے پہلے بیعت کی اس کی بیعت پوری کرنے کا حکم۔
1198: ابو حازم کہتے ہیں کہ میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے پاس پانچ سال بیٹھتا رہا اور میں نے انہیں نبیﷺ سے بیان کرتے سنا ہے کہ بنی اسرائیل کی حکومت/سیاست پیغمبر کیا کرتے تھے۔ جب ایک پیغمبر فوت ہوتا تو دوسرا پیغمبر اس کی جگہ ہو جاتا۔ اور شان یہ ہے کہ...
باب : اپنے پیچھے خلیفہ مقرر کرنے اور نہ کرنے کا بیان۔
1197: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں اُمّ المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا اور انہوں نے کہا کہ کیا تمہیں معلوم ہے کہ تمہارے والد کسی کو خلیفہ مقرر نہیں کریں گے ؟ میں نے کہا کہ وہ ایسا نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسا ہی کریں گے۔...