الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں
۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
باب : قسم اور گواہ کے ساتھ فیصلہ۔
1054: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے ایک قسم اور ایک گواہ پر فیصلہ کیا۔ (یہ اس صورت میں ہے جب دو گواہ نہ ہوں۔ ایک گواہ ہو تو مدعی ساتھ قسم کھائے )۔
باب : مدعی علیہ پر قسم کے ساتھ فیصلہ۔
1053: سیدنا ابن عباسؓ سے روایت ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: اگر لوگوں کو وہ کچھ دلا دیا جائے جس کا وہ دعویٰ کریں، تو بعض دوسروں کی جان اور مال لے لیں گے۔ لیکن مدعی علیہ کو قسم کھانا چاہئیے۔
باب : بڑے لڑاکے ، جھگڑالو کے بیان میں۔
1052: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سب مردوں میں بُرا اللہ تعالیٰ کے نزدیک وہ مرد ہے جو بڑا لڑاکا جھگڑالو ہو۔
کتاب: فیصلے اور گواہی کے بیان میں۔
باب : فیصلہ ظاہری بات پر ہو گا اور دلیل دینے میں چرب زبانی سے کام لینے کی وعید۔
1051: اُمّ المؤمنین اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے جھگڑنے والے کا شور اپنے حجرے کے دروازے پر سنا، تو باہر نکلے اور فرمایا کہ میں بشر (انسان) ہوں اور میرے پاس...
باب : جو حد کو پہنچا، پھر سزا مل گئی، تو یہ اس کے لئے کفارہ ہے۔
1050: سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہم مردوں سے بھی ایسے ہی عہد لیا جیسے عورتوں سے لیا تھا، ان باتوں پر کہ ہم اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کریں گے ، چوری نہ کریں گے ، زنا نہ کریں گے ، اپنی اولاد کو نہ ماریں گے...
باب : تعذیر کے کوڑے کتنے ہیں؟
1049: سیدنا ابو بردہ انصاریؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کوئی دس کوڑوں سے زیادہ نہ مارا جائے مگر اللہ کی حدوں میں سے کسی حد میں۔
کتاب: شراب کی حد کا بیان
باب : شراب پینے میں کتنے کوڑے حد ہے ؟
1047: حضین بن مندر ابو ساسان کہتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن عفانؓ کے پاس موجود تھا کہ ولید بن عقبہ کو لایا گیا کہ انہوں نے صبح کی دو رکعتیں پڑھی تھیں پھر کہا کہ میں زیادہ کرتا ہوں تمہارے لئے۔ تو دو آدمیوں نے ولید پر گواہی دی جن میں...
باب : حدود میں سفارش کی ممانعت ہے۔
1046: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ قریش کو اس عورت کی فکر پیدا ہوئی جس نے رسول اللہﷺ کے عہد مبارک میں، فتح مکہ کے موقعہ پر چوری کی تھی۔ لوگوں نے کہا کہ اس بارے میں رسول اللہﷺ سے کون سفارش کرے گا؟ انہوں نے کہا کہ اپا کے سامنے سوائے...
باب : انڈے کی چوری میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔
1045: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ اس چور پر لعنت کرے جو انڈہ چراتا ہے ، تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور رسی چراتا ہے ، اور اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے۔
باب : جس چیز کی قیمت تین درہم ہے (اس کی چوری میں) ہاتھ کاٹا جائیگا۔
1044: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سپر کی چوری پر جس کی قیمت تین درہم تھی، ایک چور کا ہاتھ کاٹا تھا۔
کتاب: چوری کی حد کا بیان
باب : جس چیز (کی چوری) میں ہاتھ کاٹنا واجب ہے ، اس کا بیان۔
1043: اُمّ المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نبیﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپﷺ نے فرمایا: چور کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا مگر چوتھائی دینار یا زیادہ کی چوری میں۔
باب : مالک اپنے غلام پر حد قائم کرے۔
1042: سیدنا ابو عبد الرحمنؓ کہتے ہیں کہ سیدنا علیؓ نے خطبہ پڑھا تو کہا کہ اے لوگو! اپنی لونڈی، غلاموں کو حد لگاؤ خواہ وہ شادی شدہ ہوں یا نہ ہوں (یعنی کوڑے مارو)۔ کیونکہ رسول اللہﷺ کی ایک لونڈی نے زنا کیا، تو آپﷺ نے مجھ کو اسے کوڑے لگانے کا حکم دیا۔ دیکھا تو...
باب : لونڈی کو مارنا جب کہ وہ زنا کرے۔
1041: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ سے پوچھا گیا کہ لونڈی جو شادی شدہ نہیں ہے ، وہ زنا کرے تو کیا سزا ہو گی؟آپﷺ نے فرمایا کہ اس کو کوڑے لگاؤ، پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ۔ پھر زنا کرے تو پھر کوڑے لگاؤ۔ پھر اس کو بیچ ڈالو اگرچہ ایک رسی قیمت کی...
باب : زنا میں ذمی یہود پر بھی رجم ہے۔
1040: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ کے پاس ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو لایا گیا جنہوں نے زنا کیا تھا۔ رسول اللہﷺ یہود کے پاس تشریف لے گئے اور پوچھا کہ تورات میں زنا کی کیا سزا ہے ؟ انہوں نے کہا ہم دونوں کا منہ کالا کر کے (گدھوں پر)...
باب : زنا کا اقراری چار دفعہ اقرار کرے۔ اور جس کو رجم کرنا ہے (اس کے لئے ) گڑھا کھودنا اور زنا سے حاملہ عورت کی سزا میں وضع حمل تک تاخیر اور جس کو رجم کیا گیا اس کی نماز جنازہ کا بیان۔
1039: سیدنا بریدہؓ سے روایت ہے کہ ماعز بن مالک اسلمیؓ رسول اللہﷺ کے پاس آئے اور کہا کہ یا رسول اللہﷺ! میں نے...
باب : جس نے اپنے اوپر زنا کا اقرار کر لیا۔
1038: سیدنا جابر بن سمرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے پاس چھوٹے قد کا آدمی جس کے بال پراگندہ اور جسم مضبوط تھا، اس پر چادر تھی اور اس نے زنا کیا تھا، لایا گیا۔ آپﷺ نے دو بار اس کی بات کو ٹالا پھر حکم کیا تو وہ سنگسار کیا گیا۔ اس کے بعد آپﷺ نے فرمایا کہ جب...
باب : زنا کے معاملہ میں شادی شدہ کو رجم کرنا۔
1037: سیدنا عبید اللہ بن عبد اللہ بن عتبہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ سیدنا عمر بن خطابؓ نے رسول اللہﷺ کے منبر پر بیٹھ کر فرمایا کہ اللہ جل شانہ نے محمدﷺ کو حق کے ساتھ بھیجا اور ان پر کتاب اتاری،اسی کتاب میں...
کتاب: حدود کے مسائل زانی کی حد
باب : غیر شادی شدہ اور شادی شدہ کی حدِ زنا۔
1036: سیدنا عبادہ بن صامتؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ پر جب وحی اترتی تو آپﷺ کو سختی معلوم ہوتی اور چہرہ مبارک پر مٹی کا رنگ آ جاتا۔ کہتے ہیں کہ ایک دن آپﷺ پر وحی اتری اور آپﷺ کو ایسی ہی سختی معلوم ہوئی۔ جب وحی موقوف ہو گئی...
باب : جاہلیت کے مسئلہ قسامت کو بحال رکھنا۔
1035: رسول اللہﷺ کے اصحاب میں سے ایک انصاری صحابیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے قسامت کو اسی طور پر باقی رکھا جیسے جاہلیت کے زمانہ میں تھی۔
کتاب: قسم دلانے کے مسائل
باب : قسم کون اٹھائے۔
1034: سیدنا سہل بن ابی حثمہ اپنی قوم کے بڑے لوگوں سے بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبد اللہ بن سہل اور محیصہؓ دونوں کسی تکلیف کی وجہ سے خیبر گئے محیصہؓ نے آ کر بتایا کہ عبد اللہ بن سہلؓ مارے گئے اور ان کی نعش چشمہ یا کنواں میں پھینک دی گئی ہے۔ وہ یہود کے...