الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا تکیہ کے علاوہ کسی اور چیز پر ٹیک لگانے کی ضرورت
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت ناساز تھی اس لئے حجرہ شریف سے حضرت اسامہ پر سہارا کئے ہوئے تشریف لائے اور صحابہ کو نماز پڑھائی۔ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اس...
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے تکیہ کا ذکر
جابر بن سمرة رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک تکیہ پر ٹیک لگائے ہوئے دیکھا جو بائیں جانب رکھا ہوا تھا۔
ابو بکرہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا کہ کیا میں...
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی نشست کا ذکر
عبد کے چچا عبداللہ بن زید کہتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کو مسجد میں چت لیٹے ہوئے دیکھا۔ اس وقت حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک پاؤں کو دوسرے پاؤں پر رکھے ہوئے تھے۔
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی...
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے قناع کا ذکر
حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر مبارک پر کپڑا اکثر رکھا کرتے تھے اور حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ کپڑا چکناہٹ کی وجہ سے تیلی کا کپڑا معلوم ہوتا تھا۔
قیلہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے حضور...
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی رفتار کا ذکر
ابوہریرة رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ حسین کوئی نہیں دیکھا۔ (چمک اور روشنی چہرہ میں اس قدر تھی) گویا کہ آفتاب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہی کے چہرہ مبارک پر چمک رہا ہے۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ...
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی کا ذکر
ابوبردة کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا نے ہمیں ایک پیوند لگی ہوئی چادر اور ایک موٹی لنگی دکھائی اور یہ فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا وصال ان دو کپڑوں میں ہوا تھا۔
"عبید بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، کہ میں مدینہ منورہ میں ایک...
حضورِ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامہ کا ذکر
"حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم جب عمامہ باندھتے تو اس کے شملہ کو اپنے دونوں مونڈھوں کے درمیان یعنی پچھلی جانب ڈال لیتے تھے نافع یہ کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ کو ایسے ہی کرتے دیکھا...
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کا ذکر
جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دونوں مونڈھوں کے درمیان دیکھا جو سرخ رسولی جیسی تھی ۔ اور مقدار میں کبوتر کے انڈے جیسی تھی۔
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ
ابو جحیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں ٹیک لگا کر کھانا نہیں کھاتا۔
"حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ، کہ حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا تناول فرماتے تو اپنی انگلیاں...
شمائل ترمذی
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا بیان
ترمذی
فہرست
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے کھانا تناول فرمانے کا طریقہ
حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کا ذکر
حضورِ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمامہ کا ذکر
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی لنگی کا ذکر
حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی...
کتاب: مہمان نوازی کے مسائل
باب : جو میزبانی نہیں کرتا اس کے لئے حکم۔
1064: سیدنا عقبہ بن عامرؓ کہتے ہیں کہ ہم نے کہا کہ یا رسول اللہﷺ! آپ ہمیں بھیجتے ہیں پھر ہم کسی قوم کے پاس اترتے ہیں اور وہ ہماری مہمانی نہیں کرتے ، تو کا کیا خیال ہے ؟ (یعنی انہیں کیا کرنا چاہیئے ) آپﷺ نے فرمایا کہ اگر تم کسی...
باب : لوگوں کی اجازت کے بغیر انکے جانوروں کا دودھ دھونے کی ممانعت
1063: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تم میں سے کوئی دوسرے کے جانور کا دودھ نہ نکالے مگر اس کی اجازت سے۔ کیا تم میں کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کی کوٹھڑی میں کوئی آئے اور اس کا خزانہ توڑ کر اس کے کھانے کا غلہ نکال...
باب : جس نے گمشدہ چیز رکھ لی، وہ گمراہ ہے۔
1062: سیدنا زید بن خالد جہنیؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: جس نے گری پڑی چیز مشہوری کئے بغیر رکھ لی، وہ گمراہ ہے۔ (اس سے معلوم ہوا کہ گری پڑی چیز کی پہچان کرانا اور بتلانا ضروری ہے )
کتاب: گری پڑی چیز کے مسائل
باب : گری پڑی چیز کے بارے میں حکم۔
1060: سیدنا زید بن خالد جہنیؓ جو کہ رسول اللہﷺ کے اصحاب میں سے ہیں کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ سے سونا یا چاندی کے لقطہ کے بارے میں پوچھا گیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کے بندھن اور اس کی تھیلی کی پہچان رکھ، پھر سال بھر تک لوگوں میں مشہور کر،...
باب : بہترین گواہ۔
1059: سیدنا زید بن خالد جہنیؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: کہ میں تم کو بتلاؤں کہ بہتر گواہ کون ہے ؟ جو گواہی کے لئے بلائے جانے سے پہلے اپنی گواہی ادا کر دے۔
باب : حاکم (قاضی وغیرہ) جھگڑا کرنے والوں کے درمیان اصلاح کرائے
1058: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: ایک شخص نے دوسرے شخص سے زمین خریدی، پھر جس نے زمین خریدی تھی اس نے سونے کا ایک مٹکا (برتن) اس میں پایا۔ خریدنے والا (بیچنے والے سے ) کہنے لگا کہ تو اپنا سونا لے لے ، میں نے تجھ...
باب : فیصلہ دینے میں فیصلہ دینے والوں میں اختلاف۔
1057: سیدنا ابو ہریرہؓ نبیﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا کہ دو عورتیں اپنے اپنے بچے لئے جا رہی تھیں کہ اتنے میں بھیڑیا آیا اور ایک کا بچہ لے گیا۔ ایک نے دوسری سے کہا کہ تیرا بیٹا لے گیا۔ اور دوسری نے کہا کہ تیرا بیٹا لے گیا ہے۔ آخر دونوں...
باب : جب حاکم (قاضی وغیرہ) سوچ کر کوشش سے فیصلہ کرے ، پھر صحیح فیصلہ کرے یا غلطی کرے (تو اس کا حکم)۔
1056: سیدنا عمروبن عاصؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جب حاکم سوچ کر کوشش سے فیصلہ کرے پھر صحیح کرے تو اس کے لئے دو اجر ہیں اور جو سوچ کر فیصلہ دے اور غلطی کر بیٹھے...
باب : فیصلہ کرنے والا غصہ کی حالت میں فیصلہ نہ کرے۔
1055: سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکرہ کہتے ہیں کہ میرے باپ نے عبید اللہ بن ابی بکرہ جو کہ سجستان کے قاضی تھے کو لکھوایا اور میں نے لکھا کہ تم دو آدمیوں کے درمیان تم اس وقت فیصلہ مت کرو جب تک تم غصے میں ہو، کیونکہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا ہے ، آپﷺ...