• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

نتائجِ‌تلاش

  1. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مال (بازار میں آنے سے پہلے ) راستہ میں جا کر لینا منع ہے۔ 941: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سودا بیچنے والوں سے (آگے جا کر مت ملو) (جب تک وہ بازار میں نہ آئیں اور مال والوں کو بازار کا بھاؤ معلوم نہ ہو) اگر کوئی آگے جا کر ملے اور مال خرید لے اور پھر مال کا مالک...
  2. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بھائی کے سودے پر سودا کرنا منع ہے۔ اس باب کے بارے میں حدیث عقبہ کتاب النکاح میں گزر چکی ہے (دیکھئے حدیث: 800)۔
  3. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : نجش (چڑھتی کی) بیع منع ہے۔ 940: سیدنا ابن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے نجش (یعنی بغیر لینے کے ارادے کے صرف بھاؤ بڑھانے کے لئے زیادہ قیمت لگانے ) سے منع فرمایا۔
  4. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کنکری کی بیع (جتنی چیزوں کو کنکری لگے ) اور دھوکہ کی بیع کے متعلق 939: سیدنا ابو ہریرہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے کنکری کی بیع اور دھوکے کی بیع سے منع فرمایا ہے۔
  5. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیع "ملامسہ" اور "منابذہ" منع ہے۔ 938: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہمیں دو قسم کی بیع اور دو قسم کے لباس سے منع فرمایا۔ بیع ملامسہ اور منابذہ سے منع کیا۔ اور بیع ملامسہ یہ ہے کہ ایک شخص دوسرے کا کپڑا اپنے ہاتھ سے چھوئے رات یا دن کو اور نہ الٹے مگر اسی لئے یعنی بیع کیلئے۔...
  6. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیع "حَبَلِ الْحَبَلَةِ" کے متعلق۔ 937: سیدنا ابن عمرؓ کہتے ہیں کہ جاہلیت کے لوگ اونٹ کا گوشت حبل الحبلہ تک بیچتے تھے۔ اور حبل الحبلہ یہ ہے کہ اونٹنی جنے پھر اس کا بچہ (اونٹنی) حاملہ ہو اور وہ جنے تو رسول اللہﷺ نے اس سے منع فرمایا۔
  7. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پچھنے لگانے والی کی اجرت کے جائز ہونے کا بیان۔ 935: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ نبیﷺ کو بنی بیاضہ کے ایک غلام نے پچھنے لگائے ، پھر نبیﷺ نے اس کو اس کی اجرت دی۔ اور اس کے مالک سے سفارش کی کہ وہ اس کے ٹیکس میں تخفیف کرے۔ اگر (سینگی لگانے والے کی اجرت) حرام ہوتی تو آپﷺ اس کو مزدوری ہرگز نہ...
  8. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پچھنے لگانے والے کی کمائی خبیث ہے۔ 934: سیدنا رافع بن خدیجؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: کتے کی قیمت خبیث ہے اور رنڈی کی خرچی خبیث ہے اور پچھنے لگانے والے کی کمائی خبیث ہے۔
  9. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بلی کی قیمت لینا منع ہے۔ 933: ابو زبیر کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا جابرؓ سے کتے کی قیمت اور اور بلی کی قیمت کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے اس سے سختی سے منع کیا۔
  10. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کتے کی قیمت ، رنڈی (فلمسٹار، ہیرو اور ہیروئن اور چکلے والے اور چکلے والی وغیرہ سب) کی خرچی اور نجومی کی مٹھائی لینا منع ہے۔ 932: سیدنا ابو مسعود انصاریؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے کتے کی بیع، کسی رنڈی فاحشہ کی خرچی اور نجومی کی مٹھائی سے منع کیا۔
  11. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : مردار، بتوں اور خنزیروں کی بیع حرام ہے۔ 931: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت ہے کہ جس سال مکہ فتح ہوا، انہوں نے مکہ میں رسول اللہﷺ کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، سور اور بتوں کی بیع کو حرام کر دیا ہے۔ لوگوں نے عرض کیا کہ یا رسول اللہﷺ! مردار کی چربی کا...
  12. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : شراب کی بیع حرام ہے۔ 930: عبدالرحمن بن وعلہ السبئ (جو مصر کے رہنے والے تھے ) سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عبد اللہ بن عباسؓ سے انگور کے شیرہ کے بارے میں پوچھا تو سیدنا ابن عباسؓ نے کہا کہ ایک شخص رسول اللہﷺ کے لئے شراب کی ایک مشک تحفہ میں لایا، تو آپﷺ نے فرمایا کہ تجھے معلوم ہے کہ اللہ...
  13. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جس کا کھانا حرام ہے اس کی بیع حرام ہے۔ 929: سیدنا ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ سیدنا عمرؓ کو خبر پہنچی کہ سیدنا سمرہؓ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا سمرہؓ پر اللہ کی مار! کیا اسے رسول اللہﷺ کے اس فرمان کا علم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے یہودیوں پر لعنت کی (اس وجہ سے کہ) ان پر چربی کا کھانا حرام ہوا...
  14. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیع مصراۃکی ممانعت کا بیان۔ (مصرات سے مراد دودھ والا جانور ہے جس کا دودھ کچھ وقت تک روک لیا گیا ہو تاکہ دودھ زیادہ نظر آئے )۔ 928: سیدنا ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو شخص دودھ چڑھی ہوئی بکری خریدے تو اس کو تین روز تک اختیار ہے چاہے تو اس کو رکھ لے یا واپس کر دے اور اس...
  15. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : دو غلاموں کے بدلہ میں ایک غلام کی بیع جائز ہے۔ 927: سیدنا جابرؓ کہتے ہیں کہ ایک غلام آیا اور اس نے رسول اللہﷺ سے ہجرت پر بیعت کی۔ لیکن آپﷺ کو یہ معلوم نہ تھا کہ یہ غلام ہے۔ پھر اسکا مالک اسکو لینے آیا تو رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ اسکو میرے ہاتھ بیچ ڈال پھر آپﷺ نے دو کالے غلام دیکر اس کو خرید...
  16. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : کئی سالوں کے لئے بیع منع ہے۔ 925: ابو زبیر اور سعید بن میناء سے روایت ہے کہ سیدنا جابر بن عبد اللہؓ نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے محاقلہ، مزابنہ سے اور معاومہ سے اور مخابرہ سے منع فرمایا ہے۔ (راویوں میں سے ایک نے کہا کہ معاومہ سے مراد یہ ہے کہ اپنے درخت کا پھل کئی سال کے لئے بیچ دیا جائے ) اور...
  17. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : بیع مخاہرہ اور محاقلہ کے بیان میں۔ 924: زید بن ابی انیسہ کہتے ہیں کہ ہم سے ابو الولید مکی نے سیدنا جابر بن عبد اللہؓ سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا اور وہ عطاء بن ابی رباح کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ رسول اللہﷺ نے بیع محاقلہ، اور مخابرہ سے منع کیا اور کھجور کے درخت بھی اس وقت تک خریدنے سے منع...
  18. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : جو شخص کھجور کا درخت بیچے اور اس درخت پر پھل موجود ہو (تو وہ پھل کس کو ملے گا خریدنے والے کو یا بیچنے والے کو؟)۔ 923: سیدنا عبد اللہ بن عمرؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپﷺ فرماتے تھے کہ جو شخص کھجور کے درخت کو تابیر کے بعد خریدے تو اس کا پھل بائع کو ملے گا مگر جب مشتری پھل کی شرط...
  19. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پچھلے باب سے متعلق اور (آفت کے وقت) قرض خواہوں کو اتنا لینا چاہیئے جتنا (مقروض) کے پاس ہو۔ 922: سیدنا ابو سعید خدریؓ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ کے دَور میں درخت پر (لگا ہوا) میوہ خریدا جو قدرتی آفت سے تلف ہو گیا اور اس پر قرض بہت زیادہ ہو گیا (میوہ کے تلف ہو جانے کی وجہ سے ) تب رسول...
  20. Aamir

    مختصر صحیح مسلم - (اردو ترجمہ) یونیکوڈ

    باب : پھل کی بیع میں آفت آ جائے تو کیا کیا جائے ؟ 921: سیدنا جابر بن عبد اللہؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: اگر تو اپنے بھائی کے ہاتھ پھل بیچے پھر اس پر کوئی آفت آ جائے (جس سے پھل تلف ہو جائیں) تو اب تجھے اس سے کچھ بھی لینا حلال نہیں۔ تو کس چیز کے بدلے اپنے بھائی کا مال لے گا، کیا ناحق لے گا۔
Top